یونان میں کوسٹ گارڈ کا جہاز تارکین وطن کی کشتی سے ٹکراگئی؛ 15 ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
یونان کے ساحل چیو کے نزدیک حالیہ برسوں کے دوران ملک میں ہونے والا ایک بدترین کشتی حادثہ پیش آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ کا جہاز غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والی تارکین وطن کی کشتی سے ٹکرا گیا۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے بقول تارکینِ وطن کی کشتی کی نیویگیشن لائٹس بند تھیں اور وہ کوسٹ گارڈ کے پیٹرولنگ پر مامور جہاز کے اشارات کو نظرانداز کر کے اپنا رخ بدلنے کی کوشش کر رہی تھی۔
کوسٹ گارڈ کے جہاز کی شدید ٹکر کی وجہ سے تارکین وطن کی چھوٹی کشتی الٹ کر سمندر میں گر گئی اور تمام مسافر سمندر میں جا گرے۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے بقول امدادی کاموں کے دوران 25 تارکین وطن کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 14 افراد ڈوب گئے جن کی لاشیں مل گئیں۔ ایک نے اسپتال میں دم توڑا۔
ہلاک اور زندہ بچائے گئے تارکین وطن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی کاموں میں کوسٹ گارڈ کی 5 کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔
کوسٹ گارڈ حکام نے کہا کہ تقریباً 8 میٹر لمبی کشتی پر 39 سے زائد مسافر سوار تھے جو غالباً گنجائش سے زیادہ سواریوں کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی۔
یونان کے امیگریشن کے وزیر تھانوس پلےورِس نے پارلیمنٹ میں کہا کہ انسانی اسمگلروں کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہوئے۔ کوسٹ گارڈ نے 24 افراد کو بچایا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک چھوٹی کشتی کوسٹ گارڈ کے جہاز سے کیسے ٹکرائی تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوسٹ گارڈ کی مہارت اور باتوں پر پورا یقین ہے۔
یاد رہے کہ چیو اور دیگر یونانی جزائر صدیوں سے مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور ایشیا سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کے لیے ایک اہم راستہ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈ کے تارکین وطن وطن کی
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :