کراچی؛ گل پلازہ میں لگی آگ تاحال بے قابو، عمارت کے دو حصے زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز

کراچی:,(آئی پی ایس)
ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے زمین بوس ہوگئے جبکہ آخری حصے کے بھی گرنے کا امکان ہے، آگ لگنے سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں آتشزدگی اور دو حصے منہدم ہونے کے باعث فائر فاٗتر سمیت 6 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت آصف، فراز اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔

چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اورگودام آگ کی لپیٹ میں ہیں، آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائرٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں، پھنسے ہوئے افراد کو اسنارکل کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق شاپنگ پلازہ پر لگی آگ تیسری منزل تک پہنچ گئی جبکہ گل پلازہ میں بیسمنٹ مارکیٹ بھی موجود ہے۔ آگ کے باعث عمارت خستہ حال ہو چکی اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔

صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن کے مطابق 80 سے 100 افراد اب بھی عمارت میں موجود ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب خان نے بتایا کہ گل پلازہ کے قریب دکانوں میں آتشزدگی کی اطلاع ملی جس کے بعد فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔ چیف آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے آگ پر 40 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔
رات 10:15 بجے سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کی فائر بریگیڈ کو کوششیں جاری ہیں لیکن ریسکیو حکام کی کوششوں کے باوجود آگ دوبارہ بھڑک جاتی ہے۔

رپورٹر کے مطابق فائر فائٹرز اور ریسکیو حکام ابھی تک عمارت کے اندر داخل نہیں ہو سکے ہیں جس سے آگ کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ جبکہ عمارت کے ستون وغیرہ ٹوٹ کر گرنا شروع ہو چکا ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ نے بیان میں بتایا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی ہے اور سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے فوری طور پر واٹر ٹینکرز جائے وقوع پر روانہ کردیے گئے ہیں، انچارج ہائیڈرنٹس سیل محمد صدیق تنیو فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری ہے۔

وزیرداخلہ سندھ کا حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ریسکیو کے اقدامات کریں اور شہریوں کو محفوظ راستے کے لیے ٹریفک کے متبادل روٹس بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش اور تحقیق سے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگائیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ گل پلازہ کی عمارت کو مکمل محفوظ اور سیکیور کیا جائے اور آگ مزید پھیلنے سے روکا جائے اور گل پلازہ تک فائر بریگیڈ گاڑیوں اور عملے کی رسائی کے لیے راستے کلیئر کیے جائیں۔

سندھ رینجرز کے جوان بھی ریسکیو آپریشن شامل، ترجمان سندھ رینجرز

سندھ رینجرز کے جوان واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کی خصوصی ہدایت پر سندھ رینجرز کے چاق و چوبند دستے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا گل سینٹر کا دورہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری گل سینٹر پہنچے اور متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے آگ لگنے کے واقعے پر بریفنگ لی جبکہ ریسکیو و امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی کیا۔

گورنر سندھ نے متاثرین کے نقصانات اور بحالی کے اقدامات پر فوری ہدایات بھی جاری کیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جانی و بھاری مالی نقصان پر اظہار افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو ہدایت کی کہ آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

انہوں نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

میئر کراچی کا اظہار افسوس

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازا میں آتشزدگی کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانی نقصان پر شدید افسوس ہے، غمزدہ لواحقین کے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد اور فوری ریسکیو فراہم کیا جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

وفاقی سطح پر سندھ حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مصطفیٰ کمال نے پیش کش کی کہ وفاقی سطح پر سندھ حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، ریسکیو ادارے متاثرہ عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، آگ پر جلد از جلد قابو پانا اور مزید جانی نقصان سے بچاؤ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی و شہری حکومتیں فائر بریگیڈ اور ریسکیو آپریشن کو مزید مؤثر بنائیں۔

میئر کراچی کی ہدایت پر کے ایم سی کی ہیوی مشینری گل پلازہ پہنچ گئی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر میونسپل کمشنر اور دیگر افسران کی سربراہی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہیوی مشینری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق میونسپل کمشنر سید محمد افضل زیدی ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ میونسپل سروسز اور فائر بریگیڈ کی مشینری موقع پر موجود ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید مشینری بھی الرٹ رکھی گئی ہے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ متاثرہ شہریوں کو فوری ریسکیو اور ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا اظہار تعزیت

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے گل شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے اور قیمتی جانوں کے ضیاع و مالی نقصان پر افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور متعلقہ اداروں کو ہر ممکن معاونت کی ہدایت بھی کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا اظہار افسوس

اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو سانحہ قرار دے دیا۔

علی خورشیدی نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ دلخراش ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونا تشویشناک ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ مزید جانی نقصان سے بچاؤ کے لیے ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، متاثرین کو ہر ممکن امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے آئی سی سی ایونٹ کو بھی داغدار کردیا، انڈر19 ورلڈکپ میں بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا چیئرمین سینیٹ و دیگر اہم شخصیات کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے تعزیت گزشتہ سال مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 افراد بیرون ملک بھجوائے گئے جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کیلئے خطر ناک ہے، امجد علی خان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق گل پلازہ میں عمارت کے

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم