بلوچستان حکومت نے آمریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
اپنے مشترکہ بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ظلم و جبر، تشدد، شیلنگ اور بلاجواز گرفتاریوں کے حوالے سے دور آمریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کے دوران پرامن سیاسی کارکنوں پر پولیس تشدد انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ ملک میں جمہوریت کے لبادے میں بدترین آمریت مسلط کی گئی۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ظلم و جبر، تشدد، شیلنگ اور بلاجواز گرفتاریوں کے حوالے سے دور آمریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پرامن احتجاج اور جمہوری جدوجہد ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ جسے طاقت کے زور پر دبانا کھلی فسطائیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کا یہ ناروا طرز عمل نہ صرف جمہوری روایات کی نفی ہے، بلکہ عوام کے اندر اضطراب اور بے چینی کو مزید بڑھا رہا ہے۔ ہم سیاسی کارکنوں پر تشدد، شیلنگ اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط ٹولے نے ملک کو شدید سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدترین حالات سے گزر رہے ہیں مگر حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے حقیقی، منتخب اور عوامی نمائندہ حکومت ناگزیر ہے۔ جمعیت علماء اسلام ہر سطح پر جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔