(سٹی 42) جمیعت علمائےاسلام  پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا 60 ہزار  آئمہ مساجد کو اعزازیہ فراہمی کا دعویٰ غلط نکلا۔ معلوم نہیں وزیر اعلیٰ صاحبہ عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں یا انتظامیہ انہیں بیوقوف بنا رہی ہے۔ 

ڈیرہ اسماعیل خان; پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی

  ترجمان جے یو آئی پنجاب نےکہا ہے کہ صوبہ بھر میں اعزازیہ سے انکار کرنے والوں کے نام بھی شامل کردئیے گئے۔ آئمہ مساجد کی فہرستوں میں ایک مسجد کا نام متعدد بار ڈال کر گنتی پوری کرنے کی کوشش کی گئی۔سرکاری مساجد کے آئمہ کے نام بلا اجازت شامل کئے گئے جو اب وصولی سے انکاری ہیں۔ آئمہ مساجد کے اعزازیہ کا جعلی پن بے نقاب ہوگیا۔ پنجاب حکومت کا ساٹھ ہزار  آئمہ مساجد کو اعزازیہ فراہمی کا دعوی غلط نکلا۔ 

بسنت 2026۔۔لاہوریوں کا امتحان

 حافظ غضنفر عزیز نے مزید کہا ہےکہ معلوم نہیں وزیر اعلیٰ صاحبہ عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں یا انتظامیہ انہیں بیوقوف بنا رہی ہے۔حکمران اعزازیہ کے نام پر مساجد کو کنٹرول میں لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔جمعیۃ علماء اسلام کا بیانیہ حکمرانوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اعزازیہ کھوئی ہوئی مقبولیت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے: صدرِ مملکت

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت اعزازیہ غلط نکلا اعزازیہ اعزازیہ پنجاب حکومت اعزازیہ غلط نکلا اعزازیہ اعزازیہ بیوقوف بنا رہی مساجد کو

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی