پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔

حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم خان کمشنر فیصل آباد، صلوٰت سعید رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اور نادر چٹھہ سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ تعینات کردیے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

انکم ٹیکس آڈیننس میں ترامیم پر تاجر تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

کلیم اختر: وفاقی حکومت کا ایف بی آر کو غیر معمولی اختیارات دینے کا معاملہ، انکم ٹیکس آڈیننس میں متعارف کروائی گئی ترامیم سے تاجر تنظیموں میں بھونچال آگیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف بی آر یا متعلقہ ٹیکس دفاتر کا چیف کمشنر کسی بھی کاروباری جگہ پر عملہ تعینات کر سکے گا، ایف بی آر کی جانب سے بڑی مخصوص انڈسٹریز کیساتھ اب دیگر کاروباری جگہوں پر عملہ تعینات کیا جاسکے گا۔ 
سیکشن 175 سی میں متعارف کردہ ترمیم سے ٹیکس میں چوری کروانیوالوں میں بے چینی سی دوڑ گئی، تاجربرادری کی بڑی تعداد تاحال اپنی آمدن کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کرنے میں ناکام ہے۔

قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی

ٹیکس میں چوری ہونے سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کے لئے ترامیم کی گئی ،سیکشن 138 اور 140 کے تحت عدالتوں کے فیصلے کی بنیاد پر ٹیکس بھی فوری طور پر واجب الادا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
  • جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر وحید بلوچ کو عہدے سے ہٹادیا گیا
  • محکمہ ماحولیات، سیپا میں وقار پھلپوٹو نئے ڈی جی تعینات
  • پاک بھارت کشیدگی میں نواز شریف کا بیان اہمیت کا حامل ہوگا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
  • مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم علامہ سید حسن ظفر نقوی کی پہلے تنظیمی دورے پر ملتان آمد
  • پنجاب میں 4 ہزار، سندھ میں صرف 250 فارماسسٹ تعینات؛ مہنگی ادویات عوام کی پہنچ سے باہر
  • نیب میں اعلیٰ سطحی تبادلے اور ترقی، چار افسران ڈائریکٹر جنرل تعینات
  • پی ایس ایل 10 میں ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی افسران کا تقرر نہیں کیا گیا، اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ خود نگرانی پر مامور
  • انکم ٹیکس آڈیننس میں ترامیم پر تاجر تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
  • پی ایس ایل ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی آفیسرز کیوں تعینات نہیں؟