2025-11-04@02:42:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1935

«کراچی پولیس»:

(نئی خبر)
    کراچی: عزیزآباد کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلہ یاسین آباد قبرستان کے قریب الخلیج ٹاور، بلاک 8 عزیزآباد کے علاقے میں پیش آیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت تیمور ولد سکندر علی کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرا ملزم عظیم ولد انور بغیر کسی چوٹ کے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز، ایک موٹر سائیکل، ایک چھینا ہوا موبائل فون اور دو استعمال شدہ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی...
    کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور بھتہ خور گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتہ خور ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب پیش آیا جہاں پولیس پر بھتہ خوروں نے فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، تاہم زخمی ملزم بھی بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام نے بھی دونوں ملزمان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایس آئی یو ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، جبکہ گرفتار شدہ اور ہلاک ملزمان کی...
    کراچی: آرٹس کونسل کے قریب نیشل میوزیم پارک میں کھلے ہوئے پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش 2 سے 3 دن پرائی بتائی جاتی ہے جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 40 سال کے قریب ہے۔ تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ 
    کراچی:  کورنگی سیکٹر 51 سی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے رات گئے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او لانڈھی رضوان پٹیل نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ،پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ رضوان ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جسے ران پر گولی لگی تھی جبکہ وہ مدد گار 15 میں تعینات ہے جو کہ سادہ لباس میں اپنی رہائش گاہ الیاس گوٹھ سے ڈیوٹی پر لانڈھی تھانے آرہا تھا۔ تاہم، پولیس موقع پر موجود ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ زخمی اہلکار کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
    کراچی: آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے میں تبدیلی کافیصلہ کر لیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی رینج کے ایک ڈی آئی جی اور 3 ایس ایس پیزکو ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ آئی جی سندھ نے کراچی رینج میں تعینات مجموعی طور پر 65 پولیس افسران کو تبدیل کرنے کی سفارش وزیر اعلیٰ سندھ سے کی ، لسٹ میں ڈی آئی جی سائوتھ اسدر رضا ،ایس ایس پی کیماڑی ،ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی سٹی کے علاوہ ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں ، وزیر اعلیٰ نے اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں کافیصلہ فوری طورپرکرنے کے بجائے لسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس اور راوا ڈاکیومینٹری کے اشتراک سے بننے والی فلم پاکستان اسٹاک ایکسچینج ۔ دی پولیس اسٹوری کا پریمیئر کراچی کے نجی سینیما میں منعقد ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے یہ فلم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنی ہے۔
    کراچی: بن قاسم پولیس نے 15سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا پر گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مغویہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں اور گھریلو ملازمہ ہیں، 19 ستمبر کو ان کی بیٹیاں 15 سالہ مائرہ اور 12 سالہ صبیحہ اسکول گئیں لیکن چھوٹی بیٹی نے اسکول سے واپسی پر بتایا کہ بڑی بہن کو ساڑھے 11بجے کے قریب 4 نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ملزم ساجد پکڑا، جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساجد نے بتایا...
    سکھر کے علاقے روہڑی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ اونٹ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر کے علاقے روہڑی میں تین حملہ آوروں کی جانب سے پانی پینے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے جانور پر ہونے والے ظلم کو "ناقابل برداشت" قرار دیتے ہوئے سکھر پولیس کو ہدایت کی کہ مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مثالی سزا دی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت...
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔اہلخانہ کے مطابق 10 ملزمان نے ڈکیتی کے دوران تمام گھر والوں کو باندھ کر تشدد کیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 3 سے 4 گھنٹے گھر میں موجود رہے، زیورات، رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شک کی بنیاد پر سوسائٹی کے 5 ملازمین کو بھی حراست میں لیا ہے،  زیرِ حراست افراد میں سیکیورٹی گارڈ اور ایڈمن کے ملازم شامل ہیں۔
    کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔عدالتی ذرائع  کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جج کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم پر مزید 3 مقدمات درج آج احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر تشدد کیا جبکہ عدالت آنے والے...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر احباب سوئیٹس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ زبیر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات  میں معلوم ہوا ہے کہ زبیر اپنی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر ہیرڈریسر کی دکان پر پیدل جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے انتہائی قریب سے سینے...
    کراچی:  شہر میں پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع  بلدیہ اسکول سیکٹر 5-ڈی سناٹا گلی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شیراز ولد محمد رمضان سے ہوئی جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 3 راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتی و دیہی پس منظر رکھنے والے علاقے بن قاسم میں ایک کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اطلاع کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس میں دو سو سے زائد شہری بھی پولیس کے ساتھ مل کر لڑکی کی تلاش میں شامل ہوگئے۔
    کراچی: ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے  بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ دیے، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوانوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ، شدید زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    —فائل فوٹو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی، کراچی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 27 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔دورانِ سماعت مدعیٔ مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ 16 اپریل 2025ء کو شارعِ فیصل سے ایئر پورٹ کی طرف جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا گیا پراسکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ اسی دوران پولیس موبائل نے پہنچ کر ملزمان کا پیچھا کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، پولیس کی فائرنگ سے ملزم...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) شارع نور جہاں پولیس نے محلے کے 2 کمسن بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ ساجد نامی شخص نے پولیس سے رابطہ کر کے بتایا کہ محلے کے ایک اوباش شخص نے میرے بیٹے اور محلے کے ایک اور بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 665 سال 2025 بجرم دفعہ 337 کے تحت نامزد ملزم علی رضا کے خلاف درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سرکاری...
    کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے خیابانِ مسلم، اسٹریٹ نمبر 30 میں درخشاں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے، جس سے اسلحہ اور نشہ آور مواد (ویڈ) برآمد کر لیا گیا ہے۔  ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ناصر کالونی کی لالا آباد گلی میں گولی لگنے سے 50 سالہ خاتون شمیم زوجہ قاسم زخمی ہو گئیں۔ واقعے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے 18 سالہ لڑکی لائبہ زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات...
    کراچی: کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ناظم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر جانے والی دونوں سڑکوں کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث شہر کے مصروف ترین علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے علاقے میں نہ پانی دستیاب ہے نہ ہی بجلی، جبکہ متعلقہ ادارے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک پانی اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ احتجاج کے باعث ناظم آباد سے سائٹ ایریا تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی...
    کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے محلے کے 2 کمسن بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ ساجد نامی شخص نے پولیس سے رابطہ کر کے بتایا کہ محلے کے ایک اوباش شخص نے میرے بیٹے اور محلے کے ایک اور بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 665 سال 2025 بجرم دفعہ 337 کے تحت نامزد ملزم علی رضا کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سرکاری ملازم ہے اور سرکاری اسٹاف کالونی...
    فائل فووٹو۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
    فائل فوٹو کراچی ٹریفک پولیس نے آج جے یو آئی (ف) کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔کراچی میں آج ایم آرکیانی چوک اور آرٹس کونسل کےقریب جے یو آئی (ف) کا جلسہ ہوگا جس کے تحت شاہین کمپلیکس سے فوارہ چوک تک سڑک بند رہے گی۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ضیاءالدین سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کلب چوک شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا، شاہین کمپلیکس سے پریس کلب جانے والی ٹریفک کوپی آئی ڈی سی اور شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا فلسطینیوں کیلئے ملک گیر مہم کا اعلان، مجلس اتحاد امت قائملاہورجماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کے... اسی طرح پی آئی ڈی سی سے آنے...
    فائل فوٹو کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ کراچی: پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتارکراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات سامنے آ گئی۔ کریم آباد پل پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، متاثرہ ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف دانیال جیولر کے لیے کام کرتے ہیں۔ شمس اور تنویر نامی ملازمین دکان سے رقم لے کر مالک کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں واردات پیش آ گئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لوٹی گئی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھے ایک تھیلے میں موجود تھی جسے ڈاکو آسانی سے لے اُڑے۔ واردات کی ایف آئی آر دانیال جیولر کی مدعیت میں...
    رواں سال کے دوران اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 14 پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے جس میں اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں رواں سال کے دوران پولیس پر جان لیوا حملوں میں مجموعی طور پر اے ایس آئی سمیت 14 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ رواں سال 12 فروری کو ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں کانسٹیبل خمیسو خان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پھر 15 فروری کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل عمران خان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ اس کے بعد...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے نجی اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 2 ہتھیار استعمال ہوئے، نائن ایم ایم اور 30 بور کا خول ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کار سواروں نے فائرنگ کی، جس سے اہلکار صدام کو 3 گولیاں لگیں۔ اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دی جاتی ہے۔ کراچی: ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، گولیوں کے 11 خول برآمدکراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ شہید اہلکار...
    شہر قائد میں پولیس پر حملوں اور اہلکاروں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے، گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور اہلکار کو شہید کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار میں تعینات اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی سیکیورٹی میں شامل اہلکار صدام حسین کو نامعلوم افراد کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل پنکچر کی دکان پر رکا تھا جہاں پر پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس نے جائے وقوعہ سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ میں لے لیا۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اہلکار کی شہادت پر...
    کراچی: گلشن معمار میں کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار صدام حسین شہید ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے مطابق تھانہ گلشن معمار کے علاقے کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس کانسٹیبل صدام حسین تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار پنکچر کی دکان پر اپنی موٹرسائیکل کا پنکچر لگوا رہا تھا، اسی دوران سفید آلٹو کار میں سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ مزید بتایا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم شبیر تنولی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے ملزم کو سات مقدمات میں نامزد کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران ایک ڈرامائی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب متاثرہ بچیوں نے احاطہ عدالت میں ملزم کو تھپڑ مارے، جس کے باعث ماحول کشیدہ ہوگیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کو اہلِ علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ وہ 2016 سے بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا...
    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یکم اکتوبر 2025ء سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد...
    کراچی: بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی: کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یکم اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔ اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب...
    کراچی: نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔  تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس...
    کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہوکر گھر پہنچنےو الے نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق نوجوان شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، اس کے گھر والے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہوگیا، اس کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود گھر سے بھاگا اور پھر سڑکوں پر رہا۔پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اور اس کے گھر والوں سے مزید تفتیش...
    کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
    اسکرین گریب کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا جہانزیب شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، دلہے کی شادی گھر والے اپنے مرضی سے کروانا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق دلہا شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہو گیا، دلہا گھر سے فرار ہونے کے بعد سڑکوں پر رہا اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔پولیس نے کہا کہ دلہے اور گھر والوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس کراچی: کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے دن دلہا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ Post Views: 5
    کراچی میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں قیوم آباد کے علاقے سے ایک شبیر احمد نامی شخص گرفتار کرلیا گیا جس کے بارے میں متاثرہ محلے کے مکینوں نے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ تقریباً 10 سالوں سے کم عمر بچیوں اور لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس عمل کی ویڈیوز بنائیں۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور یو ایس بیز برآمد کیں جن میں یہ غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل ابتدائی طبی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51-C میں واقع ایک گھر سے 11 سالہ بچی آسیہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہو رہا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع شہری حارث کی جانب سے دی گئی تھی۔ اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی جہاں محلے کی ایک خاتون نے بچی کو کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا تھا۔ محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر بچی کو نیچے اتارا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی...
    کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
    کراچی: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سی ویو کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ پولیس کے مطابق لاشیں سی ویو اپارٹمنٹ کے بلاک 28 کی پارکنگ میں کھڑی سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے ملی ہیں۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر دونوں کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو...
    کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر  تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا...
    پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مالک مکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں...
    شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے گھر سے ایک روز قبل ملنے والی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کے مطابق نوعمرلڑکی کے پوسٹ مارٹم کے دوران زیادتی اور گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے ، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیرکو سرجانی ٹاؤن سیکٹر51 میں گھرکی چھت سےنوعمرلڑکی کی پھندا...
    کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔ جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔ واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دولہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغواء کیا تھا۔ دوسری جانب دولہے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کچھ تفصیل نہیں بتا سکتے۔ جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔ یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دولہے...
     کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بوندا باندی کا سلسلہ ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اور صدر کے علاقوں میں دیکھا گیا، جبکہ شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی روڈ، قیوم آباد، محمود آباد اور کورنگی میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔ مزید برآں ملیر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں...
    کراچی: شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-02-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت  سندھ سیف سٹی پروجیکٹ، ای چالاننگ اور پولیس ایمرجنسی رسپانس سسٹم  کے حوالے سے جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء کواین آر ٹی سی حکام اور ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت نصب کیے جانے والے 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ۔
    کراچی  کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 سی میں گھر کی پہلی منزل سے نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر شواہد حاصل کرنے کے بعد عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 11 سالہ آسیہ کے نام سے کی گئی جس کی پڑوسی نے اپنی چھت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ کے والدین میں گزشتہ شب جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد...
    سلیپر سیل کا سراغ لگانے کیلئے پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول فرانزک مکمل کر لیا گیا، جس میں انکشاف ہوا ہے...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے سرجانی سے 11 سال کی بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آسکیں گے۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کی گردن پر پھندے کے نشانات ہیں، بظاہر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اہلِ محلہ نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔ کراچی: پسند کی شادی پر سسر نے داماد کو گولی مار کر قتل، بیٹی کو زخمی کر دیاپولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے،...
    ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول  فرانزک مکمل کرلیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں سے میچ کر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کے بعد...
    اسکرین گریب  کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔ کراچی: ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، گولیوں کے 11 خول برآمدکراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی...
    ایس ایس پی مہزور کے مطابق متاثرہ ہیڈ کانسٹیبل اور کوارٹر گارڈ کیے جانے والے اہلکاروں کے بیانات لئے جارہے ہیں جس کے بعد واقعے کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج کیا جائے گا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی تاحال گرفتاری نہ ہوسکی۔ حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر میں قائم کراچی پولیس کے ناکوں کا پول کھل گیا جب کہ کار سوار ملزمان نے ایک پولیس اہلکار کو دو دریا سے اغوا کیا اور شہر سے گزر کر سپرہائی وے پر لے جا کر چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کرولا کار میں سوار تین پولیس اہلکار سنسان سڑک پر کھڑی مشکوک کار کو چیک...
    ڈیفنس کراچی میں پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ فوٹیج میں تنہا ملزم کو پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 مین بخاری میں پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کے واقعےسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکیلا ملزم درخت کی اڑمیں پولیس موبائل کے انے کا انتظارکرتا رہا، قریب پوچھتے ہی ملزم نے پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فوٹیج میں ملزم کو پولیس موبائل پرفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زخمی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے دو دریا کے قریب ایک اور پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ فائرنگ کے مقام سے 7 خول برآمد ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزری کے علاقے خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    کراچی: گزری کے علاقے خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزری خیابان بخاری میں پیش آیا، واقعے کے وقت پولیس موبائل گشت پر تھی، فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس وقت موبائل میں ڈرائیور سمیت دو پولیس اہلکار موجود تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 13 خول ملے ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ ماہزورعلی نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس تھا، ملزم نے پولیس موبائل کو عقب سے نشانہ بنایا اور پیدل فائرنگ کرکے فرار ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گولیاں پولیس موبائل کے اندر سیٹوں اور شیشے پر لگیں۔
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں دلہے کے اغوا کا مقدمہ درج ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا کے لاپتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ ان کے والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانی تھی، شادی کے روز شام 6 بجے وہ موٹر سائیکل پر تیاری کے لیے سیلون گیا تھا، جہانزیب 5 بجے اپنا موبائل فون بھی گھر چھوڑ کر گیا، تاہم سیلون سے دوسرے بیٹے کی ساڑھے 7 بجے کال آئی اور بتایا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔ درخواست گزار نے کہا میرا...
    کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔  پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت جمال کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 13 ایچ حرمین پارک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 17 سالہ سمیع کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ایف میں فائرنگ سے 35 سالہ فرحان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ...
    کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ سال 2024 کی نسبت رواں سال 8 ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ روز اپنے کراچی پولیس آفس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال 2025 میں 8 ماہ کے دوران گزشتہ 2024 کے مقابلے میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکت کے واقعات میں 32 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 16 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 20 فیصد جبکہ گاڑیاں چوری کرنے کی واردات...
    کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی  "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔ منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے...
    کراچی: 100 سے زائد کمسن بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم طویل عرصے سے بچوں کو پیسوں اور انعام کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم 2016 سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین جرائم کر رہا ہے اور اب تک کئی کمسن بچیاں اس کے ظلم کا شکار بن چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی عمریں 7 سے 13 برس کے درمیان ہیں۔ تحقیقات کے دوران ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد ایسی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں وہ بچوں...
    کراچی: ڈیفنس کے علاقے فیز 6 خیابان شہباز میں رہائش پذیر سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد صدیقی کے بنگلے سے نامعلوم ملزمان بھاری مالیت کی نقدی، غیر ملکی کرنسی، طلائی بسکٹ اور اسلحہ چوری کر کے فرار ہوگئے، درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کے پرائیویٹ گارڈ شاہنواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شاہنواز نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 11 ستمبر کو وہ بنگلے میں سوگیا تھا اور صبح آفتاب صدیقی نے فون کر کے اندر بلایا اور بتایا کہ ان کے باتھ روم میں موجود الماری کے دروازے کا لاک ٹوٹا ہوا ہے اور اس کا سامان بکھرا ہوا ہے۔ مدعی کے مطابق...
    کراچی: شہر قائد میں بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم بعض اہم شاہراہوں پر صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ سے بروکس چورنگی تک ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے اور اس راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ دوسری جانب بارش اور سیلابی پانی کے باعث کورنگی روڈ اور کازوے روڈ کو تاحال ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کے بعد ہی ان راستوں کو کھولا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شہر...
    شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی گئی۔ وقوعہ کے بعد موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  
    کراچی: تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سے بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا کہ ڈیفنس قیوم آباد میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہوا ہے، ملزم کے خلاف ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ مہزور علی نے کہا کہ گرفتار ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، ملزم کے موبائل فون سے بھی چند ویڈیوز ملی ہیں جو فارنزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیوز کے ذریعے متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرانے والے شکایت کنندہ نے کہا کہ میری دو...
    شہر قائد میں ڈاکو راج قائم ہے اور ایک اور شہری کو مزاحمت پر قتل کردیا گیا، جس کے بعد رواں سال میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر ٹائروں کا کاروبار کرنے والے تاجر کو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا۔ متوفی کی شناخت 33 سالہ ولی کے نام سے کی گئی، جو 7 بچوں کا باپ تھا۔ مقتول کی تدفین کے بعد اب بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کی دفعہ...
    شیر شاہ پولیس نے پراچہ چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    کراچی ایک بار پھر شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں واقع تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرنے کے بعد اوورفلو ہوگئی، جس سے نکلنے والا طاقتور سیلابی ریلا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ سنگین صورتحال ایم نائن موٹروے پر دیکھنے میں آئی جہاں پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق پانی موٹروے کے کناروں سے ٹکرا کر کئی حصوں کو زیر آب کر چکا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔ سپر ہائی وے پر...
    غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں کی گاڑیاں بند کر دیں گے، ان کا چالان بھی ہوگا، حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ بارش اور سیلابی صورت حال کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کی جانب سے شہریوں کی مدد کرنے کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے دوران شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے...
    کراچی: شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا ہے۔ اس کے پیشِ نظر ایم 9 کے درمیان موجود کرش بیرئیر کو ہٹا کر پانی...
    کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے منگل کو اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طارق روڈ کے دونوں اطراف کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا مقصد ہنگامی حالات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہریوں کو مشکلات سے بچانا ہے۔ ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اگر موسلا دھار بارش کے باعث شارع فیصل زیرِ آب آتی ہے تو ٹریفک کو ہنگامی راستے کے طور پر طارق روڈ سے گزارا جائے گا، اس لیے وہاں گاڑیوں کی پارکنگ مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ طارق روڈ پر کسی بھی قسم...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت طارق روڈ کے دونوں جانب مرکزی شاہراہ کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل متاثر ہونے کی صورت طارق روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔  ٹریفک پولیس نے شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور ممبران سے گزارش کی ہے کہ طارق روڈ کے دونوں اطراف گاڑیاں پارک نہ کریں، اقدام کا مقصد بارش کی صورت میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس شہر میں ممکنہ شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال سے حفاظت کے پیش نظر نشیبی علاقوں اور...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز ون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹی سی ایف اسکول کے قریب گھر میں پیش آیا جہاں 35 سالہ سندس زوجہ عمران عرف دانیال گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد مقتولہ کی بہن سحر نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اس نے اپنے شوہر شارق سے خلع لیا ہوا تھا۔ سحر کے مطابق اس کا سابق شوہر اپنے بھائی علی، عارف...
    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد ایک کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب مقابلے کے دوران 24 سالہ محسن علی ولد غلام شبیر زخمی ہوا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امجد لاشاری گینگ کا کارندہ ہے جو کراچی میں 10 سے 12 گاڑیاں چوری کرچکا ہے۔ ملزم چوری شدہ گاڑیاں بلوچستان مشک میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ بمعہ گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور ایک چوری شدہ کار...
    کراچی: شہر قائد میں گزری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں قائم گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکول میں کمسن طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اسکول کے سوئپر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کے جی ٹو کی 7 سالہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 495 سال 2025 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو صبح پونے آٹھ بجے سے سوا بارہ بجے کے درمیان پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے مدعی کی جانب سے رابطہ کرنے پر 7 ستمبر کی شام مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی بیٹی نے اسکول پرنسپل کے سامنے...
    محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ سے گزرنے والی ریلوے  ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفیہ کی شناخت 55 سالہ طاہرہ زوجہ حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ریلوے ٹریک عبور کررہی  تھی کہ واقعہ رونما ہوا۔تاہم، پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔
    قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے  تیزرفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے  تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لیکراس کے...
    کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شہریوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریزکریں۔ اس میں کہا گیا کہ ’ بارش کے دوران جب تک ٹریفک پولیس کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری نہیں کی جاتی، شہری جہاں ہیں وہیں محفوظ مقام پر رہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس آپ کو لمحہ بہ لمحہ راستوں اورٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کرتی رہے گی، کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے 1915 پر کال کریں۔
    کراچی (نیوز ڈیسک)پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کا دوپٹہ جلنے پر مالکن نے اسے استری سے داغ دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور بچی کے بیان کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ Post Views: 5
    کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم رحیم اللہ کا تعلق محمد خان گوٹھ سے ہے اور اس پر سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رحیم اللہ نے 14 جون 2023 کو سید حسنین حیدر نقوی کا قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں الزام نمبر 832/2023 کے تحت درج ہے۔ پولیس نے کہا کہ رحیم اللہ کئی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس نے متعدد بار جیل کی ہوا کھائی ہے۔ رحیم اللہ، جسے پولیس نے انتہائی خطرناک ملزم قرار...
    سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے گریجویشن پولیس افسران ہی کو ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے عہدے پر صرف اچھے رویے اور صاف ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسر ہی تعینات کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ پولیس نے جاری احکام پر فوری عمل درآمد کی بھی ہدایت کی ہے اور عدالتی حکم کے مطابق واضح کر دیا ہے کہ کرمنل یا مشکوک ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران اب تھانوں میں ایس ایچ اوز نہیں لگ سکیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کا یہ حکم خصوصی طور پر کراچی پولیس میں اصلاح کے لیے نہایت اہم اور ضروری تھا کیونکہ کراچی...
    شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 تھانہ فیروزآباد کی حدود طارق روڈ کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق روڈ میں واقع ایک گھر میں مالکن نے استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کمسن بچی کو استری سے جلایا گیا، جس کے نشانات اس کی کمر، بازو اور ٹانگوں سمیت پورے جسم پر واضح ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں واقعے ناگن چورنگی کے قریب پولیس کارروائی کے دوران اہلکار معمولی زخمی ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ناگن چورنگی پر پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم مشتبہ ملزمان کے نہ رکنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق  کارروائی کے دوران 28 سالہ  کانسٹیبل تنویر خان ولد محمد اکبر خان، بیلٹ نمبر 49382 ملزمان کا تعاقب کرنے کے دوران زمین پر گر کر  معمولی زخمی ہوا۔ پولیس اہلکار تنقید کو جسم کے مختلف حصوں میں خراشیں آئیں جبکہ اہلکار کو حادثے کے بعد فوری...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار اور سپر ہائی وے میں ٹرک سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے مین نیشنل ہائی وے گلشن حدید چوک پی ایس او پمپ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 23 سے25 برس کے درمیان ہیں اور جاں بحق ہونے والوں سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نیشنل ہائی...
    کراچی کے علاقےپی این ٹی کالونی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ا ستقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کی آمد سے قبل صفائی کا عمل جاری تھا، اسی دوران ایک صفائی کرنے والے ورکر کو ایک شاپنگ بیگ مشکوک اور بھاری محسوس ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تلاشی لینے پربیگ سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یہ ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق علاقے کی نگرانی سخت کر دی...
    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں سعد نامی نوجوان سے آن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر رابطے کے بعد کار سوار افراد آئی فون موبائل خریدنے آئے تھے۔  اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کار سوار افراد نے نوجوان سعد یونس کو موبائل فون چیک کرنے کے بہانے کار میں بٹھایا اور سعد کے گاڑی میں بیٹھتے ہی اس کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ دورانِ اغوا ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کیا اور سعد یونس پر ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کے  مطابق اس نے...