data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص نے الخدمت سندھ ریجنل آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے الخدمت کے ذمے داران سے ملاقات کی اور اجلاس کے دوران سندھ بھر میں جاری الخدمت کے فلاحی پروگراموں کی مجموعی صورتحال، کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری، نائب صدر سید محمد یونس، انجینئر عمر فاروق اور دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیداحسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں ایک منظم اور مؤثر فلاحی نیٹ ورک کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے الخدمت سندھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر مضبوط منصوبہ بندی اور شفافیت ہی الخدمت کی پہچان ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں فلاحی منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ تعلیم، صحت، کفالت یتامیٰ، صاف پانی اور سماجی خدمات کے شعبوں میں مسلسل عوامی خدمات انجام دے رہی ہے۔اس وقت موسم سرما کی مناسبت سے سندھ بھرمیں مستحقین کوونٹرپیکج فراہم کیے جارہے ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ بلاتفریق رنگ ونسل ضرورت مندوں تک امداد پہنچانا الخدمت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں رضاکاروں اور ڈونرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

کراچی: مرکزی نائب صدر الخدمت سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹرسیدتبسم جعفری،سیدمحمد یونس، انجینئر عمرفاروق ودیگر اجلاس میں شریک ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن اللہ وقاص

پڑھیں:

کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی