data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی :ایران کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل چابہار بندرگاہ سے بھارت کی عملی علیحدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ہی ملک میں شدید سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے اس معاملے پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام اور کمزور قرار دیا گیا ہے۔

کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سخت جملے استعمال کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ نریندر نے پھر ٹرمپ کے آگے سرینڈر کر دیا،  مودی حکومت نے چابہار پورٹ کے معاہدے کو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا تھا مگر اب جب بھارت نے بندرگاہ کا کنٹرول چھوڑ دیا ہے تو وزیر اعظم اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ خاموشی دراصل ایک ناکام خارجہ پالیسی کا اعتراف ہے، امریکا کے دباؤ اور پابندیوں کے سامنے جھک کر مودی حکومت نے بھارت کے طویل المدتی قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔

اپوزیشن جماعت نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ نہ صرف بھارت کی وسطی ایشیا تک رسائی کا ایک اہم ذریعہ تھی بلکہ یہ منصوبہ پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے تجارتی اور تزویراتی فوائد حاصل کرنے کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں بھارت نے ایران کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 10 سال کے لیے چابہار بندرگاہ کے انتظامات سنبھالے تھے۔ اس معاہدے کو اس وقت مودی حکومت نے خطے میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت قرار دیا تھا، امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں نافذ کیے جانے کے بعد بھارت نے عملی طور پر چابہار پورٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت نے پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو معاہدے کے تحت طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم ادا کر دی تھی۔ اس ادائیگی کے بعد اب ایران اس سرمائے کو بھارت کی شمولیت کے بغیر بندرگاہ پر سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مودی حکومت بھارت نے

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی