اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری نے کہا کہ خانہ خدا جیسی مقدس عبادت گاہ کو نشانہ بنانا کھلی انسانیت دشمنی اور سفاکیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری کا کہنا ہے کہ سانحہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ملوث دہشتگرد عناصر و سہولتکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں غلام حسین جعفری نے کہا کہ اسلام آباد ترلائی میں جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ پر ہونے والے خودکش دھماکے نے عوام کو شدید رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے، اصغریہ آرگنائزیشن اس اندوہناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ دہشتگردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

غلام حسین جعفری نے کہا کہ خانہ خدا جیسی مقدس عبادت گاہ کو نشانہ بنانا کھلی انسانیت دشمنی اور سفاکیت ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور ملک بھر میں مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام عبادت گاہوں کی کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ غلام حسین جعفری نے کہا کہ ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ پروردگار زخمیوں کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے، شہداء کے درجات بلند کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غلام حسین جعفری نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار