Jang News:
2026-07-24@11:24:01 GMT

گل پلازا آتشزدگی، عمارت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

گل پلازا آتشزدگی، عمارت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

تصویر، آن لائن

کراچی میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے گل پلازا سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق گل پلازا کا مجموعی رقبہ تقریباً 8 ہزار اسکوائر یارڈ ہے۔

ترجمان کے مطابق گل پلازا کے تنگ داخلی اور خارجی راستے کے باعث فائر فائٹنگ میں تکنیکی مشکلات کا سامنا رہا۔

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق شدید حرارت کے باعث عمارت کے متعدد حصے گر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آگ لگتے وقت عوام کی بڑی تعداد خریداری کے لیے عمارت میں موجود تھی، خدشہ ہے مزید افراد اب بھی اندر موجود ہوں۔

ترجمان ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد سرچ آپریشن اور تفصیلی اسٹرکچرل اسسمنٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق گل پلازا

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں