کراچی: متوقع بارشوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شہریوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریزکریں۔
اس میں کہا گیا کہ ’ بارش کے دوران جب تک ٹریفک پولیس کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری نہیں کی جاتی، شہری جہاں ہیں وہیں محفوظ مقام پر رہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس آپ کو لمحہ بہ لمحہ راستوں اورٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کرتی رہے گی، کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے 1915 پر کال کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔