چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ہماری افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جدوجہد قابلِ ستائش ہے اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام طبقات کو یکجا ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کراچی تاجر الائنس و بانی عام آدمی پاکستان، ایاز میمن موتی والا نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع ایک امام بارگاہ میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور انسانیت سوز اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ چیئرمین کراچی تاجر الائنس و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے خاندانوں کی فوری مالی امداد، مکمل کفالت اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے، متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے بلکہ ریاست اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ اس خودکش حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ ایاز میمن موتی والا نے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جاری قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک فوج کی بے مثال قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ہماری افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جدوجہد قابلِ ستائش ہے اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام طبقات کو یکجا ہونا ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موتی والا انہوں نے ہے اور کے لیے

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار