2026-07-24@11:47:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2864

«انگلش اور»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے 26 نومبراحتجاج، سنگجانی جلسہ کیس اور دیگر 8 کیسز میں عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زرتاج گل کی 7 مقدمات جبکہ شبلی فراز اور عالیہ حمزہ کی 5 سے زائد کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں خارج کیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھاواضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف 5 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ راجن پور پولیس کے کچہ آپریشن کے دوران مزید انتہائی مطلوب 18 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا ...
    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی آتشزدگی: جاں بحق افراد کی تعداد 26 تک جاپہنچی، واقعہ میں تخریب کاری کا امکان مسترد میئر کراچی شہید فرقان کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی، جہاں انہوں نے فائر فائٹر کی بہادری، دلیری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرقان کی قربانی قومی خدمت کی ایک نئی مثال ہے اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اعلان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی شہید فرقان کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ ان کے بچے...
    گل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )گل پلازہ میں نقشے کے برخلاف خارجی راستوں اور پارکنگ میں مجموعی طور پر خلاف ضابطہ 179 دکانیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے، امکان ہے کہ آگ لگنے پر خارجی راستوں میں بنی دکانیں بھی لوگوں کے انخلا میں رکاوٹ بنیں۔ گل پلازہ کراچی کے ان چند صف اول کے کاروباری مراکز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ خریداری کے لیے آتے تھے اور یہاں سے تھوک کا کام بھی ہوتا تھا لیکن بد قسمتی سے چند گھنٹوں میں جل کر راکھ کا...
    چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ گل پلازا میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث فوری شناخت ممکن نہیں۔ڈاکٹر عابد نے کہا کہ مربوط، منظم، مکمل طور پر تکنیکی بنیادوں پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے لیے اربن سرچ اینڈ ریسکیو یونٹس اور ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکل موجود ہیں، جدید اور پیشہ ورانہ طریقۂ کار کے تحت سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ کراچی: گل پلازا میں آگ لگنے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئیفائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی پہلی منزل پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 مختلف نشاندہی شدہ...
    تصویر سوشل میڈیا۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس کی امدادی ٹیم کے رکن حسن سولنکی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے سانحہ آتشزدگی میں گرنے والی عمارت کے ملبہ کو جیسے ہی ہٹایا جاتا ہے اس میں سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگتے ہیں۔ عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کے بچنے کے معدوم امکانات ہیں۔ اس زمین بوس عمارت میں آگ دوبارہ بھڑکھنے کی وجوہات نچلی منزل پر پلاسٹک اور پیٹرولیم میٹریل سے بنی اشیاء کی دکانیں ہیں، جو میٹریل تاحال سلگ رہا ہے جیسے ہی انہیں آکسیجن ملتی ہے یہ دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں ۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس کی امدادی ٹیم کے رکن حسن سولنکی نے بتایا کہ وہ کھارادر کےعلاقے کے برکاتی اسکاؤٹس کے 15ساتھیوں کے ساتھ جائے حادثہ پر ہفتہ کی...
      کراچی (نیوزڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد جاں بحق افراد کی شناخت کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے پروفائلنگ کی جا رہی ہے۔ پولیس سرجن کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خون اور بکل سواب کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، جبکہ سیمپلز متعلقہ لیبارٹری کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق اب تک چھ لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ 9 لواحقین کے ڈی این اے...
    کراچی کے تاریخی گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحے نے نہ صرف شہریوں بلکہ پورے پاکستان کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ ہفتے کے اختتام پر جب شعلوں میں گھری عمارت کی تصاویر موبائل اسکرینز اور ٹی وی چینلز پر سامنے آئیں تو ہر طرف افسوس اور بے یقینی کی کیفیت تھی۔  اس سانحے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’گل پلازہ میں جو ہوا وہ تباہ کن ہے۔ جانیں اس طرح ضائع ہوئیں جو کبھی نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں تھا، یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کس طرح لاپرواہی، نظر...
    ویب ڈیسک : گل پلازہ شاپنگ سینٹر کے تیسرے فلور پر دوبارہ آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔  چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے۔  فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔   واضح رہے کہ چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان نے بتایا تھا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اب تک درجنوں افراد جھلس کر جاں بحق ہو چکے...
    فوٹو: آن لائن کراچی کے گل پلازہ سانحے میں لاپتہ افراد کی شناخت کیلئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے لواحقین سے اپیل کی ہے۔کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔ میئر کراچی کی 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازا آمد، شہریوں کا احتجاجگل پلازا کے دورے کے بعد میئر کراچی قریب موجود ڈی سی آفس چلے گئے، ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر...
    فوٹو: سوشل میڈیا کراچی میں گل پلازہ کا کمپلیشن پلان اور تعمیراتی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق گل پلازہ کی عمارت 1980 کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی، 1998 میں گل پلازہ کی عمارت میں اضافی منزل تعمیر کی گئی تھی۔1998 میں پارکنگ ایریا میں دکانیں بنیں اور چھت کو پارکنگ میں بدلا گیا، 2003 میں گل پلازہ کی اضافی منزل کو ریگولائز کیا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلانسانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی رقم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی: سید مراد علی شاہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی...
    — فائل فوٹو  اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی و ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازا کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔علی خورشیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازا کا جو سانحہ ہوا اور اس کے نقصانات آپ کے سامنے ہیں، اس واقعے کو دو دن ہو چکے ہیں اس آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔اُنہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں یہ بتایا گیا کہ عام شہری کتنے خوشحال ہے، اسلام آباد میں جو تصویر پیش کی گئی وہ خیالی تصویر تھی، 17 سال کے اقتدار میں 17 بوند پانی نہیں دیا گیا، 17 سال کے اقتدار میں 17 اسپتال نہیں دیے...
    فوٹو: بشکریہ سندھ حکومت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازا کی عمارت دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو فوری دکان دے کر ان کا کاروبار شروع کروا سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت گل پلازا میں لگنے والی آگ پر ہونے والے اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بریفنگ دی۔مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو بتایا کہ 16 فائر ٹرینڈرز اور باؤزر نے آگ بجھانے کا کام کیا، واٹر بورڈ آگ بجھانے کے لیے واٹر ٹینکرز مہیا کرتا رہا۔  سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلانسانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی رقم کی فراہمی کل...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کراچی کے چند ان صف اول کے کاروباری مراکز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ خریداری کے لیے آتے تھے اور یہاں سے تھوک کا کام بھی ہوتا تھا لیکن بد قسمتی سے چند گھنٹوں میں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ گل پلازہ میں آتشزدگی کی کیا وجوہات ہیں اور کیا اسباب بنے، ان کا تو تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا لیکن چند بے ضابطگیاں تو ہوئیں۔ نقشے کے مطابق جتنی دکانیں بنانے کی اجازت دی گئی اس سے کئی زیادہ دکانیں بنائی گئیں جبکہ خارجی راستوں پر بھی دکانیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔...
    کراچی بار کا کہنا ہے کہ کراچی بار گل پلازہ میں پیش آئے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار کا کہنا تھا کہ گل پلازہ محض ایک تجارتی عمارت نہیں تھا بلکہ کراچی کی معاشی اور ثقافتی شناخت کا ایک اہم حصہ تھا۔ گل پلازہ دہائیوں سے ہزاروں خاندانوں کا ذریعہ روزگار رہا۔ بار نے کہا کہ اس سانحے میں جاں بحق افراد کی درست تعداد شاید کبھی معلوم نہ ہو سکے تاہم تباہی کا حجم نا قابل تردید ہے۔ تقریبا 1200 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور 20 سے 25 ملین امریکی ڈالر مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ بار نے بتایا کہ مجموعی نقصان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے کے بعد امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور عمارت سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال رک نہیں سکا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ واقعے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود صورتحال بدستور سنگین ہے، جب کہ عمارت کے اندر پھنسے ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں انتہائی مشکل حالات میں اپنا کام انجام دے رہی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق تقریباً 40 گھنٹے بعد ریسکیو اہلکار گل پلازہ کی عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد اندر موجود افراد کی تلاش کا باقاعدہ آپریشن شروع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی نے کراچی کے سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ اسمبلی میں حکومت کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے تحریکِ التواء جمع کرا دی ہے۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے اسمبلی میں تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ المناک واقعہ شہر کے کرپٹ اور بوسیدہ انتظامی نظام کی سنگین خامیوں کو بے نقاب کر گیا ہے۔محمد فاروق نے فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور 1200 کنوں پر مشتمل گل پلازہ میں آتشزدگی کی ذمہ داری کا تعین فوری طور پر کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے مصروف ترین علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں آتشزدگی کا واقعہ شہر کی تاریخ کے ہولناک سانحات میں شامل ہو چکا ہے، جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو چکی ہے جب کہ 70 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ہفتے کی شب سوا 10 بجے کے قریب اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دو دن سے زائد لگی رہنے والی بے قابو آگ نے نہ صرف عمارت کو زمیں بوس کردیا۔ واقعے میں 18 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ درجنوں (70 سے زائد) افراد تاحال لاپتا ہیں۔ علاوہ ازیں کئی...
    ویب ڈیسک : گل پلازہ میں لگی آگ کے بعد لاپتہ نوجوان نے بھائی کو آخری کال میں کہا ” میں مر جاؤں گا، مجھے بچالو!“۔ کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی ہولناک آگ کے بعد کئی افراد لاپتہ ہیں، جن میں دکاندار اور خریدار شامل ہیں۔ دوسری طرف  رشتہ دار اپنے پیاروں کی خبر لینے کے لیے دربدر  پھر رہے ہیں۔ واقعے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، جبکہ حکام نے انتباہ دیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔  وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ  گل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر حکومت سندھ نے اہم اعلانات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا جب کہ متاثرہ دکانداروں اور کاروبار کی بحالی کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گل پلازہ میں پیش آنے والا واقعہ نہایت دلخراش اور افسوسناک ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں شہر کے بیشتر لوگ کسی نہ کسی وقت خریداری کے لیے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ رات...
    ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ پرریسکیو اور امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، صوبائی انتظامیہ کا پورا نظام ہمہ وقت مصروف عمل ہے، حکومت کی ترجیح متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، تحقیقات سے واضح ہوگا آگ کس وجہ سے لگی،اور ذمہ داری کس پرعائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی املاک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مؤثر انتظامات ناگزیر ہوتے ہیں، فائربریگیڈ کی گاڑیاں مسلسل موقع پر موجود اور ریسکیو آپریشن بغیرکسی وقفے کے جاری رہا،امدادی کارروائیوں کے دوران ایک...
    حکومت سندھ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرسوں رات کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، گل پلازہ ہم سبھی کسی نہ کسی وقت جا چکے ہونگے،  وہاں تقریباً سوا دس بجے کے قریب آگ لگنے کا واقعہ ہوا، ابھی تک وجوہات فائنل نہیں ہوئیں، اندازا ہے شاید شارٹ سرکٹ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی آگ اب بھی 10 فیصد باقی ہے، عمارت میں اندر جانے کے راستے نہیں ہیں،  فائر سیفٹی آڈٹ 2024 پر فوری طور پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس رپورٹ...
    کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی نے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔ واقعے میں درجنوں افراد لاپتا ہیں جبکہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جائے حادثہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کی پیش رفت، جانی و مالی نقصانات، متاثرین کے لیے امدادی پیکج اور مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گل پلازہ کی آتشزدگی میں اب تک 15 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 65 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ...
      کراچی کے مصروف ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔ سانحے کے بعد لاپتا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے باوجود خدشہ ہے کہ ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے سندھ حکومت کے ہیلپ ڈیسک کے مطابق گل پلازہ سانحے میں لاپتا افراد کی تعداد بڑھ کر 73 ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 70 لاپتا افراد کا اندراج کیا گیا تھا، جبکہ آج مزید 3 افراد کے...
    کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگی خوفناک آگ کے دوران انتقال کرنے والے ایک شہری کا مبینہ آخری آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گراؤنڈ فلور سے شروع ہو کر تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پہنچ گئی، جس سے عمارت کے کئی حصے منہدم ہوگئے۔ 33 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔ وائرل آڈیو میں شہری نے اہلخانہ کو بتایا کہ ’السلام علیکم، میں چاروں اطراف سے پھنس چکا ہوں، بہت خطرناک قسم کی آگ لگی ہے، میرا...
    انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہے کہ گل پلازہ کے واقعے میں حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی اور متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی اور جانی نقصان تاجروں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ الزامات بھی انہی پر عائد کیے جا رہے ہیں۔ جاوید قریشی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی واضح ہے کیونکہ 34 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ناکامی کا کھل کر اعتراف کرے۔ انہوں نے بتایا کہ دیکھ بھال کی مد میں وصول کی جانے والی رقم چوکیداری نظام، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے دوران ایک شہری کا مبینہ آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی اور صرف 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 لاشیں نکالی گئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔ آگ گراؤنڈ فلور سے تیسری منزل تک تیزی سے پھیل گئی، اور خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت کے کئی حصے منہدم ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی آڈیو میں شہری اپنے اہلخانہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے معافی مانگ رہا ہے۔ اس نے کہا: “السلام علیکم، میں...
    کراچی: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ گل پلازہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ہو سکے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان انتہائی دلخراش ہے، یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری تاجر برادری اور شہر کے عوام کیلئے شدید صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے باعث کئی دکانیں اور کاروباری یونٹس متاثر ہوئے جس سے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ علامہ باقر عباس کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان  لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی نے سندھ حکومت اور نااہل بلدیاتی قیادت کو بے نقاب کردیا ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی ہولناک اور خوفناک ہے جس میں بڑا نقصان ہوا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم مکمل ہوگیا ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 20 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔  لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت کرکٹ کے کھیل کو زہر آلود کر رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کو امارات...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ یہ سانحہ ہماری اجتماعی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے، جہاں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے موجود نظام بری طرح ناکام ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص فائر سیفٹی انتظامات، امدادی کارروائی میں تاخیر اور غیر مؤثر حکمتِ عملی نے اس المیے کو مزید سنگین بنا دیا۔ حارث رؤف نے کہا کہ اس غفلت کی قیمت نہایت بھاری تھی، قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، کئی خاندان بکھر گئے اور بے شمار خواب ادھورے رہ گئے۔ The tragedy exposed our collective failure to protect lives. Inadequate fire safety, delayed...
    کراچی کی تاجر برادری نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کے مطابق اس موقع پر کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رکھی جائیں گی جبکہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مارکیٹوں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر سیاہ پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً 3 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا ہے، جس پر تاجر برادری شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ عتیق میر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ تاجروں اور کاروباری افراد کی فوری مدد کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ نقصانات...
    حکومت نے پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری اور شفافیت کے لیے جامع اصلاحات پر عمل  ہے جب کہ پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرا دیا گیا۔   حکومت پاکستان کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ  قانونی پیٹرول پمپس کی معلومات کے لیے راہگزر موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، صارفین اب موبائل ایپ کے ذریعے مستند اور منظور شدہ فیول پمپس کی شناخت کر سکیں گے، آئل ٹینکرز کی نگرانی کے لیے اوگرا اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار ہے۔ فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ایک مربوط نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے، پیٹرول پمپس پر خودکار ٹینک...
    فوٹو بشکریہ اے ایف پی فائر بریگیڈ حکام نے کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا میں آگ سے متعلق تفصیلات بتا دی۔فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ گل پلازا میں آرٹیفیشل گملوں اور پھولوں کی دکان میں ہفتے کی شب 10 بج کر 14 منٹ پر آگ لگی تھی، 10بج کر 38 منٹ پر ریسکیو 1122 کو آگ کی اطلاع دی گئی۔حکام نے بتایا ہے کہ 10 بج کر 57 منٹ پر 1122 کے 2 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے، گل پلازا میں تقریباً سے 14 سے 16 داخلی اور خارجی راستے ہیں، تنگ داخلی اور خارجی راستوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ یہ بھی پڑھیے 70 سے زائد...
    کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا،آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔ فائر فائٹرز کو متاثرہ عمارت سے گزشتہ رات سے اب تک مزید ایک بچے سمیت 5 افراد کے اعضاء ملے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 54 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اب تک مرنے والوں میں ایک خاتون اور دیگر تمام مرد ہیں، آپریشن کے دوران لاشیں نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔ چیف...
    کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں آج یوم سوگ اور مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے گل پلازہ حادثے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ کے دکانداروں سے اظہار یکجہتی کریں گے، آج مارکیٹیں بند کرکے یہ پیغام دیں گے کہ تاجر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں لگی آگ کو 24گھنٹے سے زائد کا وقت ہو چکا اور اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے، جو عمارت کل تک جگمگاتی تھی اور آج زمین بوس ہو چکی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ دکاندار اور دکانداروں کے ورکرز عمارت میں موجود ہیں، سیکڑوں کی تعداد میں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گل پلازہ مارکیٹ کراچی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے، واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر املاک کے نقصان کی خبر نہایت افسوسناک ہے، دکھ کی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی واقعہ میں 70 سے زائد لوگوں کا لاپتہ ہونا المیہ ہے۔ ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ عوام جذبات سے بھرے ہوئے ہیں، کوشش ہے آگ پر جلد قابو پایا جائے، کوئی نہیں چاہتا آگ لگے اور کسی کا کاروبار تباہ ہو، ہمیں آگ لگنے کے عوامل کو جاننا ہے۔ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سیاست نہیں کرنی ہمارے بھائی اندر پھنسے ہیں، متاثرین کو معاوضہ دلانے کیلئے سندھ اور وفاق سے بات کروں گا، نقصان کے ازالے تک متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) سانحہ گل پلازہ کےریسکیو آپریشن کی مؤثر نگرانی کےلیےڈپٹی کمشنر جنوبی نےکمشنر کراچی کے احکامات پر 30 افسران پرمشتمل چھ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق ہر ٹیم میں ایک سربراہ کےساتھ دو اسسٹنٹ کمشنرز اور دو مختیارکار شامل ہوں گے، جبکہ یہ ٹیمیں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گی، تمام ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کریں گی تاکہ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ پہلی ٹیم ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ امیرفضل اویس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کمانڈنگ افسر کےفرائض انجام دیں گے۔ ان کے ساتھ دو اسسٹنٹ کمشنرز اور دو مختیارکار شامل ہوں گے۔ دوسری ٹیم کی قیادت ڈپٹی...
    گل پلازہ آتشزدگی؛ 36 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، 54 لاپتا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا ہے،آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔ فائر فائٹرز کو متاثرہ عمارت سے گزشتہ رات سے اب تک مزید ایک بچے سمیت 5 افراد کے اعضاء ملے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 54 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اب...
    کراچی گل پلازہ کی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی، جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے ہیں جبکہ پانچ لاشیں شناخت کے قابل نہیں۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق پلازہ میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہا ہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت انتہائی مخدوش ہے، زیادہ دیر اندر رہنا خطرے سے خالی نہیں۔ کچھ محفوط...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا ہے،آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔ فائر فائٹرز کو متاثرہ عمارت سے گزشتہ رات سے اب تک مزید ایک بچے سمیت 5 افراد کے اعضاء ملے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ 54 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ میں مرکزی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے، اور اس وقت کولنگ کا عمل چل رہا...
    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی، جس کے دوران 9 کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔  ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 91.46 کلوگرام منشیات اور 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا غیر قانونی سامان برآمد کیا گیا۔ اہم کارروائیوں میں راولپنڈی کے کوریئر آفس سے کینیڈا جانے والے پارسل میں چھپائی گئی 873 گرام افیون، 66 گرام وزنی 188 ایکسٹیسی گولیاں اور برطانیہ سے آنے والے پارسل میں 76 گرام وزنی 2 کینابس آئل ویپ شامل ہیں۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ سے 7 کلوگرام آئس اور 2.4 کلوگرام چرس...
    ( اسامہ ملک)کراچی کے گل پلازہ میں لگی آگ پر 90 فیصد تک قابو پالیاگیا، جاں بحق افرادکی تعداد11ہوگئی، 60افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ،عمارت کا 60 فیصد حصہ گر گیا ۔   تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو 34 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا، تاحال آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی، 20 سے زائد افراد زخمی ہیں  جبکہ 60 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیمیں تاحال مکمل طور پر عمارت میں داخل نہیں ہو سکی. ڈیرہ اسماعیل خان; پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی  عمارت کا 60 فیصد حصہ...
    کراچی کے مصروف کاروباری علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ 35 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے، تاہم عمارت میں کولنگ کا عمل اور محدود سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوچکی ہے جبکہ 22 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، جس نے متاثرہ خاندانوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ جلی عمارت سے مزید لاشیں اور انسانی اعضا برآمد ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھنے کے بعد جلی ہوئی عمارت سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جبکہ ایک بچے سمیت 3 افراد کے انسانی اعضا بھی ملے ہیں، جنہیں سول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے حکام کی رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عمارت میں ہنگامی اخراج کے لیے کوئی مناسب راستہ موجود نہیں تھا اور نہ ہی آگ سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ تنگ داخلی اور خارجی راستوں کے باعث فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران شدید تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گل پلازہ کی تعمیر 1995 میں کی گئی تھی، جو ابتدائی طور پر بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک محدود تھی۔ تاہم 2003 تک مختلف اوقات میں مزید تین منزلیں تعمیر کی گئیں۔حکام کے مطابق عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی، لیکن وقت کے ساتھ دکانوں...
    کراچی کے پرہجوم تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ تو بجھ گئی، لیکن اس کی تپش ایک ایسے خاندان کے گھر تک پہنچ گئی جس کا واحد سہارا اب یادوں کے سوا کچھ نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، 6 افراد جاں بحق، 60 لاپتا، عمارت کے 2 حصے منہدم 36 سالہ فائر فائٹر فرقان علی، جو شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کرتے ہوئے ملبے تلے دب کر شہید ہو گئے، آج پورے شہر کے لیے ایک ایسی مشعلِ راہ بن چکے ہیں جسے وقت کی دھول کبھی دھندلا نہیں سکے گی۔ خون میں شامل ایثار کا جذبہ فرقان علی کے لیے خطرات سے کھیلنا کوئی نئی بات...
      کراچی کی فضا میں آج صرف دھواں نہیں، سسکیاں اور ناامیدی بھی رچی ہوئی ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگی آگ تو تھم گئی، لیکن بجھنے والی آگ سے کہیں زیادہ شدید تپش اس ماں اور اس بہن کے دل میں ہے جو اسپتال اور پلازہ کے باہر دیوانہ وار اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت ایک متاثرہ خاتون کی آواز میں چھپا کرب پتھروں کو بھی پگھلا دینے کے لیے کافی ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کے خاندان کے 6 افراد، جن کے چہروں پر شادی کی خریداری کی چمک تھی، آج اسی...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا،آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، فائر فائٹر نے اب سے کچھ دیر قبل مزید چار لاشوں کو باہر نکال لیا ہے جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ 55 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسیکیو حکام نے اس سانحے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کاشف ولد یونس (40 سال)، فراز ولد ابرار (55 سال)، محمد عامر ولد نامعلوم (30 سال)، فرقان ولد شوکت علی (25 سال)...
    کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ 27 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر قابو میں نہ آ سکی، جس پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ یہ واقعہ اب ایک قومی سانحہ اختیار کر چکا ہے، سیاست بعد میں ہوگی، پہلے تمام متاثرہ افراد کی جانیں بچانا اور مالی نقصانات کا ازالہ یقینی بنایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ 70 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں، جن خاندانوں کے پیارے واپس نہیں آئے، ان کا دکھ ہم سب کا دکھ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد نیوی، کے پی ٹی،...
    عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، لاپتا افراد میں خواتین اور بچے شامل، 30 افراد زخمی،18 کی حالت تشویش ناک، گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اور گودام آگ کی لپیٹ میں ہیں،چیف فائر آفیسر ایک ہزار سے زائد دکانیں شدید متاثر ، آگ پر 90 فیصد تک قابو پالیا،فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا،لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ہوگی، سی پی ایل سی ہیلپ ڈیسک قائم (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے مصروف ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ آگ نے پورے شہر کو غم اور بے بسی میں مبتلا کر دیا، جہاں خوفناک آتشزدگی کے باعث تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔آگ کی شدت کے...
    حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، صوبائی وزیر اس حادثے سے ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی،سعید غنی کی گفتگو سندھ حکومت نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، اس حادثے سے بھی ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی، حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ دے گی لیکن اولین ترجیح آگ بجھا کر عمارت کا سرچ آپریشن کرنا ہے، دوسرے مرحلے میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ...
    مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ گل پلازا پہنچ گئے، تاجروں سے اظہار افسوس تاجر اور متاثرین اتحاد کا مظاہرہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں،چیئرمین کی گفتگو مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا پہنچ گئے۔ اس موقع پر آفاق احمد نے آتشزدگی سے جلنے والے گل پلازا کے وہاں موجود تاجروں سے ملاقات کی اور اس سانحے پر اظہار افسوس کیا۔ انھوں نے کہا حکومت سندھ کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انھوں نے تاجروں اور متاثرین سے کہا کہ آپ اتحاد کا مظاہرہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( پ ر) کراچی کے علاقے گل پلازا کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع، افراد کا لاپتہ ہونا اور اربوں روپے کے تجارتی نقصان پر پاکستان انٹر نیشنل بزنس فورم کراچی کے صدر سہیل عزیز نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ نااہل حکومت ناکارہ بلدیاتی نظام اور مفلوج ایمرجنسی سروسز کا برا ہ راست نتیجہ ہے۔ فائر بریگیڈ کا تاخیر سے پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی۔صدر PIBF نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت سندھ کاروباری طبقے کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) گل پلازا میں ہولناک آگ بھڑکنے کے افسوسناک سانحہ کے ذمہ داران کو فی الفور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس افسوسناک سانحے میں قیمتی انسانی جانیں خواتین، بچے اور پورے کے پورے خاندان آگ کی نذر ہو گئے اور اربوں روپے کا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ گل پلازا کے تمام شہدا کے درجات بلند اور ان کے اہل خانہ سمیت تمام متاثرین کو صبر عطا فرمائے سانحہ گل پلازہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اس بات کا اظہار قائد ملت لیاقت علی خان میوریل کمیٹی کے صدر محفوظ النبی خان نے اپنے بیان میں کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سانحہ گل پلازا سنگین مجرمانہ غفلت کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے گل پلازا میں لگنے والی ہولناک آگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے پر بروقت قابو نہ پانا متعلقہ انتظامیہ اور محکموں کی صریح نااہلی کا ثبوت ہے۔ثروت اعجاز قادری نے گل پلازا میں لگنے والی آگ کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں فائر فائٹر سمیت 6 افراد جانبحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جو ہمارے فائر سیفٹی نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔آج کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر میں پیش آنے والا گل پلازہ کا افسوسناک حادثہ ایک نہایت دلخراش واقعہ ہے جس نے شہر میں حفاظتی انتظامات اور ہنگامی صورتحال میں اقدامات کے نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے سانحے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ شہری جانوں کا تحفظ سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، تاہم اس واقعے سے یہ ضرورت اجاگر ہوتی ہے کہ عمارتوں کے حفاظتی معیارات، فائر سیفٹی انتظامات اور ہنگامی اقدامات کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے۔ ایسے سانحات ہمیں یہ یاد دہانی کراتے ہیں کہ پیشگی اقدامات اور بروقت رسپانس کس قدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماں نے اپنے ایک بیان میں سانحہ گل پلازہ فائر سیفٹی کے بنیادی انتظامات کا فقدان، ناقص وائرنگ، غیر قانونی تعمیرات اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کی بلند و بالا عمارتیں، شاپنگ مالز، پلازے، سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور رہائشی کمپلیکس بظاہر ترقی اور جدیدیت کی علامت تو دکھائی دیتے ہیں، مگر حقیقت میں ان میں سے سینکڑوں عمارتیں آگ لگنے کے شدید خطرات سے دوچار ہیں یہ تلخ حقیقت ہے کہ کراچی شہر میں بیشتر عمارتوں میں فائر الارم سسٹم، اسپرنکلرز، ایمرجنسی ایگزٹس اور فائر فائٹنگ آلات یا تو موجود ہی...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر قائم گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد لاپتہ ہونے والے میں میاں ، بیوی او نوعمر بیٹا بھی شامل ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں میں سکھر کا شہری بھی شامل ہے ، گل پلازہ کی عمارت میں موجود ایک شخص کا اپنے پیاروں کو بھیجا گیا وائس میسج بھی سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث ہونے تباہی کے بعد لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی معلومات سامنے آرہی ہے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گلشن اقبال کی رہائشی فیملی بھی اس وقت گل پلازہ میں موجود تھی جب وہاں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازا کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔صدر نے امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی، آتشزدگی میں شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ کراچی: فائر فائٹر 24 گھنٹے بعد گل پلازا میں داخل ہونے میں کامیاب، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو گل پلازہ میں جاری ریسکیو اور فائرفائٹنگ آپریشن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔ کہا شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کوسول ایوارڈکیلئے نامزد کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش بھی کر دی۔ صدرمملکت نے ٹیلی فون رابطے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی صورتحال دریافت کی۔ آتشزدگی کے دوران شہید فائرفائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے  حکومتِ سندھ کوفرقان شوکت کوسول ایوارڈکیلئے نامزد کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔صدر مملکت نے کہا کہ زخمیوں کی طبی نگہداشت اورمتاثرین کیلئے فوری اقدامات کئےجائیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہرقائد کے ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر گل پلازا میں آتشزدگی واقعہ کے 26گھنٹے گزرنے کے بعدفائرفائٹر خستہ حال عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور باقی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔خوفناک آگ نے شہر کی فضا سوگوار کردی ہے۔گل پلازامیں آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً1200 دکانیں جل گئیں جبکہ عمارت جگہ جگہ سے ٹوٹ کرگرنے لگی ہے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔گل پلازا میں گزشتہ رات لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شاپنگ پلازاکو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کے میزنائن فلور ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی...
      کراچی ّ(نیوزڈیسک) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد میئر کراچی جب وہاں پہنچے تو لوگوں نے ان کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ ویڈیو میں صاف سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی گل پلازہ آمد پر لوگ میئر میئر قاتل میئر کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں بھی لوگوں کو میئر کراچی نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا اپنے دورے میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بیشتر حصے پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ پر مکمل قابو پانے کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی، جس پر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا۔ صدرِ مملکت نے تاکید کی کہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ صدرِ مملکت نے شدید آتشزدگی میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے حکومتِ سندھ کوسول ایوارڈ کیلئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 22 گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے تو تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا گیا۔اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے میئر کراچی کے خلاف نعرے بازی کی اور سوال کیا کہ 22 گھنٹے بعد کیوں آئے ہو، آپ بس ای چالان لے لو 10 ہزار روپے کا۔کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تقریباً 22 گھنٹے بعد موقع پر پہنچے، جس پر تاجروں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس موقع پرتاجروں نے سوال اٹھایا کہ 22 گھنٹے بعد آنے کا کیا جواز ہے اور کہا کہ ہم ٹیکس دہندگان ہیں، ایسا رویہ قابل قبول نہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مرکزی علاقے میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تقریباً 23 گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچے، جہاں ان کی آمد پر متاثرہ شہریوں اور تاجروں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کے جذبات اور تکلیف کو سمجھتے ہیں، اگرچہ کچھ افراد نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ پر مکمل قابو پانے اور کولنگ کے عمل کی تکمیل کے حوالے سے فی الحال کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ تاجروں کے مطابق ایک راستے سے فائر فائٹرز کو رسائی حاصل ہے، جبکہ عمارت کے پچھلے حصے سے بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔میئر...
    کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد میئر کراچی جب وہاں پہنچے تو لوگوں نے ان کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ ویڈیو میں صاف سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کی گل پلازہ آمد پر لوگ میئر میئر قاتل میئر کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں بھی لوگوں کو میئر کراچی نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔  دریں اثنا اپنے دورے میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بیشتر حصے پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ پر مکمل قابو پانے کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز...
    کراچی: سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر نے کہا کہ پیر کو تاجر برادری گل پلازہ سانحے کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کریں  گے اور مارکیٹوں میں دعائیہ تقاریب بھی ہوں گی اور ممکنہ طور پر سیاہ پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔ عتیق میر کے مطابق گل پلازہ سانحے میں 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں اور آتش زدگی کے اس سانحے میں تقریباً 3ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ چیئرمین کراچی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر متاثرین...
        کراچی(نیوزڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے کے بعد عمارت کی چھت سے خصوصی مناظر سامنے آگئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گل پلازہ کی چھت پر متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں موجود ہیں، تاہم آگ لگنے کے باوجود خوش قسمتی سے ان گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ درست حالت میں موجود ہیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق گل پلازہ کی عمارت کو انتہائی مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی بالائی چھت کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گل پلازہ شاپنگ مال میں رات گئے لگنے والی آگ پر بڑی...
    کراچی کے گل پلازہ میں بھڑکنے والی شدید آگ نے متعدد خاندانوں کو متاثر کردیا، واقعے کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود شعلوں پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آتشزدگی کے باعث سینکڑوں تاجروں کا روزگار خاکستر ہو گیا اور کئی گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ دوسرے روز بھی بے قابو، 6 افراد جاں بحق، 58 لاپتا، عمارت کے 2 حصے منہدم واقعے پر آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن نے کل یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے تاجروں کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ادھر تاجر رہنما عتیق میر...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر قائم گل پلازہ میں ہفتے کی شب خوف ناک آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کا 40 فیصد حصہ زمین بوس ہونے کے بعد اتوار کی صبح جب سورج طلوع ہوا تو ہر جانب تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئے، شہر کی مشہور و معروف عمارت گل پلازہ جو ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی خریداری کا مرکز تھا جہاں شہریوں کو اپنی مرضی کا باآسانی سامان مل جاتا تھا وہ عمارت اب خوف ناک شعلوں کی نذر ہوچکی ہے۔ گل پلازہ کی تین منزلہ عمارت کا 40 فیصد حصہ زمین بوس ہوگیا جبکہ دیگر حصوں کو بھی مخدوش قرار دے دیا گیا، گل پلازہ میں لگنے والی خوف ناک آگ سے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے گل پلازہ  سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ  کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سندھ  کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا گیا۔ شہباز شریف نے گل پلازہ  سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مکمل تعاون کی پیشکش کردی ۔  ڈیرہ اسماعیل خان; پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی واضح رہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ کل رات پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہزار 200 سے زائد دکانیں جلیں، فائر بریگیڈ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سانٹیاگو: جنوبی امریکی ملک چلی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ کے باعث 20 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ صورتحال سنگین ہونے حکومت نے ملک کے جنوبی حصوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چلی کے صدر گیبریل بورک نے اتوار کی صبح جنوبی علاقوں نیوبلے اور بائیو بائیو میں اسٹیٹ آف کیٹاسٹروفی (ایمرجنسی) نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ جنگلات میں لگی آگ کے بے قابو ہونے کے بعد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھروں کو خالی کر چکے ہیں۔چلی کی سرکاری جنگلاتی ایجنسی ’کوناف‘ کے مطابق اتوار کی صبح تک ملک بھر میں 24 مقامات پر آگ لگی ہوئی تھی، جن میں سب سے...
    آفاق احمد(فائل فوٹو)۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا پہنچ گئے۔ اس موقع پر آفاق احمد نے آتشزدگی سے جلنے والے گل پلازا کے وہاں موجود تاجروں سے ملاقات کی اور اس سانحے پر اظہار افسوس کیا۔ انھوں نے کہا حکومت سندھ کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انھوں نے تاجروں اور متاثرین سے کہا کہ آپ اتحاد کا مظاہرہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
    کراچی کے گل پلازا میں لگنے والی آگ نے 20 سال کے عامر کی جان لے لی،جس کی شادی عید کے بعد طے تھی ۔ خوشیوں سے بھرے گھر میں آج صرف آنسو اور آہوں کی گونج سنائی دے رہی ہے، سانحہ گل پلازا کے نتیجے میں کئی افراد لاپتا ہیں جن کے اہل خانہ ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ کراچی: گل پلازہ کی عمارت کا بڑا حصہ گرگیا، 6 افراد جاں بحق، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔ 20 سالہ عامر جو گھر کا سب سے چھوٹا اور سب...
    تصویر، آن لائن کراچی میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے گل پلازا سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق گل پلازا کا مجموعی رقبہ تقریباً 8 ہزار اسکوائر یارڈ ہے۔ترجمان کے مطابق گل پلازا کے تنگ داخلی اور خارجی راستے کے باعث فائر فائٹنگ میں تکنیکی مشکلات کا سامنا رہا۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق شدید حرارت کے باعث عمارت کے متعدد حصے گر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق آگ لگتے وقت عوام کی بڑی تعداد خریداری کے لیے عمارت میں موجود تھی، خدشہ ہے مزید افراد اب بھی اندر موجود ہوں۔ترجمان ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد سرچ آپریشن اور تفصیلی اسٹرکچرل اسسمنٹ کا آغاز کیا جائے گا۔
    ویب ڈیسک : گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث کئی افراد تاحال لاپتا ہیں تاہم 40 افراد کی فہرست سامنے آئی ہے جن میں نام اور عمریں درج ہیں، موصول فہرست میں اُن افراد کے نام شامل ہیں جنہیں اہل خانہ اور قریبی رشتے دار گزشتہ رات سے رابطہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ گل پلازہ آتشزدگی کے بعد سے اب تک درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی تفصیل جمع کروائی گئی ہے جن میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان; پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی  سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے مسنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گل پلازہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میٹروپولیٹن شہر ہے، پاکستان کی معیشت کو چلانے والا میگا سٹی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ 16گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ یہ واضح طور پر حکومتی ناکامی، انتظامی نااہلی، بدانتظامی اور بدترین گورننس کا نتیجہ ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ وہ کون سی غفلت اور کس کی نااہلی ہے جس کی وجہ سے 15سے 16گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ 16گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ڈیڈ باڈیز نکالی جا رہی ہیں، 20سے زائد...
    کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں اور قریباً 58 افراد لاپتا ہیں، لیکن آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور سے شروع ہو کر تیزی سے 3 منزلوں تک پھیل گئی، جس کے باعث عمارت کے کئی حصے منہدم ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مزید پڑھیں: کئی گھرانوں کے چراغ گُل کرنے والی گل پلازہ کی آگ میں متعدد افراد لاپتا، اہل خانہ پریشان فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ 20 فائر...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے گل پلازہ میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ ٹینڈر کی فراہمی کو ممکن بنایا۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری معاونت کی درخواست پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی قیادت نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی تاکہ گل پلازہ میں آگ پر قابو پایا جا سکے۔ ان ہدایات کے مطابق آج پی اے اے نے فائر فائٹنگ ٹینڈر روانہ کیا تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ پی اے اے ہر ممکنہ معاونت کے لیے تیار ہے جو صورتحال پر قابو پانے یا عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طلب کی جائے۔
    کراچی، گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں گزشتہ رات آگ لگنے کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ڈی سی ساوتھ کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی میں اب تک 16 لاپتا افراد کے اہلخانہ نے رابطہ کیا ہے۔لاپتا افراد کے اہلخانہ مختلف اسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں، لاپتا افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے رات تک رابطہ تھا لیکن اب فون بند ہیں۔ سول اسپتال کے برنس سینٹر کے باہر بھی متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود، اہلخانہ کے مطابق خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی...
    کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے کے بعد عمارت کی چھت سے خصوصی مناظر سامنے آگئے۔  فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گل پلازہ کی چھت پر متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں موجود ہیں، تاہم آگ لگنے کے باوجود خوش قسمتی سے ان گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ درست حالت میں موجود ہیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق گل پلازہ کی عمارت کو انتہائی مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی بالائی چھت کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گل پلازہ شاپنگ مال میں رات گئے لگنے والی آگ پر بڑی حد تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا گمشدگی کی اطلاع ڈی سی ساؤتھ کو دی جائے، اطلاعات 03135048048، 02199206372 اور 02199205625 پر دی جاسکتی ہے۔ واقعے میں گمشدہ افراد سے متعلق معلومات بھی انہی نمبرز پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔ادھر ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ عوام کی سہولت ورہنمائی کے لیے ساؤتھ زون پولیس نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، شہری ہیلپ لائن 02199205670، 02199201196 اور 02199205691 سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ...
    وزیراعلی سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرکراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے کمشنرکراچی کو آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کی جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ نے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم یتے ہوئے کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فوری فائر آڈٹ کا حکم دیا۔کراچی کے ایم اے جناح...
    کراچی:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کریں،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گل پلازہ آتشزدگی پر افسوس...
    فوٹو: جنگ زاہد رحمٰن  کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی 75 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، عقبی حصوں کے بعد عمارت کا اگلا حصہ بھی گرچکا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو عابد جلال  کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ اس وقت ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے 150 سے زائد فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں، ابھی تک 75 فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔سی ای او ریسکیو عابد جلال کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔ گل پلازہ میں آگ 17 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، 6 افراد جاں...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عمل میں لائی، جس کے دوران طاہر شہباز اور رب نواز نامی دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، جو جعلسازی کے ذریعے 12 شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گینگ کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی کے گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے پر کمشنر کراچی اور ڈی سی ساؤتھ نے تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔ بریفنگ کے مطابق آگ رات 9:45 سے 10:15 کے درمیان لگی، جس سے 1200 سے زیادہ دکانیں جل گئیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کئی گھرانوں کے چراغ گُل کرنے والی گل پلازہ کی آگ میں متعدد افراد لاپتا، اہل خانہ پریشان ’امدادی کارروائی میں 22 فائر بریگیڈ گاڑیاں، 10 واٹر باؤزرز اور 4 اسنارکل گاڑیاں استعمال کی گئیں۔‘ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آگ پر قریباً 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا ہے اور حادثے میں 6 افراد جاں...
    کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، آگ کی شدت سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کے باعث ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 20افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت فراز،کاشف ،عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی شدید آگ کے واقعے پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اب تک 40 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، ریسکیو اور فائر فائٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہاکہ  عمارت میں شدید تپش کے باعث فائر فائٹرز کو اندر داخل ہونے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز جانفشانی سے آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، گل پلازہ میں کیمیکل اور پرفیوم کی دکانیں موجود ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو فوری انکوائری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی وجوہات کا تعین کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات معلوم کی جائیں اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ آیا عمارت میں فائر سیفٹی کے ضروری انتظامات موجود تھے یا نہیں، کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گل پلازہ میں آتشزدگی پر کمشنر کراچی اور ڈی سی ساؤتھ نے رپورٹ پیش کردی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگنے کا واقعہ رات 9:45 سے 10:15 بجے کے درمیان پیش آیا، آگ لگنے سے 1200 سے زائد دکانیں جل گئیں۔بریفنگ مین بتایا گیا کہ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے، امدادی کارروائی میں 22 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، 10واٹر باؤزرز اور 4 اسنارکل گاڑیاں شامل ہیں۔ گل پلازہ میں آگ 16 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، 6 افراد جاں بحقتین منزلہ عمارت میں ایک ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ سیلز نے دو مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے و  جعلی رہاہشی کارڈ پر پرتگال  جانے کی کوشش کرنے سمیت  ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن  نے اسلام آباد ایئرپورٹ  سے جعلی دستاویزات اور فراڈ سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں حسنین اظہر اور محمد عاطف  کو آف لوڈ کرکے تحویل میں  لے لیا۔ مسافر حسنین اظہر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کی جبکہ محمد عاطف نامی مسافر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لئے ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ دونوں  کو مزید کاروائی...
    لاہور:آئی سی سی کی مداخلت پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ پاکستانی بیک گراونڈ رکھنے والے 42 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بھارتی ویزے لگنا شروع ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین انگلش کرکٹرز عادل رشید، ریحان احمد اور ثاقب محمود کو بھارتی ویزے جاری ہوگئے ہیں۔ بھارتی ویزوں پر آئی سی سی ان تمام بیالیس کھلاڑیوں، آفیشلز کو معاونت فراہم کررہاہے جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کاسفر کرنا ہے۔ انگلش کرکٹرز کے ویزوں کے بعد دوسری ٹیموں میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والےکھلاڑیوں اور آفیشلز کوجلد بھارتی ویزے ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
    وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو طبی...
    فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کے ساتھ غمزدہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ انہوں نے آگ بجھانے والے فائر فائٹر کے جاں بحق ہونے پر بھی اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔امیر جماعت اسلامی نے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریلیف کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے اور متاثرہ افراد کی مدد کرے۔