گل پلازہ آتشزدگی:میئرکراچی کے پہنچنے پر شہریوں کا احتجاج، 65 افراد لاپتا ہیں،مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مرکزی علاقے میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تقریباً 23 گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچے، جہاں ان کی آمد پر متاثرہ شہریوں اور تاجروں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کے جذبات اور تکلیف کو سمجھتے ہیں، اگرچہ کچھ افراد نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ پر مکمل قابو پانے اور کولنگ کے عمل کی تکمیل کے حوالے سے فی الحال کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ تاجروں کے مطابق ایک راستے سے فائر فائٹرز کو رسائی حاصل ہے، جبکہ عمارت کے پچھلے حصے سے بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
میئر کراچی کے مطابق لاپتا افراد کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اب تک اطلاعات کے مطابق تقریباً 65 افراد لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید رش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار دورانِ ڈیوٹی شہید بھی ہوا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچنے کا الزام درست نہیں، کیونکہ آگ لگنے کی اطلاع رات 10 بج کر 27 منٹ پر موصول ہوئی اور 15 منٹ کے اندر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
گل پلازہ کے دورے کے بعد میئر کراچی قریبی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس گئے، جہاں ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی