سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف زیرِالتوا 13مقدمات کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نےکیسز کی سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ حالت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ بانی سےفوری ملاقات کرانے کی درخواست مسترد کر دی، ملاقات سے متعلق استدعا پر وفاقی حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔
پاکستان ایسوسی ایشن کی نیاز مسلم لائبریری میں زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے طلبا نے علمی و ادبی محفل سجائی
دوران سماعت چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ہم بغیرنوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتے، پہلے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے اعتراض کو عبور کرنا ہوگا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات دیگر عدالتوں میں بھی زیرِ التوا ہیں۔
چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ بظاہر یہ کیس غیرمؤثرہوچکا ہے، 24 اگست 2023 کا حکمنامہ تھا جس کے خلاف یہ کیس آیا تھا، بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیس غیر مؤثر ہوچکا یا ابھی چلایا جاسکتا ہے۔
عدالت نے 9 مئی کیسزمیں بانی کی ضمانت کیخلاف درخواستوں پر 3 رکنی بینچ بنانے کا حکم دے دیا، سائفر کیس اور ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 3 سو روپے کا بڑا اضافہ
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بھی عدالت نے 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی
پڑھیں:
اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔
دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔