کراچی:

ایم اے جناح روڈ پر قائم گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد لاپتہ ہونے والے میں میاں ، بیوی او نوعمر بیٹا بھی شامل ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں میں سکھر کا شہری بھی شامل ہے ، گل پلازہ کی عمارت میں موجود ایک شخص کا اپنے پیاروں کو بھیجا گیا وائس میسج بھی سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث ہونے تباہی کے بعد لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی معلومات سامنے آرہی ہے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گلشن اقبال کی رہائشی فیملی بھی اس وقت گل پلازہ میں موجود تھی جب وہاں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی۔

متاثرہ فیملی میں عمر نبیل ، عائشہ سمیع اور ان کا نوعمر بیٹا علی بن عمر بھی ساتھ تھا جو کہ خریداری کی غرض سے گل پلازہ گئے تھے ، بتایا جاتا ہے کہ لاپتہ فیملی آنے والے بچے کی پیدائش سے قبل اس کے لیے کپڑے خریدنے آئی تھی اور اس خوفناک آگ کے نتیجے میں تاحال لاپتہ ہے۔

اسی طرح گل پلازہ میں کراکری شاپ کا مالک ابوبکر بھی تاحال لاپتہ جبکہ اس کے ہمراہ ملازمین بھی تھے ، ابوبکر کے بیٹے تاج محمد نے بتایا کہ ہفتے کی رت دکان کے ملازم نے فون کر کے بتایا کہ والد صاحب بے ہوش ہوگئے ہیں اور گل پلازہ میں آگ لگنے کی وجہ سے حالت بہت خراب ہیں۔

 

لاپتہ ابوبکر کے بیٹے نے بتایا کہ وہ ہفتے کی رات سے اس مقام پر موجود ہوں اور اب تک والد اور ان کے ملازمین کے حوالے سے کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

مزید پڑھیں

گل پلازہ آمد پر لوگوں کی میئر کراچی کے خلاف نعرے بازی

کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان

گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد لاپتہ ہونے والے میٹروول رہائشی 24 سالہ عارف کے اہلخانہ نے بتایا کہ عارف کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔رات جب اس سے فون پر بات ہوئی تو عارف نے بتایا کہ وہ مسجد کی جانب ہے جس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ، گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سوشل میڈیا پر جہانزیب نامی شہری کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بتا رہا ہے کہ اس کے بہنوئی محمد اطہر سکھر سے گھر کی خریداری کرنے کے لیے گل پلازہ گئے تھے جو کہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اطہر نے ہفتے کی شام کو آخری بار گھر کی خواتین سے کال پر بات کی تھی اور انھوں نے اہلخانہ کو بتایا تھا کہ یہاں آگ لگی ہے کچھ دکھائی نہیں دے رہا میری اور دیگر افراد کی خیریت کے لئے دعا کریں ، اطہر 4 بچوں کا باپ ہے۔

گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران لاپتہ ہونے والے کریم آباد کے رہائشی آفتاب گل جو کہ گل پلازہ میں کام کرتا ہے۔ اس کا اہلخانہ کو شیئر کیا گیا وائس میسج بھی شوشل میڈیا پر آگیا جس میں آفتاب گل کا کہنا تھا کہ میں چاروں جانب سے پھنس چکا ہوں گل پلازہ میں بہت خطرناک آگ  لگی ہے ، میرا نکلنا مشکل ہے ، مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو تو مجھے معاف کردینا جبکہ وائس میسج میں پھنسے ہوئے پریشان حال دیگر افراد کی بھی آوازیں سنائی دے رہی تھیں جس میں وہ دروازہ اور کھڑکی توڑنے کی بات کر رہے تھے ۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گل پلازہ میں کے بعد لاپتہ ا تشزدگی کے نے بتایا کہ لاپتہ ہونے خوفناک ا نے والے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا