بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران سندھ سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صوبے میں دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں متعدد دہشتگرد حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 فروری 2026 کو نوشکی کے مختلف علاقوں میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران 5 مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں، جن کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ارشاد احمد ولد یار محمد، ساکن ضلع خیرپور، غلام عباس ولد محمد مراد، شہزاد ولد فیض محمد، سجاد ولد فیض محمد اور کامران ولد اللہ دیوایا، ساکنان ضلع گھوٹکی کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوشکی، کالعدم بی ایل اے کی وحشیانہ کارروائی میں ایک بچے کے سوا خاندان کے تمام افراد شہید

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ تمام افراد مزدوری کے سلسلے میں بلوچستان میں مقیم تھے۔ واقعے کی نوعیت اور پس منظر جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد متعلقہ علاقوں کو منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں شدت اختیار کر چکی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3 خودکش بمباروں سمیت مجموعی طور پر 133 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 15 جوان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا بلوچستان حملوں پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، ذمہ داروں کو سزا دلانے کی حمایت

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی کے گردونواح میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان عزائم کو ناکام بنا دیا۔ ان حملوں میں نہتے شہریوں، خواتین، بچوں اور مزدوروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بھارت بی ایل اے سیکیورٹی فورسز نوشکی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بھارت بی ایل اے سیکیورٹی فورسز نوشکی سیکیورٹی فورسز کے مطابق کے دوران

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار