اپنے مختلف بیانات میں صوبائی وزراء علی مدد جتک، شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ اور مشیر مینا مجید نے اسلام آباد کی مسجد خدیجہ الکبریٰ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ علی مدد جتک، وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیر داخلہ علی مدد جتک نے کہا کہ دہشتگردی ملک و قوم کے خلاف ایک سنگین سازش ہے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور ملک کے امن کو خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔

وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ یہ بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مگر پوری قوم متحد ہے اور قومی اتحاد و اتفاق کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابل مذمت ہے اور ریاست ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

وزیر سحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بے امنی کے پیروکار پاکستان میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، تاہم قوم ایسے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ان کے صبر و استقامت کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دہشتگردی کے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور شہداء کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے حکومت اور سکیورٹی ادارے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ نے کہا کہ نماز جمعہ اور عبادت کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔ ایسے عناصر کا کسی مذہب، مسلک یا قوم سے کوئی تعلق نہیں، یہ محض دہشت گرد ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئے۔ یہ دہشت گردانہ کارروائی نہایت افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ تمام حکومتی ذمہ داران نے شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دہشتگردی کے نے کہا کہ کے خلاف کہ دہشت

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار