کراچی کے مصروف ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔ سانحے کے بعد لاپتا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے باوجود خدشہ ہے کہ ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے

سندھ حکومت کے ہیلپ ڈیسک کے مطابق گل پلازہ سانحے میں لاپتا افراد کی تعداد بڑھ کر 73 ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 70 لاپتا افراد کا اندراج کیا گیا تھا، جبکہ آج مزید 3 افراد کے نام لاپتا افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے گل پلازہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید لاشیں ملنے کا خدشہ موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاحال واقعے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:’گل پلازہ کی آگ اور وہ ادھوری خریداری جو کبھی مکمل نہ ہو سکی‘

حکام کے مطابق گل پلازہ میں لگنے والی آگ 33 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی تھی۔ جلی ہوئی عمارت سے بعد ازاں مزید 4 لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی، جبکہ 22 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹ رہی ہیں اور بعض مقامات پر دیواریں ہتھوڑوں سے گرائی جا رہی ہیں تاکہ اندر موجود حصوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

پلازا کی تیسری منزل پر کسی شخص کے پھنسے ہونے کے امکان کے پیش نظر اتوار کی رات فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے، جہاں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گل پلازہ گل پلازہ آتشزدگی گل پلازہ سانحہ لاپتا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گل پلازہ گل پلازہ ا تشزدگی گل پلازہ سانحہ لاپتا

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی