2025-05-29@05:02:01 GMT
تلاش کی گنتی: 17109

«اور کشمیری عوام»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس آبی معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ خطرناک اقدام، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور 24 کروڑ سے زائد افراد کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں مسلح تنازعات میں پانی کے تحفظ سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات کے رونما ہونے سے پہلے ہی متحرک ہو جائے، جو انسانی بحران کو جنم دے سکتے ہیں یا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں...
    سٹی42: ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ ٹاپ 1000 گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ای چالان کی عدم ادائیگی پر اب سرکاری گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق  12 خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر میں سیف سٹی ڈیٹا کے ذریعے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو ٹریس کر رہی ہیں اور موقع پر جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے اب تک کی کارروائی میں تقریباً 300 سے زائد ڈیفالٹر گاڑیاں پکڑی جا چکی ہیں۔ حیران کن طور پر ایک ایسی موٹر سائیکل بھی پکڑی گئی جس پر...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 30 مئی کو کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جون کو بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن وقت سے قبل ادا کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی 30 مئی کو ہوگی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوارکےروز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور...
    (فیلڈ مارشل کا سیاسی قیادت کے اعزا ز میں عشائیہ) صدر وزیراعظم و دیگر کی شرکت،فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا، عاصم منیرنے بھارتی پروپیگنڈہ مہم کیخلاف نوجوانوں، میڈیا کے پرعزم کردار کو خراج تحسین پیش کیا شرکاء نے افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا،جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ دیا، آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی،طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،پائلٹ نے انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کوواپس موڑ لیا گیا کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے ک واپس موڑ لیا گیا۔پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ان کی مدد کی اور پرواز کا رخ کراچی کے لیے...
    بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی وزیر خارجہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے جے شنکر کٹے ہوئے الفاظ، غیر مربوط جملے اور ہچکچاتے بیانات میں الجھ گئے،انٹرویو کی ویڈیووائرل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے پر غیر ملکی صحافی کے سوالات نے گھما کر رکھ دیا۔بھارتی وزیر خارجہ کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اْس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیر ملکی صحافی نے پہلگام واقعے اور پاکستان سے کشیدگی میں امریکا کے کردار پر وضاحت مانگی۔ صحافی کے براہِ راست سوالات نے جے شنکر کو ایسے گھیرے میں لیا کہ وہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے۔انٹرویو میں سب سے...
    عوام کو بھی ریلیف دیں گے، عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، وفاقی وزیر حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، وفد سے ملاقات میں گفتگو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے ا?ئی ایم ایف کا دباؤ نہیں ہے، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے...
    راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، سپیکر قومی اسمبلی‘ چیئرمین سینٹ‘ بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور سٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور  آپریشن ’’بْنیَان مَرصْوص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان شاندار ہم آہنگی کو...
    لاہور +اوکاڑہ(نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی۔ ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025ء کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ کو گولڈ میڈل پیش کیا۔ مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ وزیراعلیٰ نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے۔ مونا خان نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کے ایتھلیٹس اور کھلاڑی...
    اسلام آباد ( اپنے سٹاف ر پو رٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سیہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں الیکٹرک بائیکس، سکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریبات میں نوجوانوں کا جوش و خروش اس حقیقت کا عملی مظہر ہے۔ "مریم نواز نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے دل جیتے ہیں۔" ملک کا نوجوان طبقہ اب جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست سے تنگ آ چکا ہے اور مثبت سمت میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔ ان عناصر پر سخت تنقید کی جو نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے انہیں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ "ایسے لوگ دراصل یوتھ...
    وفد سے ملاقات میں بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور معصوم لوگوں کو رات کی تاریکی میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور حملہ آور ہوا۔ ہماری پاک افواج نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اُس کے جنگی جنون کو خاک میں ملایا۔ ہم پاک افواج کی اس کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں...
    صیہونی حکومت نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے بہانے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد اپنی فوج کو امداد کی تقسیم کا ذمہ دار بنانا ہے یہ منصوبہ، جسے اونروا کے سربراہ نے فوجی مقاصد کے لیے تیار کردہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے بہانے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد اپنی فوج کو امداد کی تقسیم کا ذمہ دار بنانا ہے؛ یہ منصوبہ، جسے اونروا کے سربراہ نے فوجی مقاصد کے لیے تیار کردہ قرار دیا ہے۔ فارس کے مطابق، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (اونروا) کے کمشنر فیلیپ لازارینی نے ہفتے کے روز زور دے کر کہا...
    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی...
    سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ڈش واشر میں پلاسٹک کی اشیاء کو دھونا ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔ تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈش واشنگ مشین میں پلاسٹک کی پلیٹ، پیالے، کپ اور دیگر برتن دھونے سے زہریلے مائیکرو پلاسٹکس خارج ہوتے ہیں جو دیگر برتنوں کو آلودہ کر سکتے ہیں۔ مائیکرو پلاسٹک اتنے باریک ہوتے ہیں جو باآسانی جسم کی حیاتیاتی حدود کو تجاوز کر جاتے ہیں جس سے انسانی صحت کے حوالے سے ممکنہ خطرات ظاہر ہوتے ہیں۔ ان ذرات کے صرف ڈیمینشیا سے ہی نہیں بلکہ کینسر، قلبی مرض اور بانجھ پن سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ڈش واشر کا ایک سائیکل پلاسٹک کے...
    فوٹو: کشمیر میڈیا سروس مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز سامنے آگئے۔وادی کے کئی مقامات پر لگائے گئے ان پوسٹرز پر پاکستانی پرچم آویزاں ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی ان پوسٹرز پر موجود ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ بھارت میں میسو پاک مٹھائی سے پاک نکال کر میسو شری کردیا گیا دکاندار کا کہنا تھا کہ اس نے تمام مٹھائیوں کے ناموں سے لفظ 'پاک' ہٹا کر اس کی جگہ 'شری' رکھ دیا ہے، 'موتی پاک' کو 'موتی شری'، 'گوند...
    بلوچستان کے علاقے آوران میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر مقامی صحافی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صحافی لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے۔ مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔ پولیس نے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب مستونگ کے مقام پر کوئٹہ ،کراچی قومی شاہراہ کو مظاہرین نے احتجاجا ً بلاک کردیا جس کی وجہ سے اہم شاہرہ پر سیکڑوں گاڑیاں...
    وزیراعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے پر اتوار کے روز اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔  
    اسلام آباد ایئر پورٹ—فائل فوٹو خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔اسلام آباد ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق لاہور، گلگت اور کابل سے اسلام آباد آنے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیلاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو، لاہور اور کوئٹہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے...
    —فائل فوٹو کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ہزاروں موٹر سائیکلز، ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں خستہ حال، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز، موٹر سائیکل سواروں اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے رواں سال بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے 15ہزار چالان شہری اپنی اور دوسروں کی جانوں کا تحفظ...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والے ملزم کو وہاڑی کے علاقے لڈن سے گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا، ڈیفنس میں خاتون کے اغوا کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے لڑکی گر کر جاں بحق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے...
    ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر کا کہنا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے، بھارت کے اندر میڈیا، جسے میں خاص طور پر فسادی میڈیا کہتی ہوں، اس نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی ہر ممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر نے کہا کہ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش...
    ہادی مطر نے کھڑے ہو کر بھری عدالت میں آزادیٔ اظہار رائے پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان رشدی کو منافق قرار دیا۔ قیدی کے لباس میں ملبوس ہادی نے عدالت میں چیختے ہوئے کہا کہ یہ سلمان رشدی دوسرے لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ہادی مطر کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ نوجوان نے 2022 کو یہ حملہ اتنا اچانک اور چابک دستی کیا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار ایک لمحے کے لیے دم بخود رہ گئے۔ اس دوران نوجوان نے ملعون سلمان رشدی...
    محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جون کو بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن وقت سے قبل ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 30 مئی کو کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جون کو بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن وقت سے قبل ادا کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی 30 مئی کو ہوگی۔
    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کیاگیا جن سےلاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد ہوئے۔ مذکورہ کارروائیاں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے اسٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر کیں، چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان غیر قانونی ذریعوں سے بیرون ملک رقم...
    کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کی ٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا، کےالیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست دی تھی تاکہ سرمایہ کاری اور آپریشنل استحکام کو ممکن بنایا جا سکے۔ کے الیکٹرک کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف  کی درخواستوں پر فسکل ایئر2023–24 سے لے کر 2029–30 تک کے لیے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلے تفصیلی عوامی سماعتوں، تکنیکی جائزوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی آراء کی روشنی میں کیے گئے۔ یہ فیصلے صارفین پر براہ راست لاگو نہیں ہوں گے کیونکہ بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت طے کی جاتی ہیں۔ کےالیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست دی...
    صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت  کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دے دی...
    صائمہ سلیم پاکستان کی پہلی نابینا سفارت کار ہیں، انہوں نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک بھارت فوجی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جس میں انہوں نے بھارت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی، خاص طور پر 6 سے 10 مئی 2025 کے دوران بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال حملوں کا ذکر کیا، جن میں 40 عام شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے کا بھی حوالہ دیا، جس میں معصوم بچوں کی جانیں گئیں۔ صائمہ سلیم نے بھارت پر الزام عائد کیاکہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشتگردی اور ٹارگٹ...
    اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ حکومت کی شہ پر پلنے والا ٹینکر مافیا شہریوں پر راج کر رہا ہے اور شہریوں کا ہی پانی انہیں مہنگے داموں فروخت کرتا ہے، مہنگائی سے پریشان حال شہری کس طرح مہنگا پانی خرید کر استعمال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولیات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہریوں کو صرف مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت شہریوں کو بنیادی ضرورت تک کی چیز مہیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپان تیزی سے عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کا مرکز بن رہا ہے، جس کا ہدف 2033 تک 4 لاکھ بین الاقوامی طلبہ کو اپنے تعلیمی اداروں میں شامل کرنا ہے۔ اس وقت مئی 2024 تک، جاپان میں 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 2010 سے لے کر اب تک، غیر ملکی طلبہ کی تعداد 228,000 سے بڑھ کر 312,000 سے زائد ہو چکی ہے، یعنی کل تعداد میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو جاپان کی بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کا ثبوت ہے۔ ویزا کے آسان عمل جاپان نے ویزا کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے اصلاحات کی...
    گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے خوبصورت لیکن دشوار گزار پہاڑی راستوں پر ایک افسوسناک حادثے نے سیر و سیاحت کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے 4 نوجوانوں کی گاڑی کا مقام بالآخر ٹریس کر لیا گیا ہے، اور ریسکیو 1122 اسکردو کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی (رجسٹریشن نمبر: ANE 805، اسلام آباد) دُشوار گزار پہاڑی علاقے میں ملی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی ہے، جبکہ باقی 3 افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ لاپتا ہونے والے نوجوانوں کی شناخت واصف شہزاد، عمر...
    لاڑکانہ میں کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات سنگین ہیں، پانی ساحل و وسائل کی لوٹ مار کرکے سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے، پاکستان صرف ایک نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی گیس پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے پلان کو عوام پر ڈرون گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جہازی سائیز کابینہ مختصر اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا بے حسی کی انتہا ہے، سب سے زیادہ ریونیو...
    —فائل فوٹو لاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پہنچنے والی 2 پروازوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔شدید طوفان کے باعث کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بچ گئی، نجی ایئر لائن کی پرواز ایف ایل 842 نے رن وے کو ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی اور کئی منٹ تک طوفان کی زد میں ہی رہی۔ لاہور: شدید موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن گھنٹوں متاثر، پروازیں ملتان اور پشاور منتقلپنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور موسم کی خراب...
    سٹی 42 : طوفانِ باد و باراں کے باعث کراچی سے لاہور کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی.  شدید بارش اور موسمی خرابی کی وجہ سے 22 علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے ۔   ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پہنچی دو پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچی ایف ایل 842 نئے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی، جس کے بعد پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر پرواز کا رخ دوبارہ کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں...
    لاہور میں طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے، جبکہ لاہور پہنچی 2 پروازوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے، شدید طوفان کے باعث نجی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچی۔ یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر نجی ایئرلائنز کی پرواز ایف ایل 942 نے لاہور ایئرپورٹ پر رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی۔ آندھی کے باعث طیارے کو شدید ہچکولے لگے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی،  انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کو واپس کراچی بھیج دیا گیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پر اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور وزیراعظم کے عوام کیلئے بجلی کی اضافی سبسڈی دینے کی تجویز پر راضی نہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے اضافی پاور سبسڈی نہ دی جائے۔ اس...
    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں ویکسینیشن کی شرح کم ہونے کی وجہ سے بچوں میں خسرہ سمیت مختلف بیماریاں ہر سال جنم لے رہی ہیں۔ رواں سال (2025) میں بھی سندھ میں خسرہ کی وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا اور 5 ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد بچے خسرے کی علامت میں مختلف اسپتالوں میں لائے گئے۔ ای پی آئی محکمہ صحت کے مطابق جنوری 2025 سے اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھر میں 31 بچے خسرہ کی وجہ سے جان بحق ہوئے۔کراچی کے 7 اضلاع میں 4 ماہ کے دوران 2242 بچوں کو خسرہ کی علامت میں مختلف اسپتالوں میں لایا گیا۔ ان میں 948 بچوں میں خسرہ کی تصدیق کی گئی، کراچی کی ضلع...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شہر میں کوروناسے 4 اموات کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی ، چاروں مریض کی عمر 60سال سے زائد تھی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ تفصیلات مطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے کراچی میں کورونا سے 4 افراد کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے 4 اموات کی خبردرست نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والے چاروں مریضوں کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں اور وہ پہلے سے دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اموات وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئیں، مریض ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ محکمہ صحت نے عوام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ سنسنی خیز رپورٹس پھیلانے سے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ نوجوان اور میڈیا بھارتی ڈس انفارمیشن مہم کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اسحاق ڈار، ایاز صادق، وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے بھی شرکت کی۔ عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی، شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرأت کو سراہا۔ آرمی چیف عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص میں مسلح افواج کی...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیشِ نظر انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ بارش کے بعد نکاسی آب، مریم نواز کی کیمروں، ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایتوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارش کے بعد نکاسی آب کےلیے سیف سٹی کیمروں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہدایت جاری کر دی۔انہوں نے راولپنڈی میں واسا افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف دینگے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی...
    بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین...
    غزہ میں انسانی بحران “سخت ترین مرحلے” میں داخل ہو چکا ہے، امدادی راستوں کو مکمل کھولا جائے، اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوئتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ میں موجودہ انسانی بحران” سخت ترین ” مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہفتہ کے روز گوئتریس نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت امداد میں کئی رکاوٹیں در پیش ہیں جس میں کوٹہ، منظوری کا طریقہ کار، ایندھن ، پناہ گاہ، کھانا پکانے کیلئے گیس اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اہم مواد پر مکمل پابندی شامل ہیں۔گوئتریس نے یہ بھی ذکر کیا...
    رہنماؤں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام وفاقی اداروں کے سربراہان کا تقرر صلاحیت اور پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی اے کے اے این پی رہنماء ایم ولی خان کے ساتھ غیرمناسب رویے کیخلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی۔ مذمتی قرارداد پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی اور سلیمہ خان کاکڑ نے جمع کرائی۔ اے این پی رہنماؤں کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوششیں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ جب بھی کوئی سیاسی جماعت یا رہنماء...
    اسلام آباد میں کالے بادلوں کے باعث دن میں اندھیرا چھا گیا، تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔  ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اسلام آباد کی مختلف شاہراوں پر پانی جمع ہونے لگا، آبپارہ میں پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم پولیس شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف رہی ادھر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ عملہ ہیوی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی حالات، بلوچستان کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) دونوں رہنماؤں نے خضدار میں پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈین پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کو جلد ہی نشان عبرت بنایا...
    سٹی 42 :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا ہے کہ بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں اور میڈیا نے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق کے ہیروز کے اعزاز میں عشائیہ رکھا گیا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وزرا، سروسز چیفس، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔  اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے اس موقع پر قوم کی بے مثال جرات، سیاسی قیادت کے تدبر اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاسی قیادت کی دوراندیشی...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ’فولادی دیوار‘ قرار دے دیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’معرکہ حق‘ اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر آرمی چیف کا عشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری حکام کی شرکت پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،...
    راولپنڈی:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔ بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (اتوار) ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورے میں ان ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم رواں ماہ کی انتیس اور تیس تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیرز کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔   Post Views: 5
    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔نیب نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔ان میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی، جس کی مالیت 6.45 ارب روپے ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے سوات...
    دی ہیگ:سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار MAAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھ تنظیم کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کر دیا، یہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر بھارت کا حملہ ہے۔ سکھ تنظیم نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت ماضی میں بھی 1971 میں...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے 6 روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ آپ اور آپ...
    آرمی چیف کا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں داخل ہونے والی امداد انتہائی کم ہے اور غزہ کی پٹی میں بڑی مقدار میں امداد کی شدید ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوتیرس نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسی امداد جس کی رسائی تیز، قابل اعتماد، محفوظ اور پائیدار ہو کے بغیر غزہ میں مزید لوگ مر جائیں گے۔ امداد کی برقت ترسیل نہ ہوئی تو اس کے تمام آبادی کے لیے طویل مدتی نتائج تباہ کن ہوں گے۔سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ غزہ میں فلسطینی اس ظالمانہ تنازعے کے سب سے وحشیانہ دور سے گزر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل...
    برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)یورپ کی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کی ایک رکن نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسلی تطہیر اور نسل کشی کے مترادف ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے غزہ کی پٹی میں موجودہ صورتحال کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیا۔کونسل آف یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کی مقررہ ساسکیا کلوئٹ نے غزہ میں خواتین، بچوں اور یرغمالیوں سے متعلق انسانی بحران کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت کے بارے میں گفتگو کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا یہ ایک بہت بڑا انسانی ساختہ سانحہ ہے جس کا سبب انسان اور پوری انسانیت ہے۔ ہم نے اسے اپنی آنکھوں کے...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار" قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے "معرکہ حق" اور آپریشن "بنیان مرصوص" کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔ بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان  آصف علی زرداری، وزیراعظم  شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ تھما رہی ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب آج تمام صوبوں میں ترقی اور خوشحالی میں لیڈ کر رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی مثال ماضی کی حکومتوں میں کہیں نہیں ملتی ۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نوجوانوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے نہیں بلکہ لیپ ٹاپ تھما رہی ہیں، وہ نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔ انہوں نے باتوں سے نہیں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف  بھارت کےجارحیت کا مظاہرہ کرنے  اور اپنے ہی طیارے گنوانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوچکی ہے اور ملٹری حکام کی بات چیت کے لیے ہاٹ لائن کھلی ہے لیکن کئی لوگوں کے ذہن میں سیز فائر سے متعلق سوالات ہیں اور یہی سوال سینئر صحافی کامران شاہد نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے بھی کیا۔کامران شاہد نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ  پر  صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مشترکہ طور پر بیٹن آف فیلڈ مارشل وصول کرنے کی عاصم منیر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "تقریب کے بعد میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر (اب فیلڈ مارشل بھی) سے پوچھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ...
    کرکٹ کے میدان میں ایک لمحہ کب جذباتی منظر میں بدل جائے، یہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان میچ کے دوران ویرات کوہلی کو گیند سر پر جا لگی۔ اگرچہ کوہلی فوراً سنبھل گئے اور کھیل جاری رکھا، لیکن اس لمحے نے ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو پریشان کردیا۔ میچ کے دوران جیسے ہی گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی، اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا کے چہرے پر فکرمندی واضح دکھائی دی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا کی نظریں فوراً شوہر کی طرف گئیں، اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025 کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو گولڈ میڈل پیش کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ، پانچ لاکھ کے چیک دئیے وزیراعلی مریم نواز شریف نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو پر مبارکباد مونا خان اور محمد یوسف...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ شدید بارش، ژالہ باری ،تیز ہواوں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ، راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کیکینٹینکا شیڈ گرگیاجبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام افسران کو الرٹ کردیا کہ وہ مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ یقینی بنائیں زیر تعمیر عمارات اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) مارخور صرف ایک جانور نہیں، یہ ہماری قومی غیرت، بقاء، اور فطری خوبصورتی کا نشان ہے، اس کی حفاظت دراصل پاکستانی شناخت کی حفاظت ہے۔اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعزاز پاکستان کے حصے میں آنا، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بطور قوم قدرتی وسائل کی اہمیت اور ماحولیات کے تحفظ سے آگاہ ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے عوامی ڈیرہ کوبے چک میں مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل، غازی حافظ...
    ڈراما انڈسٹری کی ساتھی اداکارائیں اور بہترین سہیلیاں ہانیہ عامر اور یشما گل ایک بار پھر سوشل میڈیا بحث کا محور بنی ہوئی ہیں اور اس بار معاملہ کافی سنجیدہ ہوگیا ہے۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔ یشما گل کو انگوٹھی پہناتے یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہانیہ کی میرے ساتھ شادی ہوئی۔ یہ میری ہے۔ جس پر دونوں اداکارائیں خوب ہنستی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک جیولری شاپ کی ہے جہاں دونوں شاپنگ کے لیے آئی تھی۔ ہانیہ عامر اور یشما گل نے اس ویڈیو سے متعلق تاحال چپ سادھی ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا...
    سکردو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)سیروتفریح کے شوق نے نوجوانوں کی جان لے لی،8 روز سے لاپتہ گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں مل گئیں، سیاحت کا شوق 4 نوجوانوں کی جان لے گیا،چاروں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،بتایا گیا ہے کہ گجرات کے چار گمشدہ سیاحوں کی گاڑی گلگت سے سکردو جاتے ستک نالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو کرکھائی میں جا گری تھی جسے ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کرلیا ہے۔ گاڑی دریا کے کنارے پر موجودہوئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین دوستوں کی لاشیں گاڑی کے اندراورایک نوجوان کی گاڑی کے باہر پڑی ہوئی تھی۔اطلاع ملنے پرریسکیو 1122،عملہ تھانہ ستک اور ٹوریسٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس...
    وزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (اتوار) ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورے میں ان ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم رواں ماہ کی انتیس اور تیس تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیرز کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس...
    پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا کردیا۔اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے  اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی البتہ پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ کے مطابق متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک سٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے،...
    برازیل کے دور دراز ایمیزون جنگلات میں بسنے والے ایک مقامی قبیلے ماروبو نے امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ قبیلے کا مؤقف ہے کہ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انہیں بے بنیاد طور پر ’’فحش مواد کے عادی‘‘ قرار دے کر ان کی عزت اور تہذیب کو مجروح کیا ہے۔ ماروبو قبیلہ، جو کہ جاواری وادی کے جنگلات میں آباد ہے اور تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے، اب دی نیویارک ٹائمز سے 180 ملین ڈالر (تقریباً 15 سو کروڑ روپے) کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔ قبیلے کا کہنا ہے کہ اخبار نے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد قبیلے کے نوجوانوں کی تصویر اس طرح پیش کی...
    لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف، ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریت کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ شہزاد اکبر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر کی درخواست مسترد کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال اینٹی کرپشن کورٹ لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا تھا۔ Post Views: 5
    کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے 4 اموات کی تصدیق کردی، نجی ہسپتال کے حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں۔ نجی چینل کے مطابق ماہرِ متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں کورونا کی علامات وہی ہیں، جو گزشتہ برسوں میں سامنے آتی رہی ہیں۔ مریضوں میں کھانسی، نزلہ، بخار اور جسم میں درد کی نمایاں علامات شامل ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، رش والی جگہوں پر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ کورونا سے بچوں اور بزرگوں کو بالخصوص محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی...
    اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی دنیا بھر کے میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی۔مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا اولین مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لے کر آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’کھیلتا پنجاب‘ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں منعقدہ پہلی...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے نوجوان نسل کے دل جیتے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب آج تمام صوبوں میں ترقی اور خوشحالی میں لیڈ کر رہا ہے، مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم عملی مشاہدہ ہے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر...
    مذاکرات کے پانچویں دور کے موقع پر روم میں ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حق خود ارادیت کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت فلسطنی عوام کے بنیادی حقوق کی پائمالی مغربی ایشیائی خطے میں عدم تحفظ اور مسائل کی جڑ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے موقع پر روم میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعے کی شام ویٹیکن کے وزیراعظم کارڈینل پیٹرو پیرولین سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ملاقات میں ویٹیکن کے سیکرٹری آف سٹیٹ بشپ پال گیلاگھر بھی موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور پوپ لیو کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ناجائز صیہونی قبضے،...
    لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کے خلاف شہزاد اکبر کی درخواست خارج کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم عدالتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں لاہور ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری پر شہزاد اکبر کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی۔ اپیل مرزا شہزاد اکبر نے اپنے وکیل ہاورن الیاس کی وساطت سے دائر کی تھی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز...
    لاہور: لین دین کے معاملے پر مسلح افراد نے شہری پر تشدد کیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔   شہری شکیل اور ملزمان کے درمیان لین دین کا تنازع تھا، جس کے باعث ملزمان نے شکیل کو زدوکوب کیا اور اغوا کر کے اُسے سلطان ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں لے گئے۔ اغوا اور تشدد کا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی...
    بھارت کی جارحانہ سفارتی اور عسکری پالیسیوں کے مہنگے اثرات اب معیشت پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری تقریباً 96.5 فیصد تک کم ہوگئی ہے، جو عالمی سرمایہ کاروں کے گرتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس بھارت کو 10 بلین ڈالرز تک کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی تھی، جب کہ رواں مالی سال کے دوران یہ رقم محض 353 ملین ڈالرز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ یہ کمی صرف ایک عددی گراوٹ نہیں، بلکہ بھارت کی عالمی پالیسیوں پر عدم اعتماد کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت...
    بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے پر غیر ملکی صحافی کے سوالات نے گھما کر رکھ دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اُس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیر ملکی صحافی نے پہلگام واقعے اور پاکستان سے کشیدگی میں امریکا کے کردار پر وضاحت مانگی۔ صحافی کے براہِ راست سوالات نے جے شنکر کو ایسے گھیرے میں لیا کہ وہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے۔ انٹرویو میں سب سے پہلے صحافی نے استفسار کیا کہ کیا بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کا خاتمہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کا نتیجہ ہے؟ اس پر جے شنکر کوئی...
    معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نجی پرواز کے دوران سگریٹ نوشی اور شراب نوشی پر حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس واپس آ رہی تھیں، جب انہوں نے دورانِ پرواز پہلے شراب نوشی کی اور بعد ازاں سگریٹ سلگا لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی اس حرکت سے جہاز میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر افراد حیرت زدہ اور پریشان ہو گئے۔ متعدد افراد نے برٹنی کو یاد دلایا کہ طیارے کے اندر سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔ تنبیہ کے بعد برٹنی نے سگریٹ بجھا دی، تاہم اس واقعے کی اطلاع ایئرپورٹ حکام کو دے دی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم  برآمد اور تقسیم کی ہے۔ نیب کی جانب سے سہ ماہی وصولیوں کی جاری تفصیلات کے مطابق برآمد کی گئی رقوم میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب...
    بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کیلئے انکے منصوبوں میں اس خطے کے نوجوانوں کے لئے ترقی کے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امن اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو ملک کی ترقی کے لئے ضروری شرائط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 11 برسوں میں شمال مشرقی خطہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور امن کے لئے جو کام کئے ہیں، اس کی بدولت شمال مشرقی خطے کی ریاستیں آج سرمایہ کاروں کا استقبال کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ نریندر مودی نے یہاں دو روزہ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ مودی...
    پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ میں بھی بادل برسنے امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجۂ حرارت سبی میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
    کراچی (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی یہی ہے کہ انڈیا دوبارہ کچھ کرے گا تو اسے پھر بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن ہمیں امید اور یقین ہے کہ وہ دوبارہ کارروائی کی ہمت نہیں رکھتے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی ہم دفاعی پوزیشن پر ہیں جارحانہ کارروائی ہمارا حق ہے، بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے کہ مودی کا سر لا کر دیں۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ اگر کشمیریوں کی خواہش پر یہ پاکستان بن جاتا ہے تو یہ تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔ مشیر وزیراعظم...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رکن اور معروف سیاسی شخصیت فیاض الحسن چوہان نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملک کے سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دیا ہے۔ چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہم ان کی شخصیت، وقار، زبان، اخلاق، تعلیم، مزاج، لہجے، وفاداری، ثقافتی اقدار اور خاندانی روایات کے تناظر میں موازنہ کریں تو پی ٹی آئی کے بانی کے مقابلے میں نواز شریف کا درجہ کہیں بہتر ہے۔ چوہان نے مزید کہا کہ نواز شریف انتہائی ذہین، ہوشیار، عقلمند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاستدان ہیں، جبکہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی کی پالیسیاں اور رویے خاندان اور مخالفین...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار کو چھپانے سے متعلق مودی سرکار کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو پار ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی کردار واضح ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ امریکا میں مختلف ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں سیفر پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا...