کراچی: ٹریفک پولیس عملے نے ٹرک میں لگی آگ پر قابو پالیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
طارق روڈ کے قریب ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی طارق روڈ ٹریفک سیکشن کے ایس او عملے سمیت موقع پر پہنچ گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر سوا تین بجے کے قریب ٹرک میں لگنے والی آگ کو ٹریفک پولیس کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، آگ لگنے کی وجہ سے ٹرک کے کیبن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا یاسین آباد میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے فلیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں لگی تھی، جسے بروقت قابو پا لیا گیا۔
کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے تاکہ آگ کی کوئی باقیات مکمل طور پر ختم کی جا سکیں۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر برگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔