Jang News:
2026-07-24@10:23:50 GMT

گل پلازہ میں آتشزدگی پر وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

گل پلازہ میں آتشزدگی پر وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گل پلازہ میں آتشزدگی پر کمشنر کراچی اور ڈی سی ساؤتھ نے رپورٹ پیش کردی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگنے کا واقعہ رات 9:45 سے 10:15 بجے کے درمیان پیش آیا، آگ لگنے سے 1200 سے زائد دکانیں جل گئیں۔

بریفنگ مین بتایا گیا کہ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے، امدادی کارروائی میں 22 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، 10واٹر باؤزرز اور 4 اسنارکل گاڑیاں شامل ہیں۔

گل پلازہ میں آگ 16 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، 6 افراد جاں بحق

تین منزلہ عمارت میں ایک ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا ہے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آتشزدگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ نے آگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کی زندگیاں بچائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس آگ کے مکمل خاتمے اور صورتحال کے معمول پر آنے تک کام کرتی رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق