کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی شدید آگ لگنے سے کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ آگ کی شدت کے باعث گل پلازہ کا ایک حصہ منہدم بھی ہو گیا۔
آگ ہفتے کی رات تقریباً سوا 10 بجے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر لگی، جو تیزی سے پھیلتے ہوئے تیسری منزل تک جا پہنچی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 افراد کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 20 فائر ٹینڈرز اور 4 اسنارکلز کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ پانی اور فوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی امدادی کاموں میں شریک ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔