9ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلوں کا کامیاب اختتام 9 فروری 2026 کو کھاریاں میں ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تھے۔

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل ایک کٹھن پیٹرولنگ مشق ہے، جس کا مقصد شریک ٹیموں کے درمیان جدید عسکری خیالات، حربی تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق 5 فروری 2026 سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی، جس نے شرکا کو ایک حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول فراہم کیا۔

مزید پڑھیں: کسی بھی دہشتگرد یا اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

وقت کے ساتھ ساتھ PATS ایک باوقار اور اعلیٰ سطح کا بین الاقوامی عسکری مقابلہ بن چکا ہے، جو شریک ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت، باہمی سیکھنے، فوجی تعاون اور رفاقت کو فروغ دیتا ہے۔

اس سال مقابلے میں 19 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔

The 9th International Pakistan Army Team Spirit (PATS) Competition successfully concluded at Kharian on 9 February 2026.

The closing ceremony was graced by the Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF, as the Chief Guest.@AmirSaeedAbbasi #ISPR @KulAalam pic.twitter.com/yBUbYltNLL

— Media Talk (@mediatalk922) February 10, 2026

انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مبصرین کی حیثیت سے شرکت کی۔ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی 16 ملکی ٹیموں کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے مبصرین بھی مقابلے میں شریک تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے تمام شریک ٹیموں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، جسمانی و ذہنی برداشت، آپریشنل مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کثیر القومی مشقیں جدید جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ تیاری اور استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کی بنیادی اقدار ’کردار، جرات اور قابلیت‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے خصوصاً دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد میں ان صفات کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’کشمیر پر جو کہا کر دکھایا‘، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے واضح مؤقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلند

تقریب کے اختتام پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکا میں انعامات تقسیم کیے۔ شریک ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے مشق کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، بہترین تنظیم اور نظم و ضبط کو سراہا۔

بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مختلف تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، جن میں نئے قائم کردہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا دورہ بھی شامل تھا۔

انہوں نے سمیولیٹر پر مبنی تربیت کو روایتی تربیتی طریقوں کے لیے مؤثر معاون قرار دیتے ہوئے افواج اور تکنیکی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس فورسز چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان آرمی پیشہ ورانہ فیلڈ مارشل

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار