2025-11-04@14:10:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1941

«کراچی پولیس»:

(نئی خبر)
    کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...
    کراچی: ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔ ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین نمبر 5 میں قائم رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی جو تقریباً 20 سے 25 دن پرانی تھی، خاتون کی شناخت 35 سالہ حمیرا اصغر علی کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شوبز تھا اور وہ مذکورہ فلیٹ میں اکیلی ہی رہائش پذیر تھی۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ حمیرا اصغر علی مذکورہ فلیٹ میں 2018 سے کرایے پر رہائش پذیر...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آج سہ پہر قریباً سوا تین بجے پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی۔ فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا گیا، تو اندر زمین پر خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ گزشتہ 7 برس سے اس فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ حکام کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر قانونی کارروائی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ گزری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً دو ہفتے پرانی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ جس پر فلیٹ کے مالک نے خاتون کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے  پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جس پر تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ملی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہو سکے گی۔   پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس فیز چھ کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اداکارہ کی لاش ملی جس کو قانونی اور ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش ہسپتال منتقل کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاش دیکھ کر اُن کا اندازہ ہے کہ خاتون کی موت کو کئی روز گزر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش عمارت کے چوتھے فلور پر واقع فلیٹ سے ملی ہے۔ متوفیہ حمیرا اصغر علی کا...
    لاہور: رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کےخصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی، تاہم اس کے والد نےاپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔ بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ...
    کراچی: شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے واقعات پیش آئے، جن میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پہلا مقابلہ تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں حیدری صائمہ مال چزیپ سے ناظم آباد جاتے ہوئے ایک پل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کاشف ولد...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری کی آگرہ تاج کالونی میں 7 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر عمارت کو خالی کرایا اور سیل کر دیا۔ یہ اقدام عمارت کے مکینوں کی زندگی کو خطرے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس اور انتظامیہ نے رات کے وقت عمارت سے مکینوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کیا۔ پولیس کو عمارت کے مکینوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں مکینوں نے عمارت خالی کرنے سے انکار کیا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے انہیں عارضی رہائش فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کو محفوظ...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں ڈاکو لوٹ مار کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے، زخمی ڈاکو سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو پر پہلے بھی 8 مقدمات درج ہیں، گرفتار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
    ---فائل فوٹو  تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر میں بارشی پانی کے ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے سیاح کی لاش نکال لی گئی۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز نگرپارکر کے کارونجھر پہاڑ پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے 11 سیاح اچانک تیز بارش سے آنے والے ریلے میں پھنس گئے تھے جن میں سے 10 سیاحوں کو پولیس نے ریسکیو کر کے بچالیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سیاح بارانی پانی کے ڈیم میں ڈوب گیا تھا جس کی لاش آج صبح نکال لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان 11 میں سے 3 کا تعلق کراچی اور 7 کا تعلق مٹھی سے تھا۔ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے طلحہ کا تعلق کراچی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی شہری اور دونوں ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان سے 2 پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
    —فائل فوٹو  کراچی  کے علاقے کھارادر کوئلہ گودام کے قریب محکمۂ ہیری ٹیج کی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کر دی۔ہیوی مشینوں سے عمارت توڑنےکی کوشش کے دوران علاقہ مکینوں نے  مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی مشین کے استعمال کے باعث برابر کی عمارت میں ارتعاش پیدا ہوا۔ لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت توڑنے کی کوشش کی، توڑ پھوڑ کی وجہ سے برابر والی عمارت میں...
    شہر قائد میں لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں واقع ایک 7 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو خالی کرانے کی کارروائی شروع کر دی۔ رات کے وقت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جہاں انہیں مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ عمارت کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت بھی عمارت کو خالی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مکینوں کی مزاحمت کے باوجود پولیس نے اپنی کارروائی جاری رکھی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، لیاری میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔  ڈپٹی کمشنر جنوبی نے میڈیا سے گفتگو...
    کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور بُلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑاجا رہا ہے، ٹریفک کی...
    ---فائل فوٹو  سرگودھا میں سوتیلی ماں نے 11 سالہ بچی کو زہر دے کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 96 جنوبی میں پیش آیا، جہاں سوتیلی ماں نے بچی کو قتل کر کے لاش ایک تندور میں پھینک دی تھی۔  کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹراے4 میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے باپ نے بچی کی ماں کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا باپ اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں دو ملزمان کی جانب سے پولیس ریمانڈ کالعدم قرار دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درخواست پر ٹک ٹاکر یسرا سمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان ٹک ٹاکر یسرا ، نمر، شہروز ا اور شہریار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری میں بغدادی کے مقام پر جمعہ کی صبح ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے بچے سمیت 10 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عمارت گرنے کی وجوہات اور ذمے داران کا تعین کیا جا سکے۔بغدادی پولیس کے مطابق لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے نتیجے میں 9 افراد دب کر جاں بحق اور 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ملبے سے 3 ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا تاہم ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مرنے والوں میں 55 سالہ فاطمہ بی بی زوجہ بابو، 32 سالہ پریم، 35 سالہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق، سیکرٹری ضلع راشد خان ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالقیوم ، سیکرٹری کامران خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نت نئے قوانین سے شہریوں کو پریشان کرنا بند کرے، حکومتی سرپرستی میں ٹریفک پولیس عوام کا جینا حرام کردیا ہے ،پکے کے یہ ڈاکوکچے کے ڈاکوئوں سے بھی بدتر ہیں جو ظالمانہ قانون کی آڑلے کر شہریوں کے جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ،نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے شہریوں سے لوٹے جارہے ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ،کراچی کے مختلف تھانوں کے باہر نوجوانوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ، یہ سلسلہ فوری طور...
    اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین چرچ موڑ سیکٹر نائن بی کے قریب چھاپہ مار کر پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر عوام پر رعب ڈال کر لوٹتا تھا جبکہ ملزم نے اپنی جعلی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے پیسے بھی ادھار لیے ہوئے تھے جو وہ واپس نہیں کر رہا تھا۔تاہم، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
     کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک نوجوان لڑکی کے مبینہ گینگ ریپ کے واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 2023 میں پنجاب میں ہر 45 منٹ میں ایک عورت کا ریپ کیا گیا سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا افسوسناک واقعہ پیس آیا تھا، یکم جولائی کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ ایک روز قبل درج کیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم نے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے جاکر اپنے ساتھیوں...
    سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے ہونے لگے ٹریفک پولیس کی چاندی ،عوام کو لوٹنے کیلئے نئے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،شہری سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے، جس پر ٹریفک پولیس کی چاندی ہوگئی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے ہر چند ماہ بعد نیا فرمان جاری ہوجاتا ہے۔کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیو پیدا کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔سندھ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے نئے فیصلے نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیزآباد اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق عزیزآباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ شہروز ولد مجاہد کے نام سے کی گئی ، دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام شارق ولد راجو بتایا۔  گرفتار ملزمان سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (نمائندہ جسارت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ نمبرپلیٹس کے نام کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے شہریوں کو لْوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سیکروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیارکرچکی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دیگی۔رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سینکڑوں...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس حکام کی جانب سے آج 8 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے راستوں میں آنے والی مارکیٹس اور دکانوں کو سرچنگ کے بعد سیل کر دیا گیا. جبکہ جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والے دیگر راستوں کو بھی کنٹینرز اور بڑی گاڑیاں کھڑی کر کے سیل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے سیل کیے جانے والے راستوں پر بھی پولیس کی نفری کو تعینات کرتے ہوئے پابند کیا گیا ہے ان راستوں سے جلوس میں نہ تو کوئی شامل ہوگا اور نہ ہی جلوس میں سے کسی کو ان راستوں سے جانے دیا جائیگا.  آخری اطلاعات آنے تک پولیس کی جانب سے نمائش چورنگی ایم اے جناح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)حال ہی میں وائرل ہونے والی ٹریفک پولیس اور شہری کے جھگڑے کی ویڈیو دراصل 2015 کی ہے، ٹریفک پولیس نے وضاحت جاری کی۔یہ ویڈیو نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر تنازع سے متعلق ہے، غلط معلومات نہ پھیلائی جائیں۔ پولیس کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر تصدیق شدہ خبریں شیئر کی جائیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور اور کریم آباد میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو گرفتار کیے گئے، جن میں 2 زخمی ہیں۔ پولیس نے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی گرجاتے ہیں جبکہ عقب میں ایک اور شخص کو پکڑ کر لایا جاتا ہے، بیچ سڑک پر اس شخص کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ملزمان نے پورا برسٹ خالی کیا، پھر مرنے والے کا بھی پستول نکال لیا۔ اس پستول سے بھی فائر کیے، پستول کے بٹ بھی مارے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ سسر اور داماد کے...
     لانڈھی یونس مل کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مین کورنگی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی یونس مل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔  ایس ایچ او قائد آباد خوشی محمد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 43 سالہ شمس الدین کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ بس کی ٹکر پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ بس...
    سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ لازمی قرار دینا کراچی کے شہریوں کیلئے وبال بن گیا۔ محکمہ ایکسائز میں درخواستوں کا رش لگ گیا، جہاں شہریوں نے سست روی اختیار کی وہاں بے پناہ دباؤ کے باعث نئی نمبر پلیٹ کا اجرا بھی سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر ہلہ بول دیا ہے۔ کروڑوں روپے کے چالان کرنے کے علاوہ 12 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ضبط بھی کرلیا ہے۔ نمبر پلیٹس کے نام پر ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے، فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئیر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی مرکزی کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے مبینہ بھتہ خوری اور سندھ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے اور “نمبر پلیٹس” کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس روزانہ لاکھوں روپے کا بھتہ وصول کر رہی ہے،ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی اب ایک منظم صنعت کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو روزانہ کروڑوں روپے کما کر اوپر...
    علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے دو خواتین دم توڑ گئیں۔ اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں خواتین سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گھر کے اے سی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا، جس کمرے میں اے سی لگا ہوا تھا اس کی دیوار بھی گر گئی تھی۔
    اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، کراچی ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سیکڑوں شہریوں کی جان...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئیر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی میں ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔کراچی سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے۔ ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔
    شہر قائد  میں ایک باپ نے خواجہ سراؤں سے دوستی پر نوجوان بیٹے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا جب کہ کراچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک 21 سالہ نوجوان کو اس کے والد نے قتل کر دیا۔ علاقہ ایس ایچ او شیر کہا کہ پولیس نے اورنگی تاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں علی خان نامی نوجوان کو بیلچے کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے  کہا کہ اس کے بیٹے کے خواجہ سرا افراد سے دوستی تھی، والد کا کہنا تھا کہ اس نے بیٹے کو کئی بار خواجہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03جولائی 2025)شہر قائد کراچی میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، جاں بحق افراد کی شناخت غوث الدین ، گل بت خان اور امین کے نام سے ہوئی ہے،ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 3 افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد چوک میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے اپنے والد اور رشتہ داروں سے مل کر فائرنگ کرکے اپنے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی...
    پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ کراچی اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی جس سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا، گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان...
    کراچی:شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاءالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل...
    کراچی: شہر قائد میں فیروزآباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں واقع ایک رہائشی عمارت کی نویں منزل سے گر کر 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، جسے پولیس نے ابتدائی طور پر پراسرار قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مکہ سینٹر کی نویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، جہاں سے ایک کمسن بچی نیچے گر گئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متوفیہ بچی کی شناخت عمیرہ دختر جاوید، عمر تقریباً 13 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم بچی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد چوک پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کا نتیجہ تھا۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غوث الدین عرف عمران، گلبد خان اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول غوث الدین اپنی بیٹی کے سسرال اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گیا تھا، جہاں اس کا اپنے داماد حمید سے جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران حمید نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں غوث الدین اور اس کے دو ساتھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں انویسٹی گیشن پولیس نے داماد کو زندہ جلانے کے الزام میں سسر اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق سعید آباد کے علاقے سیکٹر نائن بی میں آرتھر مسیح نامی شخص کو آگ لگا کر شدید زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 276 سال 2025 بجرم دفعہ 302 چونتیس کے تحت مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج کیا تھا جس میں مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق 6 ملزمان پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے پکڑے گئے، اس موقع پر ملزمان نے پولیس اہلکار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے وردیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وردی کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا...
    گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ حقیقی پولیس اہلکار نہیں، بلکہ ہم نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے شوقیہ وردی پہن کر عوام پر رعب ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے ڈیفنس فیز 8 سی یو مسجد تور حنیف کے قریب دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او ساحل افتخار احمد آرائیں کے مطابق پولیس پارٹی گشت پر تھی کہ انہوں نے تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد جو کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے انہیں مشکوک حالت میں پایا۔ پولیس نے دوران تفتیش سروس کارڈ طلب کیا تو ان افراد نے پولیس سروس کارڈ دکھانے سے معذرت کی اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ راجہ تنویر کالونی میں سگےباپ کے ہاتھوں بیٹا قتل کردیا، ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بیٹے کو خواجہ سراوں کے ساتھ بیٹھنے پر منع کرنے پر کرنٹ لگا کر اور بیلچے کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 21 سالہ بیٹے علی خان کو خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے منع کیا، اور بات نہ ماننے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔ تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او شیر محمد سانگی نے میڈیا کو بتایا کہ باپ بیٹے کے درمیان تنازع کئی دنوں سے جاری تھا۔ وقوعہ کے روز باپ نے پہلے بیٹے کو بجلی کا کرنٹ لگایا اور پھر بیلچے...
    علامتی فوٹو  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کرلیا۔پولیس کے مطابق باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ نافرمانی کے تناظر میں پیش آیا۔ پشاور: بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیاصوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بیٹے نے تیز...
    کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں درخشاں پولیس اور چار رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ہونے والا ڈاکو جناح اسپتال میں جھوٹ بول کر طبی امداد حاصل کر رہا تھا، جسے صدر پولیس نے ہوشیاری سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے شہر میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ خیابانِ شاہین کے قریب ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا، تاہم اس کے تین ساتھی اسے لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچا اور وہاں عملے کو یہ جھوٹی کہانی سنائی کہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر بھٹائی آباد میں فائرنگ سے بچہ اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔  تفصیلات کے مطابق ملیرسٹی کے علاقے بھٹائی آباد شادی خان چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھر میں فائرنگ سے 12 سالہ بچہ اور اس کا رشتے دار پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے بچے اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی شناخت حسان علی ولد انور علی اور اہلکار کی شناخت کانسٹیبل 40 سالہ محسن علی ولد شبیر علی  کے ناموں سے کی گئی ۔ واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات...
    کراچی: شہر قائد میں نیوکراچی اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلزار ہوزری سیکٹر الیون سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 26 سالہ عابد ولد خلیل الرحمٰن کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول...
    کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
    کراچی: شہر قائد کے میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کر دیا۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، شیر محمد سانگی کے مطابق مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا، اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے...
    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی بھی کر دی جس کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔  پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے جبکہ انھیں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم بی کمپنی تبادلہ کر دیا گیا۔ معطل پولیس افسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے ۔
    یوسف پلازہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو 25 سالہ عمران خان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا تلاش ایپ کی مدد سے اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
    بلدیہ ہزاہ کالونی میں گھر سے دو بیٹیوں کے باپ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ صادق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں گارڈن میں چچا کے پاس رہتی ہیں اور متوفی کرایے کے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو...
    —فائل فوٹو کراچی میں مویشی کے بیوپاریوں سے تقریباً 1 کروڑ روپے کی لوٹ مار میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 30 اپریل کو سپر ہائی وے پر گاڑی میں سوار 20 بیوپاریوں کو لوٹا تھا، تمام بیوپاری مویشیوں کی خریداری کےلیے میرپور خاص جا رہے تھے۔واردات کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کا گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے، مزید 5 ملزمان مفرور ہیں۔2 پولیس اہل کار تاحال مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملزمان میں پولیس قومی رضاکار کا بھی اہلکار شامل ہے۔
    بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع...
    کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے...
    کراچی: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،  جہاں اس کی شناخت 21 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری ملازمین کے پْرامن احتجاج پر پولیس گردی کو غیر آئینی، غیر انسانی اور جمہوریت دشمن عمل قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے ایک بار پھر اپنے ظالمانہ اور آمرانہ طرزِ حکمرانی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اختلافِ رائے اور حق مانگنے والوں سے خائف ہے۔
    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ایس ایچ او پاک کالونی سمیت 3 پولیس افسران کو معطل کر کے بی کمپنی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ تبادلہ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے جاری حکمنامے کے مطابق ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتار حسین جبکہ پاک کالونی تھانے کے سب انسپکٹر طاہر شاہ اور سب انسپکٹر عبدالعزیز شامل ہیں جنھیں فوری طور پر بی کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔
    شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کار ڈیلر کے گھر ہونے والی 13 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کا معاملہ کئی سوالات کو جنم دینے لگا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں چند روز قبل ہونے والی 13 کروڑ نقد اور دیگر قیمتی اشیا کی ڈکیتی اور اس میں معروف ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے بعد پولیس کی پراسرار خاموشی ایک بڑا معمہ بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ  سالک اور نامزد ملزم شہریار کے  درمیان روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں نہ صرف ایک ہی جم میں ورزش کرتے تھے بلکہ اسنوکر کلب میں بھی ایک ساتھ وقت گزارتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایک ماہ قبل دونوں کے...
    سندھ ایمپلائنز الائنس نے مذاکرات کے بعد دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پولیس نے گرفتار مظاہرین کو رہا کردیا۔ سندھ ایمپلائنز الائنس کے مرکزی قائد اشرف خاصخیلی اور ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد اشرف خاصخیلی نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے تمام لوگ پولیس نے رہا کردیئے ہیں ہم منگل کو کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرکے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محرم کی وجہ سے اپنا احتجاجی مظاہرہ مؤخر کردیا ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے دھرنا مؤخر ہونے کا اعلان سنتے ہی شرکا پریس کلب سے منتشر ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ انتظامیہ اور پولیس نے رکاوٹیں ہٹا...
    سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پریس کلب کے باہر پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، زیر حراست اساتذہ کی رہائی کے بعد مظاہرین نے احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا اور 13 محرم الحرام کو دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ زیر حراست اساتذہ کی رہائی کے بعد مظاہرین نے احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کے بعد مظاہرین پریس کلب کے سامنے سے منتشر ہوگئے۔ اس سے قبل کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیےکراچی پریس کلب کے قریب احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لوگ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ سڑکوں پر میلوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ جبکہ کراچی پریس کلب میں صحافی حضرات بھی محصور ہوگئے۔کراچی پریس کلب پر سندھ امپلائز الائنس نے احتجاجی مظاہرے اور مارچ کی کال دی جس پر بڑی تعداد میں مظاہرین پریس کلب پر جمع ہوگئے۔ جن کا مطالبہ تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 70 فیصد اضافہ، 50 فیصد ڈی آر اے اور ہاؤس رینٹ الاؤنس سمیت تمام الاؤنسز میں اضافہ اور گروپ انشورنس کیا جائے۔پولیس اور انتظامیہ نے کمشنر...
    کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لوگ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ سڑکوں پر میلوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ کراچی پریس کلب پر سندھ امپلائز الائنس نے احتجاجی مظاہرے اور مارچ کی کال دی جس پر بڑی تعداد میں مظاہرین پریس کلب پر جمع ہوگئے۔ جن کا مطالبہ تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 70 فیصد اضافہ، 50 فیصد ڈی آر اے اور ہاؤس رینٹ الاؤنس سمیت تمام الاؤنسز میں اضافہ اور گروپ انشورنس کیا جائے۔ کراچی: اساتذہ کا احتجاج، 23 گرفتار، شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بے ہوشٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی...
    کراچی پریس کلب وہ مقام ہے جہاں ہر درد مند اپنی آواز لے کر پہنچ جاتا ہے اور پُرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرکے یا تو چلا جاتا ہے یا پھر وہیں ڈیرے ڈال دیتا ہے لیکن بعض اوقات معاملہ مختلف ہو جاتا ہے۔ وہ ایسے کہ جب انتظامیہ نہیں چاہتی کہ مظاہرین پریس کلب پہنچ کر احتجاج کریں، تو ایسی صورت میں پوری طاقت سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا غزہ و ایران میں صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج آج کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج ہوا، بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اپنے مطالبات لے کر وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر...
    کراچی میں سرکاری ملازمین اتحاد (سندھ ایمپلائز گرینڈ الائنس) نے مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے مطالبے کیلیے احتجاج کیا، صوبائی حکومت سے مذاکرات میں ناکامی پر ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی تو حالات کشیدہ ہوگئے،اب تک 20 مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری ملازمین اتحاد نے احتجاج کیا اور پھر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے انہیں لاٹھی چارج، شیلنگ اور واٹرکینن سے روکنے کی کوشش کی جس پر مشتعل افراد نے پولیس پر جوابی پتھراؤ کیا۔اس دوران صوبائی حکومت کے وفد نے مذاکرات کی بھی کوشش کی تاہم کوئی...
    کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا، آنسو گیس کی شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بےہوش ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ احتجاج کرنے والے 23 اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین پر پریس کلب کے باہر شیلنگ کی گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔مظاہرین پریس کلب اور پریس کلب چورنگی کے اطراف موجود ہیں، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو پولو گراؤنڈ کے سامنے روک دیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی سگنل سے ضیاء الدین احمد...
    شیعہ رہنماؤں بشمول جعفریہ الائنس کے رہنما شبر، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق جعفری اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے بھرپور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ پاکستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی انسانی، مذہبی اور شہری حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی جامعہ اردو (عبدالحق کیمپس کراچی) میں طلباء کی جانب سے امام حسینؑ کی عظیم قربانی یاد میں لگائی گئی سبیل پر پولیس کی جانب سے حملہ اور پرامن عزادار طلباء پر تشدد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کی شیعہ رہنماؤں بشمول جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق...
    پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا اور متعدد مظہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو ریڈ زون جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس دوران مظاہرین کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون جانے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہوں میں پنشنز میں 70 فیصد...
    — فائل فوٹو کراچی میں بلدیہ ٹاؤن، رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم سے ایک کار سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ، ٹاؤن رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کراچی: لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحقبھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت حکمت اللّٰہ کے نام سے ہوئی...
    کراچی کے علاقے کھارادر میں عمارت کی چھت گر گئی۔ پولیس کے مطابق 7 منزلہ عمارت کی ٹنکی گرنے سے زینوں اور کوریڈور کو نقصان پہنچا، اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جارہا ہے۔ اس واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ 4 اپارٹمنٹ میں 22 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے ایک خاتون، 2 بچوں اور ایک مرد کو نکال لیا گیا۔ Post Views: 4
    شہر قائد کے علاقے کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے دو شہریوں کو واردات کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے جب حمزہ نامی نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے اس پر دو سے تین گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے حمزہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست محفوظ رہا۔واقعہ کے بعد ملزمان زخمی نوجوان کو چھوڑ کر لیاقت آباد فلائی اوور کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔عینی شاہد...
    پولیس نے شہر کے پوش علاقے PECHS بلاک 2 میں ہونے والی 13 کروڑ روپے سے زائد کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ایک بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں، یہ تینوں سوشل میڈیا پر معروف TikTok شخصیات ہیں۔ فیروز آباد تھانہ کے ایس ایچ او انعام جونیجو کے مطابق واردات 26 جون کی صبح قریباً ساڑھے 3 بجے اُس وقت ہوئی، جب متاثرہ شخص محمد سالک اپنی کار پارک کر رہا تھا۔ اچانک ایک کالی گاڑی سے 2 مسلح افراد اور 3 برقع پوش خواتین نمودار ہوئیں، جنہوں نے اسے یرغمال بنا کر گھر کے اندر لے گئے۔ پولیس کے مطابق، ایک ملزم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) جیسی جعلی وردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے ساحل پر دفعہ 144کے باوجود شہری موسم انجوائے کرنے سینڈزپٹ پہنچ گئے،دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے باوجود اتوار کو کراچی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں میں جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں واپس بھیج دیا۔سینڈ اسپٹ بیچ کے انٹری پوائنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے پکنک منانے والوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں پولیس کانسٹیبل حاجی ولد جمن کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کانسٹیبل حاجی تھانہ سرسید کی حدود میں رہائش پذیر تھا، اور 26 جون کو اس کی جلی ہوئی لاش نارتھ کراچی کے علاقے سے ملی تھی۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی نمبر 7 میں ڈیری فارم کے باہر ایک شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ واردات چند گھنٹے قبل پیش آئی، جس میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم موٹرسائیکل اسٹارٹ کر کے ادھر ادھر گھومتا رہا، جب کہ اس کا مسلح ساتھی شہری کے قریب پہنچا اور اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے دوران ملزمان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دیتا، لیکن فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واردات کے...
    کراچی: بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ حکمت اللہ ولد عصمت اللہ اور 25 سالہ میسر کے نام سے کی گئی ، چھیپا ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے حکمت اللہ سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیاء کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی: 3 خواتین سمیت 5 ملزمان نے ایف آئی اے افسر بن کر لوٹاکراچی پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں شہری سے 13 کروڑ روپے سے زائد کی واردات کی گئی۔ پولیس کے مطابق شہری نے بتای کہ ملزمان ایف آئی...
    زمان ٹاؤن پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جعلی وردی میں ملبوس دو بہروپیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کورنگی کراسنگ پل کے نیچے گشت کے دوران عمل میں لائی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو افراد سندھ پولیس کی جعلی وردی میں ملبوس تھے اور خود کو پیٹرولنگ پولیس اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک شہری کا چھینا ہوا موبائل فون اور تھانہ لانڈھی کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی: محمد جامی سعیدی ولد نیاز حسین — جعلی پولیس وردی میں، پی کیو آر ملازم جھانزیب ولد امجد علی —...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں گاڑیوں کے شو روم کے مالک کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان معروف ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر 13 کروڑ روپے، قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں، پرفیوم اور دیگر اشیاء لوٹی تھیں۔ ایس ایچ او فیروزآباد انعام جونیجو کے مطابق واردات 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے ہوئی، جب متاثرہ شہری محمد سالک خالد بن ولید روڈ سے اپنے گھر پہنچا اور گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی گاڑی آ کر...
    کراچی: گرومندر کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے مقتول کے 6 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔ جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندرکنزلایمان مسجد کے قریب چائے کے ہوٹل پرموجود سات لڑکوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کودھکا لگا جو قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 18 سالہ عبد الرحمٰن ولد عبدالجبار کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے 6 دوستوں طلحہ ولد محمد شاہد، حسن ولد عارف، عبداللہ ولد شکیل، فراز ولد عبد الستار، منان ولد اکبرعلی اورمعیز ولد محمد جاوید کو...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا کی پٹھان کالونی میں شہید قبرستان کے قریب اسٹریٹ کرمنلز نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبداللہ نامی شہری سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی۔ شہری نے فوری ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اکرام کے نام سے کی گئی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گرومندر کے قریب کنزل ایمان مسجد کے سامنے واقع کوئٹہ ہوٹل پر جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے نوجوان عبد الرحمان جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی عبد الرحمان اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ ہوٹل پر موجود تھا، جہاں انہوں نے چائے کا آرڈر دیا۔ اسی دوران معمولی بات پر آپس میں تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص نے عبد الرحمان کو زور سے لات ماری، جس کے باعث اس کا سر قریب کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں محرام الحرام کے دوران پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نیمحرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیامحرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران 829 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 5227 مجالس کا انعقاد ہو گا،کراچی میں مجالس پر 4605 جلوسوں پر 7004 جبکہ انتہائی حساس مقامات /امام بارگاہوں پر 1660 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے کراچی پولیس کے ترجمان نے عوام سے اپیل ہے...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس کانسٹیبل حاجی ولد جمن کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کانسٹیبل حاجی تھانہ سرسید کی حدود میں رہائش پذیر تھا، اور 26 جون کو اس کی جلی ہوئی لاش نارتھ کراچی کے علاقے سے ملی تھی۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ پولیس اہلکار آگ لگنے سے جاں بحق ہوا، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے انکشاف کیا کہ مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کی تفتیش کے لیے پولیس کو تین دن کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد...
    کراچی: کراچی میں تیونس کی 19 سالہ شہری سندا کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تیونس قونصلیٹ نے نوجوان خاتون کے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی واپسی کی مکمل ذمے داری قبول کر لی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سندا کو اس کے پاکستانی شوہر عامر نے شادی کے چند ماہ بعد طلاق دے دی تھی، جس کے بعد وہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔ متاثرہ خاتون نے گزشتہ روز لیاقت آباد وومن تھانے پہنچ کر مدد طلب کی، جہاں پولیس نے فوری طور پر تیونس قونصلیٹ سے رابطہ کیا۔ مزید پڑھیں: امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا اور قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں گھر سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعظم جمالی نے بتایا کہ خاتون کے قتل میں اس کا والد اور شوہر ملوث نکلے تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اعظم جمالی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں متوفیہ کا شوہر نور محمد اور اس کا والد یاسین شامل ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون شوہرکی مارپیٹ سے تنگ آکر طلاق...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)کراچی کے تھانہ سچل کی حدود میں تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی شعیب کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم نے بھتہ نہ دینے پر بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی، نہ دینے پر دھمکی دی بچوں کو اغوا کرنے کے بعد 5 کروڑ دینے ہونگے۔ اس سے قبل کراچی میں رسالہ پولیس نے سنگین واردارتوں اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔(جاری ہے) ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فورسز کے جوان کو اغوا تشدد کے بعد شہید کردیا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی میں...
    کراچی (اوصاف نیوز)سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری سے محبت کرنے والی تیونس کی خاتون پاکستان آ کر بے سہارا ہو گئی۔ کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان سے دوستی کے بعد خاتون نومبر میں پاکستان پہنچی، شادی کی اور اب طلاق کے بعد وطن واپسی کے لیے حکومتی مدد کی منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیونس کی شہری سندا نے بتایا کہ اس کی کراچی کے لیاری کے رہائشی عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد وہ 28 نومبر کو پاکستان پہنچیں۔ اگلے ہی روز یعنی 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔ تاہم 7 ماہ بعد عامر نے سندا...
    اسکرین گریب وزارت داخلہ کی نارتھ افریقی ملک تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی۔نیونس کی لڑکی کی کراچی میں شادی اور پھر طلاق کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔جیو نیوز کی خبر پر وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے سندا ایاری کی دستاویزات طلب کر لیں، خاتون کو ایگزٹ پرمٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق تیونس کی خاتون کو شوہر نے گزشتہ ہفتے طلاق دے دی تھی، غیر ملکی خاتون نے ویمن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں رپورٹ درج کروائی تھی۔ امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی کی محبت کا کراچی میں افسوسناک انجامکراچی...
    سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری سے محبت کرنے والی تیونس کی خاتون پاکستان آ کر بے سہارا ہو گئی۔ کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان سے دوستی کے بعد خاتون نومبر میں پاکستان پہنچی، شادی کی اور اب طلاق کے بعد وطن واپسی کے لیے حکومتی مدد کی منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیونس کی شہری سندا نے بتایا کہ اس کی کراچی کے لیاری کے رہائشی عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد وہ 28 نومبر کو پاکستان پہنچیں۔ اگلے ہی روز یعنی 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔ تاہم 7 ماہ بعد عامر نے سندا کو طلاق دے دی۔...
    ویب ڈیسک : امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی ابھی پرانی نہیں ہوئی کہ تیونس لڑکی کی کراچی میں لو اسٹوری کے افسوسناک انجام کی نئی کہانی سامنے آگئی۔  جنوبی افریقا کے ملک تیونس کے دارالحکومت تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری نے کراچی کے وومن تھانے پہنچ کر پناہ کی درخواست دی ہے۔  پولیس کے مطابق لڑکی 28 نومبر 2024 کو کراچی آئی، اس کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا،جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے کراچی...
    کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد سیکیورٹی، ماحولیاتی آلودگی اور گندگی کے مسائل حل کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بہن بھائیوں کا 4 رکنی ڈکیت گروپ پکڑا گیا ڈپٹی چیف کمیونٹی پولیسنگ کراچی عقیق اقبال کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی مراد علی سوہنی کی قیادت میں قائم کی گئی ہے۔ عقیق اقبال کا کہنا ہے یہ پلیٹ فارم ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کراچی کے لیے کچھ کرنا اور اس کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم میں تاجر برادری ہر طبقے ہر مذہب سے لوگ موجود ہیں جو کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے دو گدھے مرگئے۔پولیس کے مطابق کے الیکٹرک عملے نے غیر محفوظ طریقے سے زیر زمین کیبل بچھائی تھی۔بارش کے دوران سڑک پر پانی جمع ہوا تو زیر زمین پھیلی ناقص کیبل سے کرنٹ پھیل گیا۔ محنت کش سڑک سے گزرا تو اس کے دونوں گدھے کرنٹ لگنے سے مرگئے۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق کے الیکٹرک حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔