2025-07-26@10:34:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1209
«کراچی پولیس»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی کے دوران ملزمان بیوپاری کے 12 بکرے چھن کر فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے بیوپاری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوپاری میاں داد زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا فائرنگ کے بعد ڈاکو میاں داد بیوپاری سے 12 بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ ملتان: پولیس کی وردی میں ڈاکو جانوروں کے بیوپاری سے نقدی لوٹ کر فراربیوپاری نے پولیس کو بتایا کے 3 مسلح افراد پولیس کی وردی میں آئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ متاثرہ بیوپاری عمر کوٹ سے بکرے لے کر فروخت کے لیے آیا تھا۔زخمی بیوپاری میاں داد کو اسپتال منتقل کردیا گیا...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نوجوان تشدد کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پ تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران عدالت نے سلمان فاروقی سے وکیل کے بارے مین پوچھا تو اس نے...
کراچی کی ایک مقامی عدالت نے شہری پر تشدد کرنے ک الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی اور اس کے ساتھی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/سٹی کورٹ میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ گذری پولیس نے 2 ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر ملزم کے وکیل نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی گرفتار ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی، درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی جس کے مطابق ملزم کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی پولیس اور صوبائی حکام نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ملیر جیل سے 100 سے زائد قیدی 'زلزلے کے باعث کمزور ہونے والی‘ دیوار توڑ کر فرار ہو گئے، جن میں سے 76 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پاکستانی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کیوں؟ ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 500 سے 600 قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ 100 سے زیادہ قیدی فرار ہو گئے، اور ان میں سے 73 کو دوبارہ پکڑ...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم کا سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور پہلے سے گرفتار ہیں اور گاڑی بھی ضبط ہوچکی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس میں لینڈ کروزر اور بائیک سوار میں ٹکر کے بعد شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے نجی کمپنی کے مالک سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی واقعے پر گارڈز کے ساتھ مل کر نوجوان پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، نوجوان کے ساتھ موجود خواتین معافی مانگتی رہیں مگر ملزم نے پھر بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف درخواست موصول ہونے پر اسے...
کراچی کی ملیرجیل میں قیدیوں کی تعداد 6 ہزار جبکہ نفری کی تعداد 200 ہے۔ ذرائع کے مطابق ملیرجیل میں پولیس کی تعداد قیدیوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ جیل پولیس کی کم سے کم تعداد بھی 600 ہونی چاہیے تھی۔ زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ پڑگئی، 300 قیدی فرار ہوگئے۔ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ Post Views: 4
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبروں پر وزیر جیل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے کہا کہ کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہر حال میں پکڑا جائے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔ کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، جس پر کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار قیدیوں کی...
کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے...
کراچی:گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا، اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی، قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا...
کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے جن میں سے تقریباً 80 سے زائد مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم 100 سے زائد قیدی تاحال مفرور ہیں۔ واقعے کی خبر پھیلی تو سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر تبصرے کیے بنا نہ رہ سکے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کراچی میں انہونی ہو گئی، زلزلے کے خوف سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی دیواریں توڑ کر قیدی فرار ہو گئے۔ کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا مذاق سنا ہے؟ کراچی میں انہونی ہو گئی زلزلے کے خوف سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی دیواریں توڑ کر قیدی فرار ہو گئے۔ پہلے کبھی ایسا مذاق سنا ہے آپ نے ؟ pic.twitter.com/wdlgwl4qDW...
قید ہمیشہ قید ہی ہوتی ہے چاہے اسے سہولیات سے آراستہ ہی کیوں نا کردیا جائے قیدی کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے کہ وہ عام انسانوں کی طرح آزاد زندگی گزارے لیکن جہاں قانون کی خلاف ورزی ہو یا قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیا جائے تو پھر سزا بھی ہوتی ہے۔ سزا کو روکنے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے ہر جگہ جیلیں بنائی جاتی ہیں جہاں قیدیوں کو جرائم کے بعد سزا کے طور پر رکھا جاتا ہے، قانون کی پاسداری سکھائی جاتی ہے، مہذب شہری بننے کا موقع دیا جاتا ہے تا کہ یہ واپس آکر عام انسانوں کی طرح زندگی گزار سکیں لیکن کچھ قیدی جن کا قانونی طریقے سے نکلنا مشکل ہوتا ہے...
کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔ قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا، وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی خبروں...
کراچی (نیٹ نیوز) زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہوگئے۔کئی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو نے بتایا زلزلے کے جھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا۔ڈی آئی جی نے بتایا قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پرتشددبھی کیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا، پولیس اور قیدیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔چ
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ سندھ کی تاریخ کا سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گیا ہے۔ اس واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی بلکہ قیدی جیل کے گیٹ سے باہر نکلے۔ واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا کوئی بڑی سائنس نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں قریباً 700 سے 1000 قیدی جیل کے مرکزی دروازے پر جمع ہو گئے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے زائد قیدی اور پولیس اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک قیدی کی موت بھی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے جن میں سے متعدد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پیر کی رات کراچی کی ملیر جیل میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملیر جیل انتظامیہ کا کہناہے کہ پیر کی رات زلزلے کے دوران نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر بٹھایا گیا تھا، زلزلےکے باعث ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی اور اسلحہ چھین کر فائرنگ کی اور اس دوران 200 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔ ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
کراچی میں ملیر جیل سے قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور تشدد بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قیدیوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ فائرنگ کے دوران ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے،دوسری جانب ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو کا کہنا ہےکہ زلزلے کےجھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا اور کچھ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ہیں، محمد حسن سہتو نے کہا کہ...
کراچی میں سائٹ اے پولیس نے بدھ بازار کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت عادل اور جنید کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کی شناخت فیضان اور ساگر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 3 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید...
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سے ٹکرانے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان کو بہنوں کی موجودگی میں سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم سلمان فاورقی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے گذری ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص طیش میں آگیا اور موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہ آیا۔ متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں...
فوٹو اسکرین گریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی قبضے میں لے لی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جا چکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔ گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی جبکہ متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ کراچی: راشد منہاس روڈ پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحقپولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس...
سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار شخص کی موٹر سائیکل سوار شخص پر شدید تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔ https://Twitter.com/NKMalazai/status/1929422779834642531 پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا...
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں نے لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کیا، احتجاج کے باعث ٹاور سے کیماڑی، ماڑیپور روڈ پر جانی والا ٹریفک معطل رہی جس کے بعد پولیس کی مداخلت پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹمز اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار احسان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شاہزیب محفوظ رہا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کیسے برآمد کیا؟ اہلخانہ نے جناح اسپتال میں لاش کے ہمراہ احتجاج...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ اور کورنگی کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سرخانے منتقل کر دی اور نامعلوم گاڑی والے کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مزید پڑھیں: کراچی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے جناح اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔ اہلخانہ کا الزام ہے کہ مقتول احسان کو کسٹم اہلکاروں نے گولی مار کر قتل کیا۔ اہلخانہ کے مطابق، مقتول کی گاڑی میں ایرانی خشک دودھ موجود تھا، جسے کسٹم اہلکاروں نے روکا تھا۔ جب ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی، تو کسٹم کے اہلکار سمیر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احسان کی موت واقع ہو گئی۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ احسان کو سر میں گولی لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، راشد منہاس...
—فائل فوٹو کراچی میں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا جو کہ اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ کراچی: فوڈ ڈیلیوری بوائے کو اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا گیا، ملزمان گرفتار پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دلاور نے اسلحہ کے زور پر حارث سے اٹھک بیٹھک کروائی، حارث نے معافی تلافی کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر...
حسین آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو اس کے ہی قریبی دوست نے گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حارث ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی تھی جو عزیز آباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا، مقتول کا قریبی دوست دلاور واقعے کے بعد ازخود تھانے پہنچا اور گرفتاری دے دی۔ دلاور نے وڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ حادثاتی تھا، ملزم دلاور نے بیان میں کہا کہ حارث میرا بچپن کا دوست تھا، وہ میرے باڑے میں آیا ہوا تھا جہاں میرا پستول لوڈ حالت میں رکھا ہوا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں اے وی ایل سی شریف آباد میں تعینات پولیس اہلکار شہریار علی ولد اقبال احمد کو رئیل اسٹیٹ کے اندر گولی مار دی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی یوسف پلازہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی اہلکار کو ایمبولنس کے زریعے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، دوستی کا خونی انجام, دوست کے ہاتھوں نوجوان ہلاک چھیپا حکام کے...
کراچی: شہر قائد میں حسین آباد کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں نوجوان حارث ولد عبدالعزیز جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کل جمعہ کی صبح پیش آیا تھا، جب مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عزیزآباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم دلاور نے ازخود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، جبکہ اس کا وڈیو بیان بھی منظرعام پر آ چکا ہے۔ بیان میں دلاور نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا اور وہ میرے باڑے میں آیا تھا، جہاں میرا لوڈ پستول رکھا ہوا تھا۔ دلاور کا...
نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ جائیداد کے تنازعے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر کی تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آبادنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی کھنڈو گوٹھ آصف اور اس کے بھائی ظفر ولد خان محمد کے درمیان...

کراچی،نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر قائم اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو نجی اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ اقبال شامل ہیں۔ ملزمان میں حفیظ اقبال پولیس اہلکار ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اسلحہ دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔ ملزمان پر معلمات کو تشدد کا نشانہ بنانے...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے قائدآباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج 14 گھنٹے بعد بھی جاری ہے جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔ احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر قائدآباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک بھی روڈ پر پھنس گئی ہے، دھرنے اور سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بالخصوص عید قربان کے لیے جانور خرید کر واپس جانے والے شہری بھی ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین اور پولیس افسران کے درمیان مذاکرات کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور شہریوں کا غصہ برقرار ہے۔ مظاہرین کا کہنا...
کراچی: شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں نے مزید 2 گھرانوں کے چراغ گل کردیے اور فوڈ ڈلیوری بوائے سمیت 2 افراد سے زندگی کا حق چھین لیا۔ پوش علاقے ڈیفنس اور تین تلوار کے قریب 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دونوں واقعات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈیفنس خیابانِ نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان مرتضیٰ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت درخشاں تھانے منتقل کر دیا...
کراچی: ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے مویشی منڈی میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ اس حوالے سے جاری حکم نامے میں تمام ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تھانوں کی حدود میں مویشی منڈی پر مامور نفری کو حاضری کا پابند بنائیں۔ آئندہ غیر حاضری کی صورت میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور 3 غیر حاضریوں پر نوکری سے برطرفی کی سزا دی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ نوکری سے برطرف کیے جانے والوں میں 2 اہلکار پولیس ہیڈ کوراٹر ویسٹ زون جبکہ دیگر 9 اہلکار ڈسٹرکٹ سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نیو کراچی، گلبرگ، شارع نور جہاں اور لیاقت...
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساحلی شہر کراچی سے روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے مال بردار کنٹینرز ملک کے دیگر شہروں کی طرف روانہ ہوتے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں الیکٹرانک اشیا بھی ہوتی ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے سے سندھ اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر احتجاج کے باعث آمد و رفت متاثر ہوئی، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ مگر گزشتہ ہفتے ایک انوکھا اور تشویشناک واقعہ پیش آیا جس نے تاجروں اور حکام دونوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ شکارپور میں خالی کنٹینر کی برآمدگی شکارپور کے مقام پر پولیس کو ایک ٹریلر اور خالی کنٹینر ملا، ایس پی شکار پور شاہزیب چاچڑ کے مطابق کنٹینر نیشنل ہائی وے پر گمبٹ...
کراچی: جائیداد کے لالچ میں خون سفید ہوگیا، شہر قائد میں ناخلف بیٹے نے ماں، باپ، ماموں اور اپنے چھوٹے بھائی پر گولیاں چلا دیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق باغ کورنگی گلشن ملت سوسائٹی کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور بیانات لینے کے ساتھ ساتھ شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، جس میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں ، باپ ، ماموں اور چھوٹے بھائی کوزخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم سرور خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے کورنگی ضیاء کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکورنگی ضیاء کالونی میں شرپسند اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں 2 ملزمان صدام حسین نوناری اور نظام الدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 شناختی کارڈز، 2 موبائل فونز اور نقدی بر آمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان 27 اپریل 2025 کواحتجاج کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی فور کے چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ سمیرا اور 18 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مقامی ریسٹورنٹ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں...
پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے قربانی کی گائے چوری کرنے والے ملزم کو تین گھنٹے میں گرفتار کر کے گائے برآمد کرلی۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق شہری اسامہ نے پاکستان بازار تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ گھر کے باہر کھڑی اس کی قربانی کی گائے چوری ہوگئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گائے کی تلاش شروع کر دی اور تین گھنٹے کے اندر چوری کی جانے والی قربانی کی گائے برآمد کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ گائے کے مالک اسامہ نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں نے باڑے میں عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے 7جانور چھین کر فرار ہوگئے اور پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔ کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ کے علاقے راجا تنویر کالونی عائشہ مسجد کے قریب جمعرات کی صبح 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے باڑے میں داخل ہو کر وہاں پر موجود عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے جانور چھین کر فرار ہوگئے جن کی مالیت 20 لاکھ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ڈاکو اپنے ہمراہ لائی گئی گاڑیوں...
---فائل فوٹو کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔سخی حسن چورنگی پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کِڈنیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا، پولیس کو شہری نے اطلاع دی تھی کہ کچھ ملزمان اس کے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں اور رہائی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن بلایا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پر اغواکاروں کا انتظار کرنے لگی، اغواکاروں کے پہنچنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی...
کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دیوار توڑ کر بنگلے میں جا گھسا جس کے باعث ڈرائیور اور کلئینر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ موقع پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد اکھٹی ہوگئی تھی۔ پولیس نے شہریوں کی مدد سے ڈمپر میں پھنسے ڈرائیور اور کلئینر کو زخمی حالت میں ڈمپر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ڈیفنس ٹریفک سیکشن کے انچارج سب انسپکٹر ارشد غنی کا کہنا تھا کہ رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا اور ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، تاہم حادثے میں بنگلے میں موجود کسی شخص...
کراچی: شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ گرفتار ملزمان سے مغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ڈی اے چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد شہریوں کی مدد سے ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل لیا گیا،...
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں جاگھسا۔ پولیس کے مطابق ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا۔پولیس کے مطابق ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں صباء سینیما کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔ پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت محمد فہیم تونیو کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول بلاک 2 میں پڑوسی نے کمسن بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم حسنین اللہ جان نے میرے 3 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور بچے کو لیکر وہ ملزم کے گھر گیا تو بیٹے نے ملزم کی جانب اشارہ کیا جس سے اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں وحشی پڑوسی کی 3 سالہ بچے سے بدفعلی، متاثرہ کی حالت تشویشناک واقعہ بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گھر کی سیڑھیوں پر پیش آیا تھا جبکہ مدعی...
شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ میں وحشی درندے نے 3 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹروول سائٹ ایریا میں تین سالہ بچے سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے پڑوسی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بہلا پھسلا کر خالی مکان میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ جس کے دوران اُس کی حالت تشویشناک ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ریلوے پٹری ٹاپو کی جانب سے ایک شخص پیدل آیا اور اہلکار پر آتشی اسلحے سے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے اہلکار گر گیا اور فائرنگ کرنے والا شخص ٹاپو کی جانب فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار 25 سالہ زین علی رضا کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 25/401 قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت سلطان آباد ٹریکف...
گھروں میں لڑائی جھگڑے اور ناراضیاں چلتی رہتی ہیں، تاہم بعض اوقات انا کی وجہ سے یہ معاملہ انتہائی گھمبیر بھی ہو جاتا ہے، ایسا ہی کچھ کراچی کے ایک علاقے میں ہوا۔ 24 مئی کو کراچی کے تھانہ درخشاں میں ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی سرکاری ملازم جاوید سولنگی کی جانب سے ایک رپورٹ درج کروائی گئی جس میں بیان کیا گیا کہ ان کا 24 سالہ بیٹا حسن سولنگی اپنی ذاتی گاڑی میں گھر سے نکلا اور لاپتا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: قتل کی نیت سے حملہ آور بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل مدعی مقدمہ کے مطابق حسن سے رات کے وقت فون پر مختصر رابطہ ہوا، جس میں ان کے بیٹے نے کہاکہ...
—فائل فوٹو کراچی سے بے دخل کیے گئے غیر قانونی طور پر مقیم 52 افغان باشندوں کا قافلہ سکرنڈ پہنچ گیا۔نواب شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے مٹیاری پولیس سے افغانی قافلہ کو وصول کیا۔سکھیو منائیو کیمپ پر سکرنڈ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق افغان باشندوں کو کیمپ پر کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو کم عمر بہنوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی تصدیق ہوسکے گی۔ مری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتارمری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک بچی کی عمر 8 سال اور دوسری کی 16 سال ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی میں قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
کراچی: شہر قائد میں واقع مائی کولاچی روڑ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کولاچی ریلوے ٹریک کے قریب نامعلوم افراد نے چوکی کے قریب 25 سالہ ٹریفک پولیس اہلکار زین محمد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شہید اہلکار کو دو گولیاں ماریں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر پہنچے اور بتایا کہ پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اس حوالے سے تحقیقات...
علامتی تصویر۔ کراچی میں مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں موجود تھا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق اہلکار زین سلطان آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔ پولیس حکام کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ محظور علی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک حملہ آور تھا جس نے تین فائر کیے، ٹریفک پولیس اہلکار کو دو گولیاں لگیں، تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران منشیات سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس سے 460 گرام ایرانی ویڈ برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں انوکھا واقعہ، منشیات کے عادی 125 افراد کو عام شہریوں نے فرار کروا دیا پولیس نے بتایا کہ ملزم پہاڑی لگتا ہے، اور اسے بلوچی کے علاوہ کوئی زبان نہیں آتی، اس نے مترجم کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ملنے والی ایرانی ویڈ کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے۔...
ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب تیزرفتارڈمپر مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکار معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس مسعود چوک مویشی منڈی کے قریب تیزرفتار ڈمپررجسٹریشن نمبر ٹی اے این 591 نے مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری۔ حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ ایس ایچ او سرجان ٹاؤں محمد علی شاہ نے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار...
کراچی: یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح عزیز بھٹی تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی جس...
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو اور شہری کے درمیان فائرنگ کے مقابلے کی زد میں چار سالہ بچی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈاکو راج کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی کلو چوک کے قریب شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کمسن بچی ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے ٹائروں کو نذر آتش کر کے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے افسران کی ناقص کارکردگی کو شدید...
مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی، جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور...
— اسکرین گریب کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔ کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیاکچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا....
کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریباً 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت...
کراچی: شہر قائد میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان تین مبینہ مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں میں سے دو ڈاکو زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف پہلا مقابلہ ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ہوا جہاں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس پارٹی نے سائیٹ بی تھانے کی حدود، شیر شاہ پل ڈالڈا کمپنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ مقابلے میں 26 سالہ بلال ولد نور اسلام...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع شہید ملت روڈ پر ایک شہری کی بروقت جوابی کارروائی سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو شہید ملت روڈ پر واقع ایک سپر اسٹور کے باہر شہریوں کو لوٹنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران ایک کار سوار شہری انس نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر عقب سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر سوار ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جس...
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق ملزمان کی تعداد 6 سے 8 کے درمیان تھی، جن میں سے ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں جائیداد کے نتازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ خلیل الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا۔ سعید آباد پولیس کے...
—فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ملزمان نے لوٹ مار کی، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی، ٹریفک پولیس موقع پر تماشائی بنی رہی، ملزمان فائرنگ کرتے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے کسی متاثرہ شخص نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں 8 رکنی مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری، ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رات گئے ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 24 مئی 2025 کو شام 8:00 بجے سے 8:30 بجے کے درمیان پیش آیا، جب سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 15 میں شفٹ کی تبدیلی کے وقت ڈاکوؤں نے واردات کی۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایس...
کراچی: شہر قائد میں بکرے کی چوری کا ایک غیرمعمولی اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چوری کا الزام کسی عام شہری پر نہیں بلکہ قانون کے محافظوں پر لگایا گیا ہے۔ عزیز آباد تھانے کے سات پولیس اہلکاروں پر ایک بکرا چرانے کا الزام عائد ہوا ہے، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غیرقانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ایک اہلکار کو بکرا علیحدہ کرتے اور پھر دوسرے اہلکار کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اُسے لے کر روانہ ہو جاتا ہے۔...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 اے دربار ہوٹل کے قریب گلی میں فائرنگ سے نوعمر لڑکی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروبہ کی شناخت 12 سالہ بسمہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مضروبہ کا والد بلال گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک شخص کو دیکھ کر وہ گھر...
شاہین فورس نے نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں شاہین فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے کہ انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم، شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا اور خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں مکہ ہوٹل کے قریب شاہین فورس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حارث اور دانیال کے نام سے کی...
—فائل فوٹو کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ہزاروں موٹر سائیکلز، ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں خستہ حال، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز، موٹر سائیکل سواروں اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے رواں سال بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے 15ہزار چالان شہری اپنی اور دوسروں کی جانوں کا تحفظ...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس کا علاج جاری تھا، لڑکی نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے بالکونی سے چھلانگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکو کو شہری سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی۔ بہادر شہری نے اپنے پستول سے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو مار گرایا جبکہ دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او عوامی کالونی گل حسن کلہوڑو نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو شہری سفیر اللہ سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ سرفراز کے نام سے کی گئی جس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی...
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران کراچی پولیس کے سابق انٹیلیجنس انچارج جمشید ڈویژن ریٹائرڈ انسپکٹر عطا اللہ قریشی نے ایمان داری کی مثال قائم کردی۔ کراچی پولیس کے سابق انسپکٹر عطا اللہ قریشی ان دنوں حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور مکہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خانہ کعبہ میں دوران طواف ایک بیگ ملا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بیگ میں موجود رقم لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر، سعودی ریال اور افغان کرنسی اور ہوٹل کا کارڈ موجود تھا۔ عطا اللہ قریشی نے ہوٹل کارڈ میں دیے گئے ایڈریس پر رابطہ کیا اور ہوٹل جا کر رقم...
کراچی: نیو کراچی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر 11/D، سیون ڈے چرچ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک گروپ کا اہم کارندہ گرفتار گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ محمد شبیر ولد گلزار احمد کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، دو موبائل فونز، نقد رقم اور ایک...
کراچی: شہر قائد میں میں ڈکیت بے لگام ہوتے جار ہے ہیں، جس کے نتیجے میں راہ چلتے شہری یہاں تک کے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے اسکول سے گھر لوٹنے والے راہگیر بچے سمیت2 شہری زخمی ہوگئے جب کہ مسلح ملزمان موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 فرنیچرمارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کےدوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبدالوہاب ولد عاقب اور 52سالہ عبدالرشید ولد عبدالرزاق...
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 میں کروڈ آئل کا ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر 4 چورنگی کے پاس کروڈ آئل کا ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گیا، ٹینکر آدھا کروڈ آئل سے بھرا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ٹینکر الٹنے سے کچھ کروڈ آئل سڑک سے بہہ کرنالے میں گر گیا، اس موقع پر آئل جمع کرنے کےلیے شہری نالے میں کود گیا اور کین بھر بھر کر موٹر سائیکل پر لے گئے۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے کر لانڈھی تھانے منتقل کردیا اور جائے حادثہ کو پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لیکر عام ٹریفک کےلیے بند کردیا۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی...
کراچی: لانڈھی نمبر 4 کے علاقے میں تیز رفتار آئل ٹینکر جمعرات کی صبح ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں سڑک پر بڑی مقدار میں آئل پھیل گیا۔ حادثہ لانڈھی نمبر 4 پولیس اسٹیشن کے قریب پی پی او چورنگی پر پیش آیا۔ ٹینکر کے الٹنے کے فوری بعد اس میں موجود آئل سڑک پر پھیل گیا، جس سے ٹریفک کے لیے مشکلات پیدا ہو گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، فائربریگیڈ اور ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے بعد متعلقہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا...
کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس اور بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ زخمی ہونے والے ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی نیو کراچی سیکٹر 6-بی کے فیکٹری ایریا کے قریب کی گئی، جہاں مشتبہ موٹر سائیکل لفٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد سجاد عرف سانول اور محمد نادر کے ناموں سے ہوئی...
شہر قائد کے علاقے جوہر آباد تھانے کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ طالبہ کو اسکا منگیتر حیدر آباد سے لیکر واپس گھر پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 19 مئی کو امتحان دینے کیلیے کالج جانے والی لڑکی گھر واپس نہیں پہنچی اور بھائی کے پاس اُس کا ایک وائس نوٹ آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہم چار لڑکیوں کو کچھ لڑکے اغوا کررہے ہیں۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور لڑکی کا سراغ لگایا تو متاثرہ طالبہ فضا دختر سلیم اپنے منگیتر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئی جس کے بعد معاملہ مزید الجھ گیا۔...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے جوہر آباد سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، لڑکی حیدرآباد سے مل گئی، جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ چند روز قبل کالج سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔ابتدائی طور پر مدعی مقدمہ نے بتایا تھا کہ اس کی بہن کے نمبر سے اغوا کے متعلق میسج آیا ہے، پولیس اس لڑکی کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات کر رہی رہی تھی کہ آج لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے مل گئی اور اس کا منگیتر اسے حیدراباد...
کراچی: شہر قائد میں سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ گراؤنڈ کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے دو ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے علاقہ پولیس ملزم کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ زخمی حالت...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16...
حادثے کا شکار مسافر وین ٹنڈوآدم جا رہی تھی، گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ اسٹیل مل موڑ پر تیز رفتار ڈمپر وہیل چئیر پر چلنے والے معذور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں نامعلوم معذور شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت...
سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ اسٹیل مل موڑپرتیزرفتارڈمپروہیل چئیرپرچلنے والے معذورپرچڑھ گیا جس کے نتیجے میں نامعلوم معذورشخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث مسافروین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کوفوری طور پرایدھی ایمبولینس سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 3 سالہ انجیلی دختر فاتوخان اور60 سالہ فاروق ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ زخمیوں میں...
کراچی: شہر قائد میں تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 10 میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فاتم علی ولد محمد وسیم اور کبیر ولد ماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، تین چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی...
کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب نجی ہوٹل کی ساتویں منزل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی دو دن قبل ہی بیرون ملک سے کراچی پہنچا تھا۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، لاش کی شناخت ندیم قادر شبیر قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کا آبائی تعلق صادق آباد ہے جس نے بیرون ملک میں رہائش اختیار کر رکھی تھی ، متوفی دو روز قبل بیرون ملک سے آیا تھا اور دفتر کی جگہ تلاش کر رہا تھا۔گزشتہ روز ندیم کی طبیعت خراب ہوئی تو نجی ہوٹل کی انتظامیہ نے اسپتال بھی منتقل کیا تھا، پولیس کے مطابق متوفی ندیم کی طبعی موت ہوئی...
شاہین فورس کے اہلکار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی، جبکہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شاہین فورس کے اہلکار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی، جبکہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس اہل کار نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب...
کراچی: شہر قائد میں نیٹی جیٹی کے قریب واقع آئی سی آئی پل پر تیز رفتاری کے باعث ایک ٹریلر بے قابو ہو کر ریلنگ توڑتا ہوا پل کے کنارے سے لٹک گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری بھرکم ٹریلر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور پل کی حفاظتی ریلنگ توڑ کر آدھا حصہ نیچے کی جانب لٹک گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور چھیپا کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق، 8...
کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک 12 سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے، جن میں والدین اور ان کے 7 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت...