برطانیہ : تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ‘ 60 ہزار ملک بدر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 60 ہزار افراد کو ملک بدر کیا۔ فرانس کے ساتھ مل کر برطانیہ میں کی گئی کاروائیوں میں انسانی اسمگلروں کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے ۔ برطانوی ہوم آفس کا کہنا ہے کہ 2024 ء کے انتخابات کے بعد سے 60ہزار غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 15ہزار 200 افراد کو برطانیہ میں غیر قانونی رہنے پر سرکاری طور پر نکالا گیا، جو گزشتہ مدت کے مقابلے میں 45 فی صد زیادہ ہے۔ہوم آفس کے مطابق 43ہزار غیر قانونی تارکین وطن نے قانونی حکم کے بعد خود وطن واپسی اختیار کی، غیر ملکی مجرموں کی بے دخلی میں 32 فی صد اضافہ ہو گیا ہے، 8ہزار 700 سے زائد افراد ملک بدر کیے گئے۔ ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے بے دخلیاں بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے، دوسری طرف سمندری راستے سے برطانیہ میں 65ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ملک میں داخل ہو چکے ہیں، جب کہ حکومت غیر قانونی تارکین وطن کو انسانی حقوق کی بنیاد پر اپیلیں روکنے کے بل پر بھی کام کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔