2025-08-02@10:53:58 GMT
تلاش کی گنتی: 461
«منیشا کوئرالہ»:
(نئی خبر)
پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں حکومت نے کئی اہم فیصلے کیے اور مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ اگرچہ حکومت نے معاشی بحران، توانائی کے مسائل، اور دیگر مشکلات کے باوجود کئی اقدامات کیے ہیں تاہم عوامی سطح پر ان کی کامیابیاں متنازع رہی ہیں۔ پاکستان کی معیشت گزشتہ ایک سال میں بہت زیادہ مشکلات کا شکار رہی۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی، مہنگائی کا طوفان، اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو شدید متاثر کیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کئی مالیاتی اقدامات کیے، جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ شامل تھا۔ ان اقدامات کے باوجود معیشت مستحکم نہیں ہو سکی، اور...
دولت کے لیے انسان کیا نہیں کرتا؟ اس معاملے میں وہ کسی بھی حد سے گزرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔ کچھ ایسا ہی بھارت کے شہر حیدرآباد میں بھی ہوا۔ امریکا میں اعلیٰ تعلیم پانے والے ایک 29 سالہ بزنس مین نے جائیداد کے تنازع پر اپنے دادا کو چاقو کے 70 وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 86 سالہ ویلامتی چندرا شیکھر حیدرآباد کا معروف صنعت کار تھا۔ اُن نے نصف صدی سے بھی زائد مدت تک انتہائی محنت کے ذریعے ایک صنعتی سلطنت کھڑی کی جس میں سے پوتا حصہ مانگ رہا تھا اور نہ ملنے پر بہت زیادہ مشتعل ہوگیا۔ جب اُس نے دیکھا کہ دادا تو کچھ دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں...
پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 14 زنیرہ قیوم کو اقوام متحدہ نے یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے۔ کلائمیٹ ایکشن کی نمائندگی کرنے والی زنیرہ قیوم کو اقوامِ متحدہ کے انسانی اور ترقیاتی ادارے نے جمعہ کو یوتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں یہ اعزاز پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش پر دیا گیا۔ زنیرہ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب سے ہے، اس سے قبل وہ یونیسیف کے ساتھ تعاون کر چکی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے ان کے آبائی ضلع میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کیا اثرات ہوئے، اس موضوع پر ان کی تحقیق 2023 میں...
لاہور: معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی گئی، تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اچھرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم رمضان نے 10 سالہ طالب علم کو چھٹی کے بعد ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ 10 سالہ ریحان شاہ جمال مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا، جس سے معلم رمضان نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
خیرپور(نیوزڈیسک) 12 سالہ کمسن بچی نے اپنی جبری شادی کی کوشش ناکام بنادی ، بچی گھر سے بھاگ کرپولیس سٹیشن پہنچ گئی۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا،کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میں 12 سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کراپنی شادی کی کوشش ناکام بنادی ہے، والدین شہناز کی زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے۔بچی تھانے جا رہی تھی کہ والدین بھی پہنچ گئے، والد شہناز کو گالیاں دیتا ہوا زبردستی گھر لے گیا۔ 12سالہ شہناز کے چیخنے چلانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے۔ متاثرہ بچی شہناز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری زبردستی شادی کروائی جارہی ہے، مجھے والدین مارتے ہیں میں وہاں نہیں جاؤں گی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے...
امریکا میں رواں موسمِ سرما کا فلو وائرس اپنے عروج پر آگیا ہے اور حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلو وائرس کی شدت کا پتہ فلو سے متاثرہ مریضوں کا وہ تناسب ہے جو اسپتالوں اور کلینک کے چکر لگا رہا ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی طرف سے پوسٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسم سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔ بلاشبہ دیگر وائرل انفیکشنز کو غلطی سے فلو سمجھا جاسکتا ہے جیسے کورونا وائرس اور آر ایس وی لیکن کورونا وائرس عامی سطح پر کم...
پنجاب کے علاقے وہاڑی میں پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے شبیرآباد کا رہائشی 13 سالہ احسن رضا نامی لڑکا شہر میں سامان لینے دکان آیا تھا۔ لڑکے کو کانسٹیبل فاروق نے تلاشی کے بہانے روکا اور پھر اُسے ایک کمرے میں لے جاکر حبس بے جا میں رکھ کر بدفعلی کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹبل فاروق جوڈیشل کالونی میں تعینات ہے۔ ورثا کی شکایت پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقدمے میں حبس بے جا کی دفعات شامل نہیں کیں اور ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔
نہ بجلی کی ضرورت، نہ موٹر کی اور نہ بلوں کی پریشانی۔ محمد اشرف 20 سال کی عمر سے چرخے سے کپڑا تیار کر رہے ہیں۔ محمد اشرف پاکستان کے چھوٹے سے گاؤں مان کوٹ، تحصیل کبیروالہ کے رہائشی ہیں۔ ان کا کام ایک قدیم روایتی چرخے سے کپڑا بنانا ہے۔ یہ چرخہ نہ صرف ان کی روزی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ان کے خاندان کی قدیم ہنر کی نشانی بھی ہے۔ محمد اشرف کا کہنا ہے کہ ’یہ چرخہ میری زندگی کا حصہ ہے، بجلی ہو یا نہ ہو، میرا کام جاری رہتا ہے۔ ان کے نزدیک ہاتھ سے بنایا جانے والا کپڑا، مشینی کپڑوں سے زیادہ پائیدار اور منفرد ہوتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ روایتی...
---فائل فوٹو کوئٹہ میں امریکی نژاد 14 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار باپ اور ماموں کو دوبارہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ کوئٹہ کی بلوچی اسٹریٹ پر گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو نامعلوم مُسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 سالہ لڑکی حرا انوار کو قتل کر دیا تھا۔ کمسن بچے کا قتل، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکراچی سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے فیڈرل بی ایریا میں... گرفتار والد انوار الحق اور ماموں محمد طیب نے گزشتہ ریمانڈ کے دوران قتل کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول اور مقتولہ کا موبائل بھی برآمد کروا لیا ہے جسے فرانزک کے لیے...
پشاور(کامرس ڈیسک)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورریجنل ٹیکس آفس پشاور (آرٹی او ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کوفعال بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیمبر اور آر ٹی او آفس جامع طریقہ کاروضع کریں گے اور ٹیکس پیئرز کودرپیش مشکلات کے ازالہ اور سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس اور IRs سٹینڈنگ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کی انکم ٹیکس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور...
بھارت کے شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ای میل بھیجی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانے کےلیے وی پی این کا استعمال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے اسکول نہ جانے کےلیے بم تھریٹ کی ای میلز کی تھیں، 15 سال کے طالب علم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 77 سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا کسی جماعت نے شہداء کی توہین نہیں کی بھٹو پھانسی لگا، نصرت بھٹو، بے نظیر شہید، قید و جلاوطنی ہو گئیں نواز شریف، شہبازشریف قید ہوئے، خاندان سمیت جلا وطن ہوئے، آصف زرداری عرصہ دراز قید رہے،, پی ٹی آئی کے احتجاج میں اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ملک دیوالیہ کرنے کی کوشش کے بعد اکوموڈیشن کی امید احمقوں کی جنت میں رہنے جیسی ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14سالہ صنم کے اغوا کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔(جاری ہے) اطلاعات کے مطابق ملزمان نے بچی کو صبح 4بجے گھر سے اغواء کیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے دونوں ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کیا اور بچی کو...
لاہور: جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14 سالہ صنم کے اغوا کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان نے بچی کو صبح 4 بجے گھر سے اغوا کیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے دونوں ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کیا اور بچی کو بازیاب کروایا۔ ملزمان نے بچی...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالتی عملے نے کہا کہ پرویز الہٰی کو نوٹس جاری ہوا تھا لیکن نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی تھی۔ پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے: وکیلعدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے حمزہ شہباز کے وکیل حارث عظمت سے سوال کیا کہ کیا کیس میں اب کچھ باقی رہ گیا ہے؟ جس فیصلے پر نظرثانی چاہ رہے...
کراچی: شہر قائد میں خونی حادثات میں میاں ، بیوی اور ماں ، بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد رواں سال میں اب تک ٹریفک حادثات میں مرنے والے شہریوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ ملینیئم مال کے قریب خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں جبکہ ملیر کھوکھرا پار میں اناڑی ڈرائیور سے بے قابو بس گھر میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ گلشن معمار ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک...
کراچی: کراچی بچاؤ تحریک اور گجر،اورنگی اور محمود نالہ متاثرین نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے نئے کمیشن بنا کر معاملے کو پیچیدہ بنارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گجرنالہ کے متاثرین کی فہرست فوری جاری کی جائے اور مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ حل کیا جائے۔ کراچی بچاؤ تحریک اور نالہ متاثرین نے ایک ہنگامی میٹنگ کی جس میں متاثرین کےاحتجاج کے نتیجے میں حکومت سندھ کی جانب سے بغیراقساط کے تعمیراتی معاوضے کی تقسیم کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا، تاہم معاوضے کی تقسیم کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کراچی بچاؤتحریک کے کنوینر خرم علی نیئر نے کہا کہ حکومت نے اب تک کرائے کی...
لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔ یہ بات لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے بتائی ہے۔ دورانِ سماعت شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ آج پرویز الہٰی کے وکیل نے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر فردِ جرم عائد نہیں...
آسٹریلیا میں 17 سالہ لڑکی کو شارک نے مار ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سڈنی میں ایک شارک نے مشرقی آسٹریلوی جزیرے پر تیراکی کرنے والی 17 سالہ لڑکی کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔ آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ ملک میں صرف 5 ہفتوں کے دوران شہریوں کی ہلاکت کا باعث بننے والا تیسرا حملہ ہے۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ پیرامیڈیکس عملہ نوجوان لڑکی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کوئینز لینڈ کے ووریم بیچ کر پہنچے، شارک کے حملے کے باعث لڑکی کے جسم کے اوپری حصے میں شدید زخم آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو ریاستی دارالحکومت برسبین سے تقریباً 50 کلومیٹر (30...
آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، دریاؤں میں طغیانی، ایک ہزار ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔ خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی، حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13 سالہ کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں دوست کے گھر سے بازیاب کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔ بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی۔ پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔
راولپنڈی: پولیس نے تھانہ جاتلی کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کرنے کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راولپندی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گلفراز عرف گلو مقتولہ کا بہنوئی، محمد امین پڑوسی، گلزار بیگم مقتولہ کی پھوپھی (بہنوئی کی والدہ) اور انیلہ بی بی (بہنوئی کی بہن) شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان گلفراز اور محمد امین مقتولہ سے زیادتی کرتے رہے اور مقتولہ کے حاملہ ہونے پر چاروں گرفتار ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے مقتولہ کو زہر دے کر قتل کیا اور تدفین کروا دی۔ بیان میں کہا گیا کہ سی پی او سید خالد...
امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آرمی ایوی ایشن آفیسر 28 سالہ ربیکا لوباچ تھیں جو2019 سے فوج سے منسلک تھیں۔ ربیکا بولاچ کا تعلق شمالی کیرولینا کے شہر ڈرہم سے تھا اور انھوں نے آرمی کمنڈیشن میڈل، آرمی اچیومنٹ میڈل، نیشنل ڈیفنس سروس میڈل اور آرمی سروس ربن سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے تھے۔ ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آفیسر نے وائٹ ہاؤس کے فوجی سماجی معاون کے طور پر بھی رضاکارانہ سرکاری کاموں میں بھی مدد کی تھی۔ ربیکا لوباچ کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی اہلکاروں نے کہا...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سال کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں گھر سے تلاش کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں، اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانا زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔زینب نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ناروا سلوک سے تنگ تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
لاہورکے علاقے کینٹ میں تین سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پرکپڑا رکھ کرقتل کیا۔مقتولہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں ملزمہ علینہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بچی کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
لاہور کے علاقے کینٹ میں 3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کیا۔ مقتولہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں ملزمہ علینہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے بچی کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
کراچی: رہائشی عمارت میں 32 سالہ خاتون نے خود کو گولی مار کر اپنے ہاتھوں اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق طارق روڈ پر رہائشی عمارت کے فلیٹ میں ایک خاتون نے خود کو گولی مارلی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود میں طارق روڈ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں رحمانیہ مسجد کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ میں ایک خاتون نے پستول سے خود کو گولی مار لی، جس سے خاتون شدیدزخمی ہوگئی۔ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی خاتون کی شناخت 32 سالہ اسما ولد عبدالمنیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، پولیس نے بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔تھانہ گلبرگ میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، والد نے بتایا کہ 13 سالہ سوہانہ 26 جنوری کی شام 6 بجے لاپتا ہوئی، شعیب نامی شخص نے2ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی کواغواکیا۔
کوئٹہ میں منع کرنے کے باوجود ٹک ٹاک بنانے پر 15 سالہ لڑکی حرا کو سگے باپ اور ماموں نے قتل کردیا۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ کے رہائشی انوار الحق نے بیٹی کو ماموں سے فائرنگ کروا کر قتل کروایا۔ پولیس نے لڑکی کے باپ اور ماموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس سیریس کرائم انویسٹگیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ انوار الحق اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ امریکا شفٹ ہو گیا تھا چند روز قبل کوئٹہ آیا تھا۔ پولیس کے مطابق باپ نے اپنے سالے طیب علی کے ساتھ مل کر بیٹی حرا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم اپنی بیٹی حرا...
کوئٹہ میں امریکا سے واپس آئی 13 سال کی لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں 13 سال کی لڑکی کے قتل کے کیس میں والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے سالے کے ساتھ مل کر بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کوئٹہ، 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درجکوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعہ میں لڑکی کےوالد اور چچا شامل تفتیش ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی کے قتل کا کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن...
فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعہ میں لڑکی کےوالد اور چچا شامل تفتیش ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج ہے، تفتیش جاری ہے، اہل خانہ کے مطابق 13 سالہ حرا کی امریکن شہریت تھی اور وہ اپنے والد کے ہمراہ امریکہ سے آئی تھی۔ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتلکراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لڑکی کے والد انوار الحق نے بتایا ہے کہ وہ 28 سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں، 15جنوری...
جسٹس اے ایس گڈکری اور ایس سی چانڈک کی ایک ڈویژن بنچ نے آواز کی آلودگی سے پیدا ہونے والے صحت کے خطرات کو نوٹ کیا اور نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مذہبی مقامات بنیادی طور پر نماز اور عقیدت کے لئے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو حق کے طور پر دعویٰ نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر جب یہ اکثر رہائشیوں کو پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عدالت نے مختیار احمد کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں لائیو قانون...
برطانیہ کی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والے روڈاکوبانان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قتل کی غلط رپورٹنگ اور مجرم کو مسلمان بتانے پر پورے برطانیہ میں مسلم کمیونیٹی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ ڈانس روم میں حملہ کرنے والے کو سوشل میڈیا پر مسلم شہری بتایا گیا جس پر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ برطانیہ کے سفید فام انتہاپسندوں نے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جس پر مسلم کمیونیٹی عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہوگئی تھی۔ یہاں تک کہ لندن کے پاکستانی نژاد مسلم میئر صادق خان نے بھی امتیازی سلوک پر شکوہ کیا کہ میری بیٹیوں تک...
LONDON: برطانیہ کی عدالت نے مشہور امریکی گلوکارہ سے متعلق ڈانس ایونٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو 52 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے 3 لڑکیوں کو ڈانس ایونٹ میں قتل کرنے کے واقعے کو وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کی تاریخ کا خوف ناک ترین لمحہ قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 سالہ ایکسل روڈاکوبانا نے گزشتہ جولائی میں ساؤتھ پورٹ کے شمالی انگلش ٹاؤن میں لڑکیوں کے قتل اور دیگر 10 پر چاقو سے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔ برطانیہ میں اس واقعے کے بعد غم و غصے کی فضا بن گئی تھی اور کئی روز...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 12افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی زمان ٹائون کے علاقے میں مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب گھرسے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔متوفی نوجوان کی شناخت 27 سالہ دیان ولد اطہرکے نام سے ہوئی۔ فیڈرل بی ایریا محفوظ شیرمال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپر ہائی وے حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے دادا بھائی چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ مشتاق شاہ نامی شخص جاں بحق...
پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے...
بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ علی رضا ولد محمد سرور کے نام کی گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو 40 سالہ عابد، 38 سالہ شاہ میر اور 30 سالہ عمر حیات کے نام سے شناخت کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار چاروں افراد سیکیورٹی گارڈ ہیں جو اپنی ڈیوٹی پر آئے تھے اور سڑک کنارے کھڑے ہوئے تھے کہ اس دوران تیز رفتار بس نے انھیں روند...
چین نے گھناؤنے جرائم کے الزام میں دو افراد کو پھانسی دے دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں آج ایک ایسے شخص کو سزائے موت سنائی ہے جس نے نومبر میں کھیل کے میدان میں اپنی کار شہریوں پر چڑھا دی تھی۔ اس واقعے میں 35 افراد کو ہلاک ہوگئے تھے جسے گزشتہ 10 برسوں میں چین میں کسی واقعے میں اتنی ہلاکتوں کا سب سے مہلک واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ قاتل ایک 62 سالہ شخص فان ویکیو تھا جس نے اپنی طلاق پر شراب کے نشے میں کار چلائی اور درجنوں افراد کو موت کی نیند سلادی تھی۔ اسی طرح ایک اور ملزم کو بھی پھانسی دیدی گئی جس نے نومبر میں ہی کالج کیمپس میں چاقو کے وار کے 8 افراد کی جان...
طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
کراچی: منگھوپیر پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے 8/10 دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جاکر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا...
کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)ٹرمپ کی گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے دھمکی پر ردعمل میں ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز تبدیل کرکے اس میں قطبی ریچھ شامل کر لیا۔ڈنمارک کے زیر کنٹرول نیم خودمختار گرین لینڈ کا نمائندہ قطبی ریچھ ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس جزیرے کی سٹریٹجک اہمیت قطب شمالی کے گلیشیر پگھلنے سے بڑھ چکی ہے، اس کی 58 ہزار آبادی ڈنمارک سے آزادی کی خواہاں ہے۔تاہم ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ کے وزیراعظم میوٹ بورپ نے اپنے ردعمل میں کہا گرین لینڈ ہمارا ہے، یہ برائے فروخت نہیں، نہ کبھی ہوگا۔(جاری ہے) ادھر ڈنمارک نے ٹرمپ کا بیان بکواس قرار دے کراس کا دفاع مزید...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اڑان پاکستان پروگرام پر خصوصی بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت‘ چین‘ جاپان‘ بنگلہ دیش اور ملائیشیا نے ترقی دس سالہ پروگرام سے کی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی حکومت نے بھی پی ٹی آئی کی طرح دس سالہ اقتدار کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے دس سالہ اقتدار میں رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ پانی و خوراک کی کمی‘ سیلاب سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین سے تربیت دلوائیں گے۔ گریڈ 20 کے 30 افسران کو چین کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورے پر...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخبامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی‘ افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا گیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنے والوں کومعاف کردوں...
BEIJING: چین کی طویل العمر خاتون نے گزشتہ دن 124 ویں سالگرہ منائی۔ چینی میڈیا کے مطابق چیو چیاشی نامی خاتون یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔ اپنی 124 ویں سالگرہ پر خاتون نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں، رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے،40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے 4 بچوں کی تنہا پرورش کی،70 سال کی عمر ان کا بڑا بیٹا فوت ہوا، بہو نے دوسری...
اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں تلخی اس لیے ہے کہ تھوڑا سا مرچ مسالہ بھی ہونا چاہیے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اس وقت این آر او حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مانگ رہی ہے ۔ ان کو این آر او چاہیے اور این آر او ایک ہی شخص دے سکتا ہے وہ ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی, علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تھوڑا سا مرچ مسالہ بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ قوم کی بیٹی کا مسئلہ ہے۔ پی ٹی آئی اس معاملے میں حکومت پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گی۔
GUJRAT: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما مونس الہٰی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا اور انہیں گجرات میں ددرج مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا فیصلہ عدالت نے واپس لے لیا۔ گجرات کے سیشن مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ نے مونس الہٰی کی والدہ بیگم قیصرہ الہٰی کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے خلاف گجرات میں درج قتل اور معاونت کا مقدمہ جھوٹا ثابت ہو گیا جہاں عدالت نے مدعی اور گواہان کے بیانات حلفی کے بعد مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ مقدمے کے مدعی محمد اکرم...
لاہور: اپنی 8 سالہ سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ معصوم بچی کی ماں منور بی بی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت پارک نے ٹیم کے ہمراہ اس کے شوہر ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا۔ منور بی بی نے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم اعظم اپنی 8 سالہ سوتیلی بیٹی عدیلہ کے ساتھ حرام کاری کرتا ہے۔ ایس ایچ او ملت پارک کے مطابق ملزم اعظم سوتیلی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او ملت پارک کے مطابق ملزم اعظم کے خلاف مقدمہ درج گرفتار کر کے...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن کے 4 سالہ دور اقتدار کو بدترین قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد بھی بائیڈن انتظامیہ پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی، افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد امریکا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق نائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ یحیٰ سنوار مزاحمت کا استعارہ اورنوجوانوں کو ہیرو ہیںجوزندگی کی آخری سانس تک طاغوتی قوت سے لڑتے رہے۔السنوار کی چھڑی بڑے بڑے جوہری ہتھیاررکھنے والوں کے ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے۔غزہ میں دنیا بھرکی طاقتور فوجیں اپنا اسلحہ وبارود استعمال کررہیں اوردوسری جانب نہتے ومظلوم فلسطینی ہیں جن کا اللہ مدد جذبہ جہاد اورشوق شہادت سے دشمنسے لڑ رہے ہیں۔انسانی حقوق کے ادارے اورعالمی ضمیرخاموش تماشائی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن آباد میں جماعت اسلامی کے مقامی ذمے دار عبداللہ الہادی محمد کی رہائش گاہ پرمنعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عبداللہ متقی ودیگر مقامی ذمے داران بھی موجود تھے۔ان کا...
راولپنڈی: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں ایک خاتون نے درخواست دی کہ اس کے چار سالہ معصوم بچے کو اس کی سوتن نے ڈنڈے سے تشدد کرکے اور گلا دبا کر قتل کر دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع پر سول لائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اقصیٰ کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتول کی سگی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، معصوم بچے...
ویب ڈیسک: لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ مناہل کی پیچیدہ برونکو سکوپی کامیابی سے مکمل کرکے بچی کوصحت کا تحفہ دے دیا۔ یہ کامیاب پروسیجر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین جو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن بھی ہیں کی نگرانی میں کیاگیا، اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی،ڈاکٹر نعیم اختر، پروفیسر آغا شبیر اوردیگر بھی موجود تھے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بچوں کے علاج معالجے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں ان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور جنرل...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے چربی پگھلانے والی کڑاہی میں ڈال کر جلانے والا ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، تعاقب پرملزمان نے چھتی قبرستان کےقریب پولیس پارٹی پردوبارہ فائرنگ کی، واقعے میں فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم مہرعلی تھانہ سٹی میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا،...
90ءکی دہائی کی مشہور بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی زندگی میں موجود ایک قریبی شخص کا انکشاف کرکے اپنے فینز کو دنگ کردیا۔ اداکارہ منیشا کوئرالہ ان دنوں اپنے بیانات کے سبب موضوع بحث بنی ہوئی ہیں کبھی انہیں انڈسٹری میں دوہرے معیار پر لب کشائی کرتے دیکھا گیا تو کبھی وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرکے سب کی توجہ حاصل کرتی نظر آئیں۔ حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے دوران گفتگو یہ انکشاف بھی کرڈالا کہ انکی زندگی میں ایک ایسا شخص موجود ہے جو انکے دل کے بے حد قریب ہے۔ وہ اداکارہ جو اپنی پرسنل لائف کو نجی رکھنا پسند کرتی تھیں انہوں نے حالیہ انٹرویو میں زندگی کی سب...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے...
علامتی فوٹو نارتھ کراچی میں 7 سالہ بچہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا، بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کو مختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغامات ملے، موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کرلی گئیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میسج کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچے کے والد کا نمبر حاصل کیا، فلیٹ میں بنی پانی کی ٹنکیاں بھی چیک کرلی گئیں، ابھی تک بچے صارم کا کچھ پتا نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے کا رہائشی 7 سالہ...