2025-09-19@02:42:50 GMT
تلاش کی گنتی: 407

«ں کے ساتھ کام کرنے کو»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے مشہور اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عمران اشرف نے اپنے مزاحیہ پروگرام میں مداح کے سوال پر اپنی اس خواہش کا ذکر کیا۔ پروگرام کے دوران ایک مداح لڑکی نے عمران اشرف اور مہمان اداکار آغا مصطفیٰ حسن سے پوچھا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ اگلا پروجیکٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس پر عمران اشرف نے نہ صرف ایک پاکستانی بلکہ بھارتی اداکارہ کا بھی نام لیا۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں اب تک معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے خوش...
    کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔11 فروری سے18 فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات کو جرمنی اور ہالینڈ کے ہاکی کلب ٹیموں کی پاکستان آمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات نے...
    گوادر (نمائندہ جسارت) ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمن نے زمین داروں کے ساتھ احتجاجاً سٹلمنٹ آفس کو تالا لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ آفس لوگوں کو انصاف نہ دے اس کو تالا لگنا چاہیے، سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اگر محکمہ سٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں، یتیموں بیواؤں، بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا تو سخت ردعمل کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، صوبائی حکومت تحصیل دار...
    فائل فوٹو۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کے دوست غلام نبی عرف دیدار کو سزائے موت سنا دی۔عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں مجرموں پر فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے کہا جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے 2019 میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کی جانب سے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے...
    پاکستان میں اپنی سفارت کاری کی مدت پوری کرنے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے اور وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران انہوں نے کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ مذکورہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں معاونت کی فراہمی شامل ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئی۔ انہوں نے پاکستان...
    پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ یہ بات انہوں ںے پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ...