پیٹرول پمپ اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کےلیے حکومت کا بڑا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
حکومت نے پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری اور شفافیت کے لیے جامع اصلاحات پر عمل ہے جب کہ
پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرا دیا گیا۔
حکومت پاکستان کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قانونی پیٹرول پمپس کی معلومات کے لیے راہگزر موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، صارفین اب موبائل ایپ کے ذریعے مستند اور منظور شدہ فیول پمپس کی شناخت کر سکیں گے، آئل ٹینکرز کی نگرانی کے لیے اوگرا اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار ہے۔
فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ایک مربوط نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے، پیٹرول پمپس پر خودکار ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزل نصب کیے جائیں گے، 2025 میں 18 سال بعد آف شور تیل و گیس بلاکس کی بولی، 23 بلاکس کے لیے بولیاں موصول ہوئیں۔
ڈی جی پی سی تیل و گیس بلاکس کی شفاف بولی کے لیے نیا آن لائن پورٹل متعارف کروائے گا، آن لائن پورٹل سے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن بلاکس کی بولی کا عمل ڈیجیٹل ہو جائیگا، دھماکہ خیز مواد کی نگرانی کے لیے ایکسپلوسیوز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہے۔
ایکسپلوسیوز سپلائی چین کی ریئل ٹائم نگرانی، دو مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے،غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اور ترسیل پر بھاری جرمانے اور ضبطی کی شقیں شامل ہیں، گیس سیکٹر میں طلب و رسد، قیمتوں اور سرکلر ڈیٹ کی شفاف رپورٹنگ کے نظام کا بھی نفاذ کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔