data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گل پلازہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میٹروپولیٹن شہر ہے، پاکستان کی معیشت کو چلانے والا میگا سٹی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ 16گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ یہ واضح طور پر حکومتی ناکامی، انتظامی نااہلی، بدانتظامی اور بدترین گورننس کا نتیجہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ وہ کون سی غفلت اور کس کی نااہلی ہے جس کی وجہ سے 15سے 16گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ 16گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ڈیڈ باڈیز نکالی جا رہی ہیں، 20سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں اور درجنوں افراد تاحال عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے لواحقین باہر کھڑے اپنے پیاروں کی تلاش میں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، جبکہ تاجر اپنی آنکھوں کے سامنے اپنا سارا کاروبار جلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ اگر ایک بڑے شہر میں آگ بجھانے کے لیے ضروری کیمیکلز، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور جدید فائر فائٹنگ سہولیات موجود نہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اداروں کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا ہے۔ بدعنوانی نے ہر ادارے کو کھوکھلا کر دیا ہے اور اس کا خمیازہ آج معصوم شہری بھگت رہے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالا جائے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس سانحے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کا سانحہ انتہائی دلخراش ہے، ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ

(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا بڑا چیلنج ہے، آئی جی سندھ
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری