آئی سی سی کی مداخلت پر بھارت نے دیگر ٹیموں میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے جاری کرنا شروع کردیے
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
لاہور:آئی سی سی کی مداخلت پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ پاکستانی بیک گراونڈ رکھنے والے 42 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بھارتی ویزے لگنا شروع ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تین انگلش کرکٹرز عادل رشید، ریحان احمد اور ثاقب محمود کو بھارتی ویزے جاری ہوگئے ہیں۔
بھارتی ویزوں پر آئی سی سی ان تمام بیالیس کھلاڑیوں، آفیشلز کو معاونت فراہم کررہاہے جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کاسفر کرنا ہے۔
انگلش کرکٹرز کے ویزوں کے بعد دوسری ٹیموں میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والےکھلاڑیوں اور آفیشلز کوجلد بھارتی ویزے ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :