وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ سیلز نے دو مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے و  جعلی رہاہشی کارڈ پر پرتگال  جانے کی کوشش کرنے سمیت  ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن  نے اسلام آباد ایئرپورٹ  سے جعلی دستاویزات اور فراڈ سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں حسنین اظہر اور محمد عاطف  کو آف لوڈ کرکے تحویل میں  لے لیا۔

مسافر حسنین اظہر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کی جبکہ محمد عاطف نامی مسافر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لئے ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔

دونوں  کو مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے بنی۔

دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان طاہر شہباز اور ربنواز کو اسلام آباد سے گرفتارکرکیا۔

ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں ملزمان نے جعل سازی سے 12 معصوم شہریوں کو امریکہ بھجوانے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری امریکی سفارتخانے کی نشاندی پر عمل مین آئی جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گی جبکہ ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ایف آئی اے ویزا فراڈ میں ملوث

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے