data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) گل پلازا میں ہولناک آگ بھڑکنے کے افسوسناک سانحہ کے ذمہ داران کو فی الفور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس افسوسناک سانحے میں قیمتی انسانی جانیں خواتین، بچے اور پورے کے پورے خاندان آگ کی نذر ہو گئے اور اربوں روپے کا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ گل پلازا کے تمام شہدا کے درجات بلند اور ان کے اہل خانہ سمیت تمام متاثرین کو صبر عطا فرمائے سانحہ گل پلازہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اس بات کا اظہار قائد ملت لیاقت علی خان میوریل کمیٹی کے صدر محفوظ النبی خان نے اپنے بیان میں کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سانحہ گل پلازا سنگین مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے اس سانحے کا سب سے تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ کراچی کی انتظامیہ، میئر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں میں سے کوئی بھی نہ تو موقع پر پہنچا، نہ ہی متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور نہ ہی بروقت امداد فراہم کی گئی۔ فائر بریگیڈ کے پاس نہ مناسب آلات تھے، نہ پانی، اور نہ ہی ایسی تیاری کہ وہ اس خوفناک آگ پر قابو پا سکتے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گل پلازا

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار