حافظ نعیم کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، ترجمان سندھ حکومت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سمعتا افضل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے، تاخیر کے الزامات بے بنیاد ہیں، شہر کے تحفظ اور بہتری کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو مافیا کہنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، جماعت اسلامی اپنے بلدیاتی دور کی کارکردگی پر جواب دے۔
یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے گل پلازا کے دورے پر کہا تھا کہ قبضہ میئر 23 گھنٹے بعد گل پلازا پہنچے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پریزنٹیشن دے کر لوگوں کو دھوکا نہیں دے سکتی، فائر فائٹرز کے پاس سہولتیں موجود نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :