گل پلازہ آتشزدگی: متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، ترجمان سندھ حکومت
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی شدید آگ کے واقعے پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اب تک 40 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، ریسکیو اور فائر فائٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
سعدیہ جاوید نے کہاکہ عمارت میں شدید تپش کے باعث فائر فائٹرز کو اندر داخل ہونے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز جانفشانی سے آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، گل پلازہ میں کیمیکل اور پرفیوم کی دکانیں موجود ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔ آگ بجھانے کے لیے پانی اور فوم دونوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت سندھ مشکل کی اس گھڑی میں تاجروں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی جبکہ برنس وارڈ میں زیر علاج زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور حکومت سندھ تاجروں کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پرانی عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اس واقعے کے بعد تاجر برادری کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے گی تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں اور فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت گل پلازہ کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔