چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست، پرسوں سماعت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی پرسوں 21 جنوری منگل کو سماعت کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یوم آزادی پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی:جشن آزادی کے موقع پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ چکلالہ پولیس نے 3 نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس نے 3نامزد افراد کو گرفتا کرلیاگیا ۔ یہ مقدمہ امن وامان میں خلل ڈالنے اور مداخلت بے جا کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے
مقدمہ کے متن کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں چکلالہ اسکیم تھری میں گشت پر تھے جہاں 40 افراد نے اسکیم تھری بازار والی روڈ بلاک کی ہوئی تھی ۔ تمام افراد ریاست مخالف و ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ ان افراد کے اقدام کہ وجہ سے راہ گیروں کے گزرنے میں خلل پڑ رہا تھا۔
مقدمے میں مزید کہا گیاہے کہ عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی تھی۔ 3 افراد دل نواز ، راجہ کامران اور عاطف قیوم کو قابو کرکے گرفتار کرلیاگیا جب کہ دیگر افراد نعرے بازی کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تمام افراد نے روڈ بلاک اور ریاست مخالف نعرہ بازی اور عوام میں بے چینی پیدا کرکے جرم کا ارتکاب کیا، لہٰذ امقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان و نامعلوم افراد کا تعلق سیاسی جماعت ہے، تاہم ایف آئی آر میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔