میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی آتشزدگی: جاں بحق افراد کی تعداد 26 تک جاپہنچی، واقعہ میں تخریب کاری کا امکان مسترد

میئر کراچی شہید فرقان کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی، جہاں انہوں نے فائر فائٹر کی بہادری، دلیری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرقان کی قربانی قومی خدمت کی ایک نئی مثال ہے اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اعلان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی شہید فرقان کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ ان کے بچے کے تمام تعلیمی اخراجات بھی ادارہ برداشت کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ناظم آباد فائر اسٹیشن کو شہید فرقان کے نام سے منسوب کیا جائے گا، اور ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہیں باقاعدگی سے ان کی بیوہ کو فراہم کی جائیں گی۔

میئر کراچی نے زور دیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے بہادر فائر فائٹرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر کراچی سید محمد افضل زیدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: گل پلازہ سانحہ: وزیراعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

واضح رہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران فائر فائٹر فرقان جان کی بازی ہار گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلدیہ عظمیٰ گل پلازہ آتشزدگی مالی معاونت کا اعلان مرتضیٰ وہاب میئر کراچی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلدیہ عظمی گل پلازہ ا تشزدگی مالی معاونت کا اعلان مرتضی وہاب میئر کراچی وی نیوز فائر فائٹر میئر کراچی گل پلازہ کا اعلان

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی