data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جماعت اسلامی نے کراچی کے سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ اسمبلی میں حکومت کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے تحریکِ التواء جمع کرا دی ہے۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے اسمبلی میں تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ المناک واقعہ شہر کے کرپٹ اور بوسیدہ انتظامی نظام کی سنگین خامیوں کو بے نقاب کر گیا ہے۔

محمد فاروق نے فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور 1200 کنوں پر مشتمل گل پلازہ میں آتشزدگی کی ذمہ داری کا تعین فوری طور پر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مزید مخدوش عمارتیں وجود میں آ رہی ہیں، جو عوام کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

پارلیمانی لیڈر نے زور دیا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو موجودہ قوانین پر فوری عملدرآمد کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

یاد رہے کہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی شب لگنے والی آگ پر تقریباً 36 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا ہے۔ شدید آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کے دو حصے منہدم ہو گئے، اور اب تک دم گھٹنے اور جھلسنے سے 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ریسکیو ٹیمیں 40 گھنٹوں کے بعد عمارت میں داخل ہو سکیں اور وہاں موجود افراد کی تلاش کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔ شدید اندھیرے کے سبب اہلکار ٹارچ کے ذریعے عمارت میں پھنسے شہریوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گل پلازہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن