2025-09-18@08:31:13 GMT
تلاش کی گنتی: 624

«سرکاری اہلکار»:

(نئی خبر)
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارج کی پاکستان مخالف کاروائیوں سے قوم کے حوصلے اور بلند ہورہے ہیں جس سے بیرونی دشمن بری طرح پریشان اور متاثر ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ نوجوانوں قوم کا سرمایہ اور پاکستان کا فخر ہیں نوجوانوں کا ریاست کے حق میں مخلصانہ کردار ریاست کی بالادستی کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ دشمن قوتیں لمحہ بہ لمحہ نوجوانوں کو اپنی ہی ریاست کے خلاف ذہن سازی کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہیں لیکن ریاست...
    کراچی: ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہی ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے اہلکاروں کے لئے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے، درخواست گزار کا گھر حساس مقام...
    پولیس اہلکاروں پرزیادتی کا الزام لگانے والی 3 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رائے ونڈ میں خاتون نے 2 پولیس اہلکاروں پر گھر میں گھس کر زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مقدمہ مدعیہ اور 2 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں ہی درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس اہلکار ارسلان اور عاطف اس کے ملزم نہیں ہیں۔ مقدمہ مدعیہ اور دیگر2 خواتین  نے ملزم ابوبکر کے حوالے سے عدالت میں صلح نامہ پیش کیا۔خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2 بار بلایا گیا مگر...
    لاہور ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اس نے کہا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دبائو کی وجہ سے قتل کی واردات کی۔لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں، ملزم ارشد کی 6سال قبل بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی، ملزم میانوالی کا رہائشی ہے ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا۔ ریاض سے لاہور...
    یونیفارم الاؤنس کی منظوری 28 فروری کو خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ یونیفارم الاؤنس کا فیصلہ پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز پر لاگو ہوگا، یونیفارم الاؤنس کی مد میں پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر سالانہ 8,400 روپے ملیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے لئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا پولیس کے ایک لاکھ 23 ہزار 845 پولیس اہلکاروں کو الاؤنس دیا جائیگا، یونیفارم الاؤنس کی منظوری 28 فروری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ یونیفارم الاؤنس کا فیصلہ پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز پر لاگو ہوگا، یونیفارم الاؤنس کی...
    قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس پر شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے الزام کے خلاف کیس میں ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور دیگر ملزم پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کی مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھے جانے والے علی محمد کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا گیا ہے۔ وکیل شیر افضل مروت نے علی محمد کا 164 کا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پڑھ کر سنایا، ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ علی محمد کے سیکشن...
      فوٹو فائل سکرنڈ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اصغر اعوان نے پولیس اہلکاروں پر منشیات اور جسم فروشی کے اڈے چلانے کا الزام عائد کردیا۔ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے جوان منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈوں سے ماہانہ وصول کرتے ہیں، میرے جوان مرغوں کی لڑائی کے اڈوں سے بھی ماہانہ وصول کرتے ہیں۔ راولپنڈی: مقابلے میں مارا گیا نوجوان ڈکیت، متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس سلمان نے چند روز قبل ڈکیتی میں شاہ فیصل نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، پولیس اصغر اعوان نے کہا کہ آئس کے نشے سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، والدین مجھ...
    لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت  درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی،  نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس  نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
    راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل...
    امریکی فوج میں بڑی تبدیلی: ہزاروں ٹرانس جینڈر اہلکار نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز ) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ٹرانس جینڈر فوجی اہلکاروں کو فوج سے نکال دیا جائے گا، جب تک کہ انہیں خصوصی استثنی نہ ملے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے ٹرانس جینڈر افراد کی فوج میں شمولیت پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔پینٹاگون کے فروری 26 کے میمو کے مطابق، فوج کو 30 دن کے اندر ٹرانس جینڈر اہلکاروں کی شناخت کا طریقہ کار تیار کرنا ہوگا، اور اس کے بعد مزید 30 دن میں ان...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پاور ڈویژن 24-2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران مالی سال 23-2022 میں 9 ڈسکوز کے ڈیفالٹرز پر 877 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاور ڈویژن کو ریکوری کے لیے 118 خطوط لکھے ہیں، نان ریکوری میں سب سے ذیادہ کیسز کیسکو کے ہیں، کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی 24-2023 کے آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے اس پیرا پر ڈی اے سی کا اجلاس نہیں کیا...
    چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار کرنے پر لاہور میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکار اینٹی رائیٹ فورس سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔سرکاری رپٹ میں برطرف اہلکاروں کی تفصیلات درج کر لی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکاری تھے، جبکہ کچھ بہانے بنا کر غیر حاضر رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے...
    لاہور: مسلسل غیر حاضریاں اور ڈیوٹی سے انکار پر لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔ برطرف اہلکاروں میں عتیق، زین، علی، شیراز، شان، زبیر اور عدیل وغیرہ شامل ہیں۔ برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کر لی گئی۔ برطرف کیے جانے والے اہلکار ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اہلکاروں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا، کچھ اہلکار ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی...
    چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں قذاقی اسٹیڈیم لاہور اور ہوٹلز سے غیر ملکی ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کی ڈیوٹی کرنے سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟ پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکاروں کو اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔ اہلکاروں کی برطرفی کی رپورٹ ایس پی اے آر ایف کے حکم پر درج کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان، دہشتگردوں کے آگے ہتھیارڈالنے کے الزام میں 15 لیویز اہلکار برطرف برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپورٹ میں درج کرلی گئی ہے۔...
    —فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مری روڈ فیض آباد میں مریم نواز کی مبینہ سوشل میڈیا ٹیم نے دکانوں، ہوٹلوں اور ریستوران کی ویڈیوز بنائیں، جس پر تاجروں میں تشویش پھیل گئی۔ مبینہ ٹیم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر تجاوزات کا سروے کر رہے ہیں اور تصاویر وزیراعلیٰ کو بھیجنے کے بعد اگلے دن آپریشن ہوگا۔ اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکانداروں کو دھمکی دی کہ اگر ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو 10 ہزار روپے دیے جائیں تو ویڈیوز روک دی جائیں گی، ورنہ ڈی سی راولپنڈی کو آپریشن کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔ تاجروں نے شکایت کی کہ وہ پہلے ہی محکموں کے جرمانوں، گیس اور بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں اور...
    جاپان میں ایک پولیس اکیڈمی اپنے مرد اہلکاروں کو میک اپ کا فن سکھا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں فوکوشیماکن کیساٹسوگاکو نامی پولیس اکیڈمی نے اس سال جنوری میں 60 پولیس کیڈٹس کے لیے میک اپ کورس شروع کیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گریجویشن کے قریب ہیں۔ کورس میں میک اپ کی بنیادی تکنیکوں کو سکھانے کے علاوہ جیسے کہ بھنوؤں کو بنانا، جلد کو موئسچرائز کرنا اور پرائمر لگانا، کیڈٹس کو ابرو تراشنا اور بالوں کے اسٹائلنگ جیسے گرومنگ کے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔ پولیس اکیڈمی کے وائس پرنسپل، تاکیشی سوگیورا کے مطابق اس سرگرمی کی وجہ یہ ہے کہ پولیس اہلکار کمیونٹی سے رابطے میں آتے ہیں، اس لیے صاف...
    فوٹو: اسکرین گریب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قوم پرست جماعت جسقم کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز جسقم نے کراچی میں شارع فیصل پر ریلی نکالی تھی، ریلی کے شرکاء نے ایف ٹی سی کے قریب پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔تشدد سے ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ، ایس ایچ او صدر عمران زیدی بھی زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے بھی...
    سروسز اسپتال لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے  قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیا گیا، قتل کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزم کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اہلکاروں نے قیدی کی غیر قانونی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کروائی کھانے کا انتظام کیا، ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا، خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد دو اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا...
    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف کراچی میں قوم پرست جماعت جسقم نے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران شارع فیصل پر گورا قبرستان کے قریب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس کے مطابق جسقم ریلی کے شرکاء نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایس ایچ او صدر عمران زیدی زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستہ دینے کےلیے ریلی کو روکا تو مظاہرین نے حملہ کردیا۔ریلی کے شرکاء بعد ازاں شارع فیصل سے گزر کر کراچی پریس کلب پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔
    عابد چوہدری: لاہور کے سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے مجرم کی دعوت کا انتظام کرنے کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جوڈیشیل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لے کر آئے جہاں اہلکاروں نے مجرم کے اہل خانہ کو وارڈ میں بلا لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مجرم کے لیے ہسپتال کے وارڈ میں لذیذ پکوان کا بندوبست کیا اور اس کے لیے تفریح جیسا ماحول فراہم کیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اہلکاروں امداد اور شفاقت کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اٹلی کی طرز پر پنجاب میں ڈیری فارمنگ،...
    فرانس کے شہر مول ہاؤس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ حملہ آور کا تعلق الجزائر سے بتایا گیا ہے جسے فرانسیسی پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حملہ کرنے والا 37 سالہ مشتبہ شخص پہلے سے ہی دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی ٹارگٹ لسٹ (FSPRT) میں شامل تھا جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو ”دہشت گرد حملہ“ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کئے...
    فیصل آباد: تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقے خانووانہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار آصف عمران شہید جبکہ ان کے ساتھی اہلکار ظہور زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے ڈولفن اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف عمران موقع پر ہی شہید جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل ظہور زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس...
    —فائل فوٹو پولیس نے کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا۔کوئٹہ کے علاقے شعبان میں 2 روز قبل پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔ کوئٹہ: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحقفائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اس موقع پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
    سٹی42:   ڈی آئی جی سکھر نے  خیرپور میں منشیات فروشی، بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز، 2 ون فائیو انچارج، 3 اے ایس آئی، ہیڈ محرر اور 18 پولیس کانسٹیبلز جبکہ گھوٹکی  میں  14 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اوز رانیپور عبدالجبار میمن، ایس ایچ او بی سیکشن غلام محمد بوزدار، ایس ایچ او ببرلوئی ہادی بخش، اے ایس آئی منظور حسین ناریجو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ون فائیو انچارج کوٹڈیجی کامران وسان اور ون فائیو انچارج کنب پرویز وسان کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے...
    جمعرات کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی چوکیوں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ1 زخمی ہوا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کرک: پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید شہید پولیس اہکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شمس السلام اور کانسٹیبل رمضان کے نام سے ہوئی جبکہ کانسٹیبل آصف رضا فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔ شہید پولیس اہکاروں کے جسد خاکی کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد...
    پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ آر پی او کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آر پی او نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
    سہون ،زائرین لعل شہبازقلندرؒ کے عرس کے موقع پرمزار کے اندر جانے کیلیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں ،سیکورٹی اہلکار چوکس کھڑا ہے
    پشاور: پختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت کرم روڈ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس  کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے لیے 407 اہل کار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔   وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو ضلع کرم  میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کرم میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال اکتوبر سے کرم میں بدامنی کے مختلف واقعات میں 189 افراد جاں بحق ہوئے، کرم میں حالات...
    وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو ضلع کرم  میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت کرم روڈ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے لیے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو ضلع کرم  میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال اکتوبر...
    راولپنڈی،نوپارکنگ پر کھڑی کار کو ٹریفک لفٹر اہلکار اٹھاکر لے جارہا ہے
      واشنگٹن : چار امریکی اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کو 50 فیصد نایاب زمینی معدنیات کی ملکیت عطا کرے۔اس سلسلے میں اگر یوکرین روس کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کا معاہدہ کرتا ہے تو امریکہ یوکرین میں ان نایاب زمینی معدنیات کی حفاظت کے لیے امریکی فوج کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔ دو اہلکاروں کا کہناہے کہ نایاب زمینوں کی کان کی ملکیت کا معاہدہ یوکرین کے لیے امریکہ کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں اور تعاون کی ادائیگی کا ایک طریقہ ہوگا جو فروری 2022 میں روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے فراہم کیا گیا ہے۔
    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید انہوں نے کہا ہے کہ قلات دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں ،دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قلات میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ لیویز اہلکار علی نواز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔شہید علی نواز نے فرائض کی ادائیگی میں جان نچھاور کر کے...
    میر پورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص میں ڈاکٹر شاہ نواز کے ماورائے عدالت قتل میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔عدالت میں پیش ایف آئی اے چالان میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔29 صفحات پر مشتمل چالان کے مطابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کو میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا گیا، ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص سے اور خود ایس ایس پی ایک مشکوک نمبر سے رابطے میں تھے۔چالان کے مطابق مشکوک نمبر سی آئی اے افسر سے رابطے میں تھا جب کہ رپورٹ میں واقعے کے بعد 15 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کا ذکر...
    جنوبی وزیرستان کے شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) آصف بہادر کے مطابق شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل صادق وزیر شہید ہوگئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کے زیرحراست 'ڈبلیو ایف پی' کے اہلکار کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ملک میں ادارے کے پرچم سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے اس واقعے پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متوفی اہلکار کی موت کیسے حالات میں ہوئی تاہم، اقوام متحدہ حوثی حکام سے اس بارے میں فوری وضاحت لے رہا ہے۔ اس واقعے کی بلاتاخیر، شفاف اور مفصل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی...
    راولپنڈی: حسن ابدال کے قریب موٹر وے پولیس اور فائن کلیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور سے بدسلوکی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہراہ پر دو ٹریک رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا، اس دوران اوپن لین میں ایک ٹرک تھوڑا آگے بڑھا تو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے عملے نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا عملہ مختلف جملے کستے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر نیچے اتار دیتا ہے جبکہ اس دوران اہلکاروں کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے...
    دوسری طرف سرایا القدس نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ منگل کی صبح نور شمس کیمپ کے وادی القلنسوہ میں ایک پیادہ دستے پر گھات لگانے اور انہیں براہ راست گولیوں نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے قصبے طولکرم میں اسلامی مزاحمت کاروں کے حملے میں کئی صیہونی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طولکرم بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے القدس بریگیڈز اور ریوینج اینڈ لبریشن گروپس کے ساتھ مل کر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ایک منصوبہ بند گھات لگا کر قابض فوج کی انفنٹری فورس کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد دشمن...
    امریکی صدر کے حکمنامے کی بدولت غیر ملکیوں کو رشوت دینے میں ملوث اہلکار اب امریکی محکمہ انصاف کی کارروائی سے محفوظ ہو جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ماضی اور حال میں اینٹی کرپشن کے تمام اقدامات کا اب محکمہ انصاف از سرنو جائزہ لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیئے۔ صدر ٹرمپ نے جس حکمنامے پر دستخط کیے ہیں، اس میں اٹارنی جنرل Pam Bondi کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے رہنماء اصول جاری ہونے تک وہ 1934ء کے قانون پر عمل روک دیں۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اینٹی کرپشن اقدامات امریکا کیلئے تباہی تھے، کیونکہ...
    شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
    بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
    لاہور میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں باوردی پولیس اہلکار پر گداگر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی. اہلکار نے زیادتی سے روکنے پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے شخص کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر مناواں پولیس کےحوالےکیا، اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس  لیتے ہوئے اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈی...
    پولیس تشدد سے تاجر کی ہلاکت کیخلاف تاجر وں ایم اے جناح روڈ پراحتجاج کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ کراچی پولیس چیف سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق پریڈی کے پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں گرفتار شہری وقاص الدین ولد ریاض الدین کی اچانک ہلاکت پر حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ایس آئی او پریڈی پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانے کے کانسٹیبل اسامہ کی مدعیت میں دفعہ 147/148 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد کو گرفتار کیا...
    ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اسی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ شب بھی حملہ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 2 روز قبل کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے...
    گزشتہ روز بھی فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے دو روز میں دوسرا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر 2 دن میں دہشتگردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا۔ یاد رہے...
    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار پہلے اہلکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لندن: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ عالمی میڈیا نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور انکے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ آئی سی سی نے امریکا کی...
    کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو پاکستان کی پہلی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی یا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور ممتاز سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نہ صرف آزاد جموں و کشمیر بلکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بھی پاکستان کی دفاعی ڈھال کا کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان آئیڈیالوجی کونسل اور انگریزی روزنامہ پاکستان آبزرور کے زیراہتمام ایک کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی بھارتی کوششوں کے بارے میں...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں  2 پولیس اہل کار جام شہادت نوش کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق شہید اہل کاروں کی شناخت ضیا اللہ اور رحیم اللہ  کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے دونوں شہداء کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔  دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی...
    بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے دو روز میں دوسرا حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر 2 دن میں دہشتگردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک...
    —فائل فوٹو بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔ 
    لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کال سینٹرز سے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے بھتہ خوری کی واردات کی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون عنبر نواز  کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کال سینٹر آئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے 3 لاکھ روپے نکلوائے۔ ملزمان 2 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔   تھانہ سول لائن پولیس نے بھتہ خور پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی...
    خیبر پختونخوا میں پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، وزیراعلیٰ نے اس طرح کی سب باتیں بے بنیاد قرار دے دیں۔ ان احکامات سے متعلق متعدد اضلاع، محکمہ جات کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹی فکیشن سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبے کی پولیس کو بھی جلسے جلوسوں میں شرکت، سہولت کاری سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے متعدد ارکان نے خیبر پختونخوا حکومت اور محکموں کے نوٹی فکیشن...
    کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے فورسز کے اہلکاروں کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے سختی سے عمل کرنے کاحکم دے دیا گیا۔ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیوٹی کے سوااوقات میں عوامی مقامات پر یونیفارم پہن کر نہ جائیں۔ اسی طرح تعزیتی محافل، مارکیٹوں، تجارتی مقامات، شادی والے گھروں، قبرستانوں وغیرہ میں کسی اہلکار کو سرکاری یونیفارم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ قانون پرعمل نہ کرنے والوں کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔
    احمد منصور: حسن خیل،شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ،سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، 12 خوارج ہلاک کردیے  آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کا تعلق ہنگو سے تھا ،مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد  ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،علاقے کو مکمل طور پر خارجی دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں  اور سہولت کاروں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا، جسے بعد میں معطل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ایک اہل کار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ایس پی ڈولفن نے اہلکار...
    لاہور: شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا، جسے بعد میں معطل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ایک اہل کار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج  کیا گیا جب کہ ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کر کے ڈی ایس...
     بہادر خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور5 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ بہادر خیل شہید اہلکاروں میں عدنان اور نقیب اللہ شامل ہیں، شہید ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں صدام، تیمور، الیاس، جنید اور سعید شامل ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اور پشاور ریفر کردیا گیا، ایلیٹ فورس کی پلاٹون کرک میں تعینات تھی۔آئی جی کے پی...
    کرک(نیوز ڈیسک)بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورلواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔وفاقی وزیرداخلہ کی زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،...
    رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔سنگین...
    امریکا(نیوز ڈیسک) Thank u for your service دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے 10 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار جبری برطرف، صرف انتہائی ضروری کاموں کے لئے چند اہلکاروں کی نوکریاں برقرار ۔ رپورٹ کے مطابق یوایس ایڈ محکمہ کے کام اور اخراجات روک دیئے گئے، قیادت اور عملے کو برطرف اور تادیبی رخصت پر بھیج دیا گیا اور ویب سائٹ آف لائن ہو گئی۔ قانون سازوں نے کہا کہ ایجنسی کے کمپیوٹر سرورز ہٹا دیئے گئے۔محکمہ خارجہ کی طرف سے دنیا بھر کے 60 ممالک میں کام کرنیوالے یو ایس ایڈ کے ورکرز اور افسروں کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ بروز جمعہ 7 فروری 2025 رات بارہ بجے سے ’’انتظامی چھٹی’’...
    عیدگاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاربن کر لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی گشت کرتے تھے، دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کرکے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جرائم کی سرکوبی کیلیے سراغ رساں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ رائٹرز کے مطابق واقعے میں اقوام متحدہ کا سیکیورٹی پر مامور ٹھیکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان کا ہی ایک سیکیورٹی اہلکار ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے...
    پشاور کے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی ہے۔ سی سی پی اوپشاور کے مطابق شہید کانسٹیبل عبد الخالق پولیو ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ غوندی کے قریب نشانہ بنائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورکر زخمی شہید کانسٹیبل عبد الخالق جنہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پستول سے کانسٹیبل پر فائر کھول دیا۔ پولیس ٹیم کو  جائے وقوعہ سے 30 بور کے خول برآمد ہوئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑنے والے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیرِاعظم نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبہ قربانی اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “آپ سب قوم کے ہیروز ہیں۔ پوری قوم کو آپ اور آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، کوئی دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے ناسور...
    پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،...
    مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں اغواء ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی...
    کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے چوری کیا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد ہوا تھا۔
    پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) میں مہنگے دیہاڑی دار افسران اور عملے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نے قائم مقام جنرل منیجر کو 27 ہزار روپے یومیہ اجرت پر بھرتی کیا، ایک جنرل منیجر 30 ہزار یومیہ پر رکھا گیا، ایف آئی اے انکوائری پر کنٹریکٹ ختم کیا گیا۔ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ 3 سپرنٹنڈنٹ بھی 23 ہزار روپے یومیہ پر بھرتی ہوئے، ورکشاپ میں دو ڈپٹی منیجرز 13 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے، 3 سیکیورٹی اہل کار 7 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملے کا علم ہے، سی ای او...
    سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں، ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے اردلی روم کرتے ہوئے کانسٹیبل راؤ زبیر کی آئی ٹی برانچ میں دوران تعیناتی جرائم پیشہ افراد سے تعلقات،غیر متعلقہ افراد کو سرکاری راز افشاں کرنا،موبائل ٹریسنگ میں بے قاعدگیاں،غیر حاضری، سی ڈی آرز میں ہیر پھیر کرنے سمیت سینئر افسران کی طرف سے دیے گئے احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنے جیسے دیگر سنگین الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب انسپکٹر بلال احمد لغاری کو سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری میں الزامات...
    پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کی تحصیل اپر کرم میں 2 قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہے تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس...
    سٹی42: مغلپورہ میں پولیس اہلکاروں پر پان شاپ سے لاکھوں روپے چرانے کا الزام سامنے آیا ہے۔  دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار روپے چرائے۔ چیکنگ کے دوران ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو پان شاپ میں چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکاندار کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے 55 ہزار روپے واپس کیے، جبکہ 75 ہزار روپے اور سگریٹ تھانے لے گئے۔ متاثرہ دکاندار نے اس معاملے کی رپورٹ سی سی پی او لاہور کو درخواست کے ذریعے دی ہے۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا سی سی پی او لاہور نے ایس ایس...
    عابد چوہدری:  قلعہ گجر سنگھ  میں  دوران چیکنگ ایک شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کے الزام پر پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے چیکنگ کے دوران ایک ہزار روپے نکالے، جس پر شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ شہری کی شکایت پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط بیان دلوایا اور معافی نامہ لکھوایا تاہم  انکوائری کے دوران پولیس اہلکاروں کو قصوروار پایا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال  پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر اور کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کر دیا گیا ہے۔     
    ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات دے دیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات تھے، یہی سے 37 اہلکار وں کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے نے گجرات، حافظ آباد سے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیےوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات اور حافظ آباد میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا...
    دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی شامی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہل کاروں کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد بننے والی نئی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی حمص کے علاقے میں خلاف ورزیوں پر بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیں۔ حکام نے ایک مجرمانہ گروہ کے ارکان پر الزام عائد کیا، جنہوں نے سیکورٹی سویپکے ذریعے رہائشیوں کے خلاف بدسلوکی کی اور خود کو سیکورٹی سروسز کا رکن ظاہر کیا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے 35افراد میں میں زیادہ تر اسد حکومت کے سابق افسران ہیں، جنہوں نے خود کو نئی حکومت کے مراکز میں پیش کیا تھا۔آبزرویٹری کا...
    آزاد کشمیرکو خیبر پختونخوا سے ملانے والے مرکزی شاہرہ پر گڑھی حبیب اللہ ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مبینہ طور پرتھپڑ مارنے کے واقعے پر عوام نے برارکوٹ کے مقام پر مرکزی شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔ ہفتہ کے روز مقامی افراد کہنا تھا کہ خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی حدود میں برارکوٹ کے مقام پرپیش آیا جس پر مقامی افراد نے دونوں اطراف سے سڑک بند کر کے ٹریفک پولیس اہلکار کی معطلی اور خاتون سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ 3 گھنٹے تک مسلسل سڑک بند رہنے کے بعد پولیس اہلکارکو برارکوٹ چوکی پربلا لیا گیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون...
    حب آٹو کراس ریلی میں کارکے ڈرائیور نے ریلی کے انتظامی کارکن کو کچل کر مار ڈالا۔ انتظامیہ نے حادثہ کے بعد ریلی منسوخ کر دی۔حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن ہفتہ کے روز انتقال کرگیا۔ ٹریک کے کنارے ڈیوٹی پر کھڑا  انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ایک کار  کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔ اس کار کو طارق خان چلا رہا تھا۔  دانش کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دانش کے زخمی ہونے کے بعد ریلی جاری رکھی گئی تھی لیکن ہسپتال میں اس کے فوت ہو جانے کے بعد  ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کے تقریباً 60 فیصد افسران بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر کے عہدوں کے لیے تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام تحریری امتحان کے نتائج کے مطابق 178 امیدواروں میں سے 106 مطلوبہ 60 فیصد نمبر حاصل کرنے میں ناکام رہے اور صرف 72 کامیاب ہوئے جن میں بی پی ایس 18 اور 19 کے 22 اور پی پی ایس 20 کے 13 افسران شامل تھے۔ اہل امیدواروں کی اکثریت کا تعلق ان لینڈ ریونیو سروس سے ہے جن میں 25 افسران ہیں۔ ان کے بعد کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 19، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس13، کسٹمز کے 8، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) سرگئی شوئیگو، صدر ولادیمیر پوٹن کی سکیورٹی کونسل کے سکریٹری ہیں اور ماضی میں روس کے وزیر دفاع بھی رہ چُکے ہیں۔ انہوں نے نیوز ایجنسی TASS کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، '' دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جغرافیائی سیاسی دشمنی میں اضافے سے ریاستوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور اس تصادم کا جوہری طاقتیں بھی حصہ بن سکتی ہیں۔‘‘ روس: صدر پوٹن کا جوہری ڈیٹرینس کا نیا نظریہ کیا ہے؟ نیٹو کا روس پر جوابی الزام مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے مذکورہ روسی الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ دراصل روس ہی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہا...
    بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے جمعرات کو 16 سال سے قید  178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کے امکانات روشن ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اہلکار 2009 کی پرتشدد بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید تھے۔ بغاوت کے خاتمے کے بعد اس میں شامل ہونے کےالزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنادی گئی تھی۔ ان مقدمات کی کارروائی کے طریقہ کار اور ان میں ہونے والی مبینہ کوتاہیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوالات اٹھائے اور تنقید بھی کی تھی۔ جمعرات 23 جنوری کو ضمانت...
    گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
    راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری تھانے کی پولیس پارٹی پر کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ اسنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی، پولیس کے مطابق اے ایس آئی گل حسن کی سربراہی میں ایک کار کو چیکنگ کی غرض سے روکا گیا تھا،کار میں سوار سجاد عرف داد جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع مسلح ملزمان کے خلاف تھانہ پنیاری پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر تربیت اہلکاروں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا موازنہ دوسرے صوبوں کی پولیس سے نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں اور سُپر پاور کو شکست دینے والوں سے لڑنے میں فرق ہوتا ہے، کے پی پولیس سُپر پاور کو شکست دینے والوں کیخلاف کامیاب ہوئی ہے۔دوران خطاب علی امین گنڈاپور نے پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بازی میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔
    لاہور(نامہ نگار)برکی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں پر مشتمل گینگ گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے پولیس ذرائع کے مطابق برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے2کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے6کلوسے زائد ہیروئن،ڈرون کیمرہ،نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیاء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔ ملزم پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں۔ گرفتارہونیوالے پولیس کانسٹیبل لاہورکے ایک پولیس افسرکے بھائی ہیں جویونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے...