2025-05-13@22:07:44 GMT
تلاش کی گنتی: 14487
«کی ترقی کے»:
(نئی خبر)
پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ’’ایجیکشن سسٹم‘‘ کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں۔برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کی...
عوام کا جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کا ضامن ہے،ڈاکٹر مصطفی بھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین غازی پاکستان فانڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی، سینیئر وائس چیئر مین چوہدری علی رضا، وائس چیئر مین چوہدری عدنان ظفر، سیکریٹری جنرل محمد الیاس پلیجو و دیگر رہنماوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ ملکر دشمن سے لڑرہی ہے اور یہی جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کاضامن ہے تکبیر کے نعروں کی گونج میں جس طرح دشمن کے 5جدید جنگی جہاز 77ڈرونز، 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز، بٹالین ہیڈ کوارٹر اور ایل اوی سی پربیشمار چوکیاں تباہ...

پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس
پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر کی تھی، تفصیلی فیصلہ آئے 7 ماہ گزر چکے ہیں اور دونوں جماعتوں نے تفصیلی فیصلہ چیلنج نہیں کیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فریق نہ ہونے کا نکتہ ہی اٹھایا، اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس سے قبل عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا تھا۔خیال رہے کہ عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔ مزید :
شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چینی ساختہ پاکستانی جیٹس اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل لڑاکا طیاروں کے درمیان فضائی جھڑپ کا قریب سے جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ذریعے افواج معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی جو مستقبل کے تنازعات میں برتری فراہم کرسکتی ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 2 امریکی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کو کم از کم 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جو بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ بڑی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔فضائی...
جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔ اس ویڈیو میں جنوبی کوریائی گلوکار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی سیاحتی مقامت کی مختلف دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں قمیص شلوار میں ملبوس جنوبی کوریائی گلوکار کو پاکستانی پرچم تھامے اور اسے ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Daud Kim (@jaehan9192) جس سے داؤد...
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078پاکستانیوں کو اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078 پاکستانیوں کو اجازت مل گئی۔ وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مزید 2078 پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی شرائط پوری کرنیوالے حج آرگنائزرز کو 2078 حجاج کی کلیئرنس مل گئی ہے، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونیوالے افراد کی تعداد 67...
افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ Post Views: 4
کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنیکی سازشیں کی گئیں، تاہم آج ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے نو مئی کے واقعات میں جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر زین العابدین خلجی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے نو مئی کے واقعات کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی...
مظفرآباد/ اسلام آباد: پاک بھارت جنگ کے خطرے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر امڈ آئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی میں بھارت اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی گئی۔ آزاد کشمیر کے عوام نے نعرہ لگایا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ، جنگ رہے گی جبکہ حافظ تیری نظر سری نگر، سری نگر کے نعرے بھی لگائے گئے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ Tagsپاکستان
بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے لیے تیار ہیں، مگر بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف ذرائع کے مطابق نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تھوپنے کی غرض سے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کے انتخاب پر سکھ برادری برہم ہے۔ سکھوں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے اور پاکستان پر الزام تراشیوں اور مودی کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار بھارت کے سکھ رہنماؤں کا کہنا...
لندن:برطانوی اخبار’’ٹیلی گراف‘‘ نے کہاہے کہ رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کااعلان ہے، چین پاکستان کی مشترکہ ٹیکنالوجی نے عالمی عسکری ماہرین کو نقطہ نظربدلنے پر مجبورکردیا۔اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹس حیران ہوگئے کہ اگررافیل تباہ ہوسکتاہے تو کوئی نہیں بچ سکتا،بھارتی پائلٹس کو سمجھ نہ آسکاانہیں کس چیزنے تباہ کیا۔بھارتی پائلٹس کو اپنی طرف آتی موت تک کی خبرنہ ہوئی،سنسرفیوژن ٹیکنالوجی کے تیزرفتارمیزائل کی رافیل پائلٹ کوخبرتک نہ ہوئی پاک چین سنسرفیوژن ٹیکنالوجی نے رافیل کو ٹارگٹ لاگ کرنے کاموقع نہیں دیا۔اخبارلکھاہے کہ بھارت کی رافیل کی تباہی صرف ٹیکنیکل ناکامی نہیں بکہ بھارت کے لئے علاقائی شکست کا پیغام بھی ہے،بھارت کو پتہ لگ گیاکہ پاکستان کے پھیلائے ٹیکنالوجی ٹریپ میں طیاروں کی...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں 2 ججوں کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بینچ کی تشکیل پر بھی ہمارے تحفظات موجود ہیں اور منصف جج سمیت اصل بینچ کے 5 ممبران کو شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کی اکثریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہگام واقعہ کے بعد فرانس میں متعین پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ اور ان کی ٹیم خصوصاً پریس قونصل سجلیہ کی بھر پور کوششوں کے نتیجہ میں بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارے پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے سے بھارتی انکار کے باوجود بین الاقوامی میڈیا بھارتی طیاروں کی تباہی کو مان رہے ہیں۔ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک ایسے تنازعے میں اتر چکے ہیں جو انہیں جنگ کے قریب لے جا رہا ہے۔ دونوں ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں۔ انکے مطابق پاکستانی فوج نے جمعرات، 8 مئی کی شب بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے کشمیر...
ذاکرین نے کانفرنس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہر سطح پر جاری رکھا جائے، غز ہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے تمام مسلمان ممالک کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یوم نکبہ مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کا یکجہتی فلسطین کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر کے مشہور و معروف ذاکرین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے علامہ حسن ظفر...
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، 3 روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ایئرلائن کی 2، 2 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، 3 روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اسلام...

مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کررہا، جسٹس عائشہ ملک کا چیف جسٹس کو خط
سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط تحریر کیا ہے .جس میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کررہا۔جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کےکیس میں اختلاف کیا تھا۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ روز 3 بج کر 11 منٹ پر آرڈر جاری کیا. لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپ لوڈ نہیں کیا. آج دوبارہ پوچھنے پربتایا گیا کہ یہ آرڈر اپ لوڈ نہیں کرسکتے۔جسٹس عائشہ ملک نے مزید لکھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے. درخواست ہے...
کراچی: بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کیے جانے اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ آکسیجن سمیت جان بجانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسپتالوں میں کیے جانے والے اقدامات کی میڈیکل فورسز کے ماہرین اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کو متعلقہ حکام اسپتالوں کے دورے بھی کریں گے۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ سول اسپتال کراچی کے...
ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پانی کی لائن کیوں پھٹتی ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کے فور منصوبے کی توسیع کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور کہا کے فور کی توسیع شہر کی پانی کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے ضروری ہے۔وزیراعلی سندھ نے شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا اور اجلاس میں سوال کیا کہ پانی کی لائن کیوں پھٹتی ہیں جس پر انھیں بتایا گیا کہ پانی کی لائن تقریبا 50 سال پرانی...
دائیں جانب دریاے چناب جبکہ بائیں بھارت کا بگلیہار ڈیم—فائل فوٹوز بھارت کے بگلیہار ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔محکمۂ انہار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 40710 کیوسک ہے اور اخراج 23810 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھارت کی آبی دہشتگردی، بگلیہار ڈیم سے دریائے چناب کا پانی روک دیا محکمۂ انہار نے بتایا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مئی کو بگلیہار ڈیم سے دریائے چناب کا پانی روک دیا تھا۔پانی کے شدید دباؤ کے باعث بھارت کو گزشتہ روز بگلیہار...
---فائل فوٹو ایف بی آر نے تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کرتے ہوئے اس کو روکنے کےلیے قائمہ کمیٹی سے اختیارات مانگ لیے۔نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔اس دوران چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس میں مانیٹرنگ کا اختیار تھا مگر انکم ٹیکس میں ایسا اختیار نہیں تھا، اسلام آباد میں ایک ہیچری دن میں 10 لاکھ چوزے فروخت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک چوزے کی پیداواری لاگت 60 سے 70 روپے ہے، اس کمپنی سے 150 ارب روپے کی ٹیکس وصولی بنتی ہے، کمپنی کو 30 ارب روپے سالانہ اضافی ٹیکس...

روس ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد
ما سکو :روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کریملین پہنچے تو روسی صدر پیوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس کے بعد، صدر شی اور صدر پیوٹن تقریبات میں شرکت کے لِئے ایک ساتھ ریڈ اسکوائر گئے اور مرکزی اسٹیج پر بیٹھے۔صبح 10 بجے تقریبات کا آغاز ہوا۔روسی صدر پیوٹن نےاس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ سوویت یونین نے 80 برس قبل کروڑوں...
ٹی بی یو ایم کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف علامتی پریڈ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف علامتی پریڈ ...

چینی صدر کی سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت
ماسکو:روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ روس کی وزارت دفاع کی دعوت پر چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے 119 اہلکاروں نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی پریڈ میں شرکت کی۔ پریڈ میں شریک پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے اہلکار جب ریڈ اسکوائر سے گزرے تو چینی صدر شی جن پھنگ...
بیجنگ :چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ فلمی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی فلم انتظامیہ کے طور پر روسی فیڈریشن کی وزارت ثقافت کے درمیان 2030 سے پہلے فلم پروڈکشن میں تعاون کے ایکشن پلان” کا تبادلہ کیا۔ ایکشن پلان میں دونوں ممالک کے درمیان فلم کے میدان میں مشترکہ پروڈکشن کے منصوبوں کو فروغ دینے، ایک دوسرے کی فلموں کو متعارف کرانے، ایک دوسرے...
ماسکو:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی 2025 تک روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے ماسکو میں مذاکرات کئے اور نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے سے متعلق ایک مشترکہ بیانیہ پر دستخط کیے ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ چینی عوام اور سوویت عوام نے ایک مشکل جدوجہد کی ہے، ایک دوسرے کی...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس، نیا بینچ تشکیل دیدیا ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر کی تھی، تفصیلی فیصلہ آئے 7 ماہ گزر چکے ہیں اور دونوں جماعتوں نے تفصیلی فیصلہ چیلنج نہیں کیا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فریق نہ ہونے کا نکتہ ہی اٹھایا، اس اعتراض کا جواب تفصیلی فیصلے میں دیا جاچکا ہے...
ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں دونوں فریقوں نے کہا کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...

سوشل اسٹریمنگ،آن لائن سروسز کی ویب سائٹس کے لیے کارپوریٹ ای میل کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے: کیسپرسکی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی چوری اور کارپوریٹ سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیسپرسکی ماہرین نے تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز:روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر لیک ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطاً 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس لیک ہوئے تھے، ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال...
سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن (پیپکا) کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت تنظیم کے چیئرمین طاہا علی تیمی (کُنٹری مینیجر کوفپیک) کر رہے تھے۔ ملاقات میں ملک کے تیل اور گیس کے شعبے میں اہم مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر علی پرویز ملک نے پیپکا کے توانائی کے شعبے میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے، اور حکومت درآمدات کی انحصاری کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔...

وزارت اقتصادی اُمور کے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے قرض کی اپیل اور کراچی پورٹ کی تباہی کی خبر: ’انڈین میڈیا آؤٹ آف کنٹرول ہو چکا ہے‘
جمعرات کی شب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو تباہ کرنے، ایف 16 لڑاکا طیارے گرائے جانے اور انڈین نیوی کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر پاکستان نیوی کے جہازوں کو نشانہ بنائے جانے والی فیک نیوز کے بعد انڈین ذرائع ابلاغ پر جمعہ کی صبح پاکستان سے متعلق جن ’خبروں‘ نے جگہ بنائی وہ بھی کافی دلچسپ ہیں۔انڈیا کے بڑے میڈیا اداروں نے پاکستان سے متعلق یہ خبریں شائع کیں کہ انڈیا، پاکستان کشیدگی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے بعد پاکستان نے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے ’مزید قرض دینے اور کشیدگی کو کم کروانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔‘اسی طرح ایک اور خبر ایک حکومتی ادارے ’کراچی پورٹ ٹرسٹ‘ کے حوالے سے دی...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے کمی کے بعد 350900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے کمی کے بعد 300840 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 275780 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 3325 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...

سپریم کورٹ، نواب اسلم رئیسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی سماعت جمعہ کو کی۔ دوران سماعت وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل کا آرڈر مستونگ پی بی 37 سے متعلق ہے، اس حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اتنی بڑی تعداد میں مسترد ووٹ جیت اور ہار...
اسلام آباد: عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں۔ ای سی ایل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام نکالنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس خادم حسین سومرو کے روبرو ہوئی، جس میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ اور ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر پیش ہوئے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ۔ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں انسدادِ دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ علیمہ خان کے وکیل...
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں پانچ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں متعدد ایئرپورٹس کی بندش کے باعث کیا گیا۔ یہ اقدام پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت نے ملک کے 27 اہم ایئرپورٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شہری ہوابازی کی وزارت نے جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا کہ یہ بندش 10 مئی کی صبح 5:29 بجے تک برقرار رہے گی۔ اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر،...
— فائل فوٹو لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد پھر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد سے پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو 2 بجے مختصر دورانیے کےلیے بند کیا گیا تھا۔ جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحاللاہورکی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی بندش کے دوران مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 728 کو کوئٹہ بھیجا گیا، ریاض سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی پرواز ایکس وائی 317 کو...
مہارت یا ٹیکنالوجی کا کمال:پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ایجیکشن سسٹم کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ...

بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ،پاکستان کیخلاف میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے آزادانہ اورغیرجانبداراتحقیقات کی پیشکش کی تھی،پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا،بھارت نے پاکستان میں...
پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ’’ایجیکشن سسٹم‘‘ کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں۔برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کی...
دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ کو ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل منسوخ کرنے سے قبل دبئی میں میچز کروانے کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے کیے تاہم ہندوستان یہاں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔ مزید پڑھیں: جارحیت گلے پڑ گئی؛ بھارت پاکستان کا ردعمل برداشت نہیں کر سکا، آئی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانور ریپاتی نے ملاقات کی جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز اور فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی کی ملاقات میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اس دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلی سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی...
پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی جو کہ بھارت، پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک میں وائرل ہوگئی۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈیا کے فرانسیسی ساختہ جنگی جہاز رافیل مار گرائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے بھارتی فضائی حدود میں ہی گرائے گئے تھے، جس کے بعد فرانسیسی ساختہ جنگی جہازوں کے شیئرز بھی گر گئے تھے۔ بھارت کے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جہاں دنیا بھر میں فرانسیسی ٹیکنالوجی سے متعلق...
---فائل فوٹو پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں برٹش کونسل اور کیمبرج کے زیرِ انتظام آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، میرپور اور مظفرآباد میں آج امتحانات نہیں ہوں گے۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر او اور اے لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس کے امتحانات کینسل کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق دیگر جگہوں پر امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
اسلام آباد: غیر ملکی خاتون نے خود سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنے والے مجرم کو شناخت کرلیا اور اس موقع پر قرآن کی آیت پڑھتے ہوئے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈکیتی کے دوران جنسی زیادتی کرنے والا سفاک ملزم 51 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا اور ملزم سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سفاک شخص کی گرفتاری کے بعد غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت بھی کرلی۔ خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خاتون نے ملزم کے سامنے آنے پر بے مثال تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سخت ردعمل کے بجائے صبر سے متعلق قرآنی آیت پڑھتے ہوئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان آج اہم مذاکرات متوقع ہیں جس میں سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر غور کیا جائے گا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایسے میں اس بات کا خدشہ سامنے آ رہا ہے کہ انڈیا آئی ایم ایف پر پاکستان کو مزید قرض نہ دینے کے لیے دباﺅ ڈالے انڈین سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ انڈیا آئی ایم ایف کے سامنے اپنا موقف رکھے گا اور بورڈ کو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران...
پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے 77 ڈرونز زمین بوس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے دشمن کی مسلسل جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک بھارت کے مجموعی طور پر 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ گزشتہ شب سے لے کر آج دن تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے گئے۔ اس طرح اب تک تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے اور ملکی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ فریقین نے سفارتی تعلقات کے فروغ اور اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے آج کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتیہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ،ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کی وجہ سے کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کے ذریعے دائر درخواست میں عمران خان کی پے رول پر رہائی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کو بھارتی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے، مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے جیل میں سابق وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہے.(جاری ہے) درخواست میں کہا گیا ہے کہ مودی سینٹرل جیل اڈیالہ کا بھی ڈرون حملے کے لیے اہم ٹارگٹ...
ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار جیمز فولی 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فلمساز جیمز فولی طویل عرصے تک دماغ کے سرطان سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں “ففٹی شیڈز” فلم سیریز اور نیٹ فلکس کے مقبول ڈرامے “ہاؤس آف کارڈز” سمیت کئی نمایاں پروجیکٹس کے لیے شہرت حاصل تھی۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ 28 دسمبر 1953 کو بروکلن، نیویارک میں پیدا ہونے والے فولی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1984 میں فلم “ریک لیس” سے کیا۔ انہوں نے 1986 کی فلم “ایٹ کلوز رینج” کے...
اوکاڑہ پاکپتن اور وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی دراندازی کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا جہاں پاک فوج نے اپنے جدید اور موثر ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے دشمن کے چھ مزید ڈرون مار گرائے اس سے قبل بھی دشمن کے انٹیلی جنس مقاصد کے لیے بھیجے گئے 29 اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے یوں مجموعی طور پر پاک فوج نے اب تک 35 ڈرون تباہ کر دیے ہیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق چار اسرائیلی ڈرون اوکاڑہ کینٹ کے قریب زرعی علاقے میں گرے جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک ڈرون پاکپتن اور دوسرا وہاڑی کے مقام پر پاک فوج کی کارروائی کا نشانہ بنا ان ڈرونز کو جدید ٹیکنالوجی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ مودی کے مظالم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے،بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا،مودی کو بھی پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی ممکن ہے۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان سے ہدایت لینے کیلئے ہی اڈیالہ میں ملاقات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ...
سٹی42: ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق میٹرنٹی، میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر موجود اہلکاروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے حکم جاری کیا کہ تمام واپس بلائے گئے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن غیر سرکاری ہو گی اور "جلد ہی" اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ "یہ فاؤنڈیشن جب اپنا اعلان کرے گا تو آپ کو ضروری تفصیلات مل جائیں گی۔" غزہ پٹی میں بھوک کا بحران سنگین تر، خوراک کے لیے لوٹ مار دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیپلزپارٹی کے وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یاد رہے کہ وقار مہدی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔ 6 مئی کو ہونے والے انتخابات میں وقار مہدی نے 111 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ 08 اپریل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، مرحوم کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔ Post Views:...
بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا ، میانو میں ایک عام شہری کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے دشمن ملک بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنے مذموم عزائم کے ساتھ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق 7اور 8مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کراتے ہوئے پاکستان کے مختلف مقامات پر 29 ڈرونز بھیجے جسے پاک فوج نے نہایت مہارت سے مختلف مقامات پر گرادیے۔بھارت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کیلئے امید کا باعث ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کیلئے پٴْرعزم ہے۔
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سابق صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہاکہ مقامی صنعتوں اور چھوٹے و درمیانے درجے سمیت ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے وافر مقدار میں کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کی غرض سے بینک دولت پاکستان فوری اقدامات یقینی بنائے تاکہ ملک میں اقتصادی و معاشی استحکام میں مدد مل سکے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ شرح سود میں کمی بہتر ہونیوالے معاشی اعشاریوں کے استحکام کی سمت ایک اہم قدم ہوگاجس سے ملک میں ہوم انڈسٹری اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے احیاکی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ایسے اقدامات کرنے ہونگے جن کی...
قیصر کھوکھر : شہر کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرانے کا منصوبہ، پلان کی منظوری آج دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات آج لاہور کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی منظوری دے گا ۔وزیر اعلی نے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی پہلے ہی ہدایات دے رکھی ہیں۔ اقبال ٹاؤن واہگہ ٹاون اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع ہونگے ۔ان ٹاؤنزمیں سٹریٹ لائٹس، سیوریج، سڑکیں، نالیاں اور گلیاں بنائی جائیں گی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان Ansa Awais Content Writer
راولپنڈی: اے این ایف نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ چار مختلف کارروائیوں میں 23 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1266.600 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 100 کلو ہیروئن، 1100 کلو چرس اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔ چچیاں انٹرچینج ہری پور کے قریب گاڑی سے 14.400 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لاری اڈہ روڈ مانسہرہ کے قریب سے مزید 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ چناب ٹاؤن پلازہ گجرات کے قریب گاڑی میں موجود یو پی ایس میں چھپائی...
بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیے جانے والا ’آپریشن سندور‘ جس بری طرح ناکام ہوا، اس نے مودی ہی نہیں رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب بھارت کی اس ہزیمت پر پاکستانی عوام کا خاصے پُرجوش ہیں، اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے بھارت نے آپریشن کا نام سندور رکھا، تو وہ سندور ہماری ہی فوج نے ان کے ماتھے پر لگا دیا۔ پاکستانی شہری کے مطابق رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھا، مگر پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں اس کے 5 طیارے مار گرائے۔ عام...
بھارت کی جانب سے حملے کے لیے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز نے کس طرح پاکستان کی دھول چاٹی، اس حوالے سے دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مزید 3 شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ 6 ڈرونز تباہ کردیے ہیں۔ تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان تباہ ہونے ہونے والے 6 ڈرونز میں سے ایک کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 کو اوکاڑہ میں زمیں بوس کیا گیا۔ اب تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کیے جا رہےتھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا...
کراچی: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے دوران حراست تشدد سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس افسران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسران میں ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین شامل ہیں۔ سیشن جج شہید بینظیر آباد نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد نواز زرداری نامی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا اور بعد ازاں مقدمہ درج کر کے گرفتاری ظاہر کی۔ دورانِ حراست شہری پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران واشنگٹن میں قائم ایڈوکیسی گروپ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے زیراہتمام نیویارک میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کو اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیویارک میں یہ ڈیجیٹل ٹرک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر، مختلف مشنز کے دفاتر، فریڈم ٹاور، انڈین مشن، کولمبس سرکل، مڈ ٹائون مین ہٹن اور ٹائمز اسکوائر کی سڑکوں پر چلائے گئے۔ ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک اسکرینوں پر "مودی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کےلیے امید کا باعث ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔ یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے۔ رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے...
— فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ٹینکر اور 2 گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم زخمی ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ٹریفک پولیس کا اہلکار تنویر بھی شامل ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ مجھے...
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...
اسلام آباد / نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو فون کرکے فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کے برعکس پاک بھارت براہ راست مذاکرات پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی حملوں میں پاکستان کے شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ...
نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو شکست دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ مقامی...
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی تصادم نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹ کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی صلاحیتوں کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ ہندوستانی رافیل جیٹ طیاروں کے درمیان اس فضائی تصادم کا دنیا بھر کی فوجیں تجزیہ کریں گی تاکہ مستقبل کی جنگوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں۔ چھ اورسات مئی کی درمیانی شب پاکستانی اور بھارتی فضائیہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین جنگ ہے۔ اس فضائی جھڑپ میں چینی ساختہ پاکستانی...
اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان ، 200سے زائد پروازیں منسوخ فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بھارتی حکام نے 27اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ، جبکہ 2 مساجد...

اسحاق ڈار کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ کی تصدیق، یورپی یونین، اطالوی وزیر سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کررہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے۔ اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور کاجا کالس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر...
سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔ بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات...
اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے 8 مئی 2025 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب: شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع، بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، وزیرآباد، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی، جھنگ، ساہیوال، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، اورکزئی،...
پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے اور ایف 16، جے ایف 17 کو نشانہ بناکر پائلٹ گرفتار کرنے سے متعلق بھارتی الزامات پر ردعمل جاری کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے یہ دعوے بے بنیاد، سیاسی محرکات پر مبنی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم مہم کا حصہ ہیں بغیر کسی مصدقہ تحقیقات کے پاکستان پر مسلسل الزامات کا رجحان عکاسی کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، بھارت خطے کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہےایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے...
جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے دنیا بھر کو یہ بتا دیا ہے کہ انڈیا کے دعوے اور اس کی ٹیکنالوجی کا مصنوعی بھرم مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماء مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں انڈیا کا حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، آزاد کشمیر اور پاکستان کی مکمل سالمیت کے سوا کوئی اور آپشن موجود نہیں، لہٰذا حکومت پاکستان کو آزادی کشمیر کے حصول کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں مدارس، مساجد، معصوم بچوں اور نہتے عوام کو نشانہ بنانا انڈیا کی بدترین بزدلی ہے۔ ان خیالات...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے علاقوں کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، اسلام کوٹ، نگرپارکر، سانگھڑ، حیدر آباد، ٹھٹھہ پور میں گرد اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، تونسہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال، صادق آباد، راجن پور، بہاولپور...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ...
مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں...
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 مئی کو شیڈول کیمبرج امتحانات منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد، پنجاب اور آزاد کشمیر میں 9 مئی کو شیڈول کیمبرج متحانات منسوخ کردیا ہے۔کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکام، کیمبرج اور برٹش کونسل سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ہماری ترجیح طلبہ اور عملے سے تعاون اور طلبہ کو تعلیم کے میدان میں بہتری کے لیے مدد کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مظفر آباد ،میرپور، اسلام آباد اور پنجاب میں او لیول، آئی جی سی ایس ای،...
معروف امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے، جس کی تصدیق انہوں نے حال ہی میں نیویارک میں ہونے والے معروف فیشن ایونٹ ‘میٹ گالا 2025’ کے دوران کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریحانہ نے سیاہ لباس اور ٹوپی پہنے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ ریحانہ کا بیبی بمپ نمایاں تھا جس سے ان کی تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوئی۔ A post common by Met Gala 2025 (@metgalaofficial_) ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ریحانہ کے پارٹنر، ریپر اے ایس اے پی راکی نے بھی اپنے بیان میں تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے محبت کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ A post common by rihana...
پاک گلوکار فلک شبیر نے پاکستان میوزک کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے شاہکار گیت ’’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘‘ کے نئے ری میک پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ نصرت فتح علی خان کا یہ گیت عاطف اسلم نے اپنی آواز میں نئے انداز سے گایا ہے لیکن یہ تخلیقی تجربہ ہر کسی کو پسند نہیں آیا۔ پاپ گلوکار فلک شبیر نے نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔‘‘ ان کا یہ تبصرہ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا گیا جو فوراً وائرل ہوگیا۔ عاطف اسلم کا یہ گانا دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی اصل...