تصویر سوشل میڈیا۔

سندھ بوائے اسکاؤٹس کی امدادی ٹیم کے رکن حسن سولنکی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے سانحہ آتشزدگی میں گرنے والی عمارت کے ملبہ کو جیسے ہی ہٹایا جاتا ہے اس میں سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگتے ہیں۔ 

عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کے بچنے کے معدوم امکانات ہیں۔ اس زمین بوس عمارت میں آگ دوبارہ بھڑکھنے کی وجوہات نچلی منزل پر پلاسٹک اور پیٹرولیم میٹریل سے بنی اشیاء کی دکانیں ہیں، جو میٹریل تاحال سلگ رہا ہے جیسے ہی انہیں آکسیجن ملتی ہے یہ دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں ۔ 

سندھ بوائے اسکاؤٹس کی امدادی ٹیم کے رکن حسن سولنکی نے بتایا کہ وہ کھارادر کےعلاقے کے برکاتی اسکاؤٹس کے 15ساتھیوں کے ساتھ جائے حادثہ پر ہفتہ کی شب سے موجود ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک عزیز آصف تاحال مارکیٹ میں لاپتہ ہے جبکہ ان کے چار بیٹے باہر نکل آئے تھے اسی طرح اور بھی کئی افراد کے عزیز و اقارب کا سراغ نہیں مل رہا، اندیشہ ہے کہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور ملبہ ہٹنے کےبعد صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔

اسکاؤٹ رکن نے مزید کہا کہ اس وقت بڑی مشینری ہی سے ملبہ ہٹایا جا سکتا ہے کیونکہ عمارت کا دیگر حصہ بھی مخدوش ہے اور کسی بھی وقت گرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کی چھت پر تین ہیوی جنریٹرز تھے جو بلڈنگ کے گرنے کے سبب نیچے آگرے اور تین منزلہ عمارت کی تینوں چھتیں سینڈوچ بن گئیں۔ 

جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ، امدادی ادارے، نیوی اور پولیس موجود ہیں اب تک 27 سے زائد افراد شہید اور 17زخمی ہوچکے ہیں۔ 

جائے حادثہ پر موجود سندھ بوائے اسکاؤٹس کے کمشنر برائے امداد محمد طاہر شیخ نے وہاں پہنچ کر اسکاؤٹس کی امدادی ٹیم کی معاونت کیلئے برکاتی اسکاؤٹس اور پاک نائیس اسکاؤٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہر آٹھ گھنٹے کے بعد ٹیم کے ممبران کا متبادلہ دستہ بھیجنے کا اہتمام کیا۔ 

انہوں نے جاں بحق ہونے والے فائر مین فرقان کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی دو فائر مین آگ بجھاتے ہوئے عمارت میں داخل ہوئے تو تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسکاو ٹس کی بتایا کہ جیسے ہی

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن