City 42:
2026-07-24@08:15:50 GMT

بسنت بہار: تین روز میں 9 لاکھ گاڑیوں کی لاہور میں انٹری

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

سٹی42:بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے باعث تین روز میں تقریباً 9 لاکھ گاڑیوں کی شہر میں انٹری ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ نگرانی بسنت کے انتظامات اور ٹریفک صورتحال سے متعلق ایک خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے دو روزہ بسنت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

 سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اجلاس میں ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر لاہور، محکمہ صحت، پی ایچ اے، پولیس اور سکیورٹی حکام نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی گئی مفت سفری سہولت سے شہریوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

دو روز کے دوران سرکاری بسوں پر تقریباً 14 لاکھ مسافروں نے مفت سفر کیا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر 6 لاکھ سے زائد، میٹرو بس پر 2 لاکھ 78 ہزار، اسپیڈو فیڈر بسوں پر 3 لاکھ 57 ہزار، الیکٹرو بس فیڈر روٹس پر 30 ہزار، خصوصی مہیا کردہ بسوں پر 60 ہزار جبکہ گرین الیکٹرو بسوں پر 52 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا۔

 13 سے 15 فروری کے درمیان زلزلہ خیز سرگرمیوں کا خدشہ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوام کی سہولت کے لیے بسنت کے آخری روز بھی 419 بسیں دستیاب رہیں گی، جبکہ آج بھی 6 ہزار آن لائن رکشوں پر حکومت کی جانب سے مفت رائیڈز فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف