2025-04-25@23:45:34 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«حکومتی پالیسیوں»:
ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار مسرت اور تشکر کیا۔ مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے سٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 1800 پوائنٹس کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نرخوں میں بڑی کمی سے گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا، نرخوں میں کمی کا روباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے۔ سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کی خطے کی صورتحال پر بات چیت وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اشارے اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومتی معاشی پالیسیوں سے...
طارق فاطمی: فوٹو فائل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً معاشی ترجیحات پر بریف کیا، طارق فاطمی نےامریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ سے بھی ملاقات کی۔ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا, ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا۔ امریکا میں آباد پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا کی رینکنگ...
پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لیے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور آئی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی بہتری بنیادی حیثیت رکھتی ہے تاہم اس مقصد کے لیے بنائے گئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ (USF) اور اگنائٹ (Ignite) کی کارکردگی پر خود ٹیلی کام انڈسٹری نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ میں گزشتہ دو سال سے سیلولر کمپنیوں کی کوئی نمائندگی موجود نہیں ہے جبکہ اگنائٹ میں بھی یہی صورت حال دیکھنے میں آ رہی ہے اس صورتحال نے نہ صرف ڈیجیٹل ترقی کے عمل کو متاثر کیا ہے بلکہ شفافیت پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع...
کراچی+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔ جمعرات کے روز کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 119,000 کی سطح عبور کر گیا تاہم اس کے انڈیکس 118,769.77 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 46.38 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جمعرات کو اہم شعبوں، بشمول تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنریز میں خریداری دیکھی گئی۔ نمایاں سٹاکس جو مثبت زون میں رہے۔ ماہرین کے مطابق خریداری توانائی کے شعبے میں کیش فلو کی بہتری اور ممکنہ آئی ایم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ملک کی مستحکم معیشت اور ترقی کے مثبت رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے اجلاس میں شریک ماہرین اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کسی فرد واحد کی نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی، صنعت، زراعت، آئی ٹی اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید مسابقتی بنانے، خطے میں تجارت کے فروغ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی...
کراچی: حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے اختیارات کم کرنے کے فیصلے پر بزنس کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی حکمت پر پاکستان بزنس کونسل نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا مطالبہ : ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار لے لیا گیا پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ تجارت وصنعتی ایوان اور تاجربرادری طویل عرصے سے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی یونٹ کو الگ کرنے کا مطالبہ...
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے حالیہ خط میں کئی سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ہے،عمران خان فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے اور قومی مفاد کو مقدم رکھ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں فوج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے...
پاکستان کی معیشت میں حالیہ برسوں میں قابلِ ذکر بہتری آئی ہے، جس کی بدولت ملک اقتصادی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی استحکام کے حوالے سے نمایاں کاروباری شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار پیغامات کے ذریعے کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرم شیخ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام انڈیکیٹرز مثبت ہیں، معیشت مستحکم ہے، سرمایہ کاری فوری طور پر آ رہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج اپنے عروج پر ہے، سود کی شرح کافی کم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لئے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔اپنے خطاب میں محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، حکومت پائیدار ترقی...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...