گل پلازہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، مجلس وحدت مسلمین
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی:
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ گل پلازہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ہو سکے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان انتہائی دلخراش ہے، یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری تاجر برادری اور شہر کے عوام کیلئے شدید صدمے کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے باعث کئی دکانیں اور کاروباری یونٹس متاثر ہوئے جس سے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
علامہ باقر عباس کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے اور متاثرین کو نکالنے کی کوششیں کیں، اب تک امدادی کاروائیاں جاری ہیں جو قابل تحسین ہیں۔
علامہ باقر عباس نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کے لیے فوری امداد اور بحالی کے اقدامات کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علامہ باقر عباس
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔