Jasarat News:
2026-07-24@02:35:56 GMT

گل پلازہ کا افسوسناک حادثہ دلخراش واقعہ ہے ٗ جاوداں فہیم

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر میں پیش آنے والا گل پلازہ کا افسوسناک حادثہ ایک نہایت دلخراش واقعہ ہے جس نے شہر میں حفاظتی انتظامات اور ہنگامی صورتحال میں اقدامات کے نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے سانحے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ شہری جانوں کا تحفظ سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، تاہم اس واقعے سے یہ ضرورت اجاگر ہوتی ہے کہ عمارتوں کے حفاظتی معیارات، فائر سیفٹی انتظامات اور ہنگامی اقدامات کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے۔ ایسے سانحات ہمیں یہ یاد دہانی کراتے ہیں کہ پیشگی اقدامات اور بروقت رسپانس کس قدر ناگزیر ہیں۔جاوداں فہیم نے سانحے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، خصوصاً وہ فائر فائٹر جنھوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی جانیں بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کی۔ ان کی قربانی قابلِ تحسین اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے شہید فائر فائٹرز کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور آئندہ اس نوعیت کے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی جا سکے۔ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی الخدمت اس وقت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی