اسلام آباد دھماکے کے بعد امام بارگاہ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع، انتظامیہ نے فوری اقدامات کیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
اسلام آباد انتظامیہ نے ترلائی میں واقع خدیجہ الکبریٰ امام بارگاہ کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کر دیا ہے اور ہدایت دی گئی ہے کہ یہ کام جلد مکمل کیا جائے۔
نجی میڈیا کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈی سی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پمز اسپتال کا دورہ کیا، جہاں زخمیوں کی عیادت کی گئی اور ان کی خیریت دریافت کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ترلائی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمی مریضوں کے لیے ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں، انہوں نے ڈی سی اسلام آباد اور دیگر افسران کے ہمراہ امام بارگاہ کا دورہ کیا اور مرمت و تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔
محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دھماکے کے دوران نماز جمعہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا انسانیت، امن اور مذہبی ہم آہنگی پر کھلا حملہ ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ امام بارگاہ کے تعمیر و مرمت کے کام جلد مکمل کیے جائیں، اور اسلام آباد میں مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امام بارگاہ اسلام ا باد
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔