Jasarat News:
2025-10-14@02:19:18 GMT

الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 44 فیصد سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 44 فیصد سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے

کراچی(کامرس رہورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے بانی وائس چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن ملک خدا بخش نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی پر خصوصی 44 فیصد رعایتی ٹیرف کو ایک تاریخ ساز پیکیج کو موجودہ حکومت کا بے مثال کارنامہ قرار دیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو31.

30 روپے کی کمی سے 39.70 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی اور اس کمی کی وجہ سے پٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گناتک بچت ممکن ہوسکے گی، پٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی جبکہ مضر صحت گیسز کے اخراج کو روکنے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک فوج کا تاریخی کارنامہ، خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ سے دو سپاہیوں کی بینائی بحال

راولپنڈی میں قائم آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوپتھامولوجی (اے ایف آئی او) کے ماہر سرجنز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کرکے دو بہادر سپاہیوں کی بینائی بحال کردی۔

یہ پیوند کاری مرحومہ مسز سید ظفر مہدی عسکری کی وصیت پر کی گئی، جنہوں نے وفات سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کے عطیہ کردہ کورنیہ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں کامیابی سے منتقل کیے گئے۔ دونوں سپاہی دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہوکر اپنی بصارت کھو بیٹھے تھے۔

اے ایف آئی او کے ماہر سرجنز نے جدید ترین طبی آلات اور انتہائی باریک بینی سے سرجری مکمل کی، جس کے بعد دونوں سپاہیوں کی بینائی بحال ہوگئی۔ طبی ماہرین نے اسے پاکستان میں بصارت کی بحالی کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

میجر جنرل (ر) سید ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کے اس نایاب اقدام پر ان کی بیٹی زہرا مہدینے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے کہ والدہ کی آنکھیں دو بہادر فوجیوں کو عطیہ کی گئیں۔ ان کی یہ قربانی ہمارے خاندان کے لیے صدقۂ جاریہ بن گئی ہے۔‘

پاک فوج کے ترجمان نے بھی اے ایف آئی او کے ماہرین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طبّی شعبے بلکہ انسانیت، قربانی اور امید کی ایک روشن مثال ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عطیہِ اعضاء سے متعلق عوامی شعور میں اضافہ ہورہا ہے، اور یہ کامیاب آپریشن مستقبل میں بینائی سے محروم افراد کے لیے نئی امید بن سکتا ہے۔

اے ایف آئی او کے مطابق ادارہ اب اس کامیابی کو بنیاد بنا کر آنکھوں کے عطیات سے متعلق قومی مہم شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بصارت کی نعمت سے دوبارہ لطف اندوز ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپنے داخلی امور پر بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں، افغان حکومت کے بیان پر پاکستان کا رد عمل
  • امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی
  • کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
  • ناقص فارم کے باوجود بابر اعظم نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا
  • حکومت کا بڑا ریلیف پیکج، سیلاب زدہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زیادہ گھروں کے بجلی بل معاف
  • کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں کیلئے — 500 الیکٹرک بسیں جلد سڑکوں پرہونگی
  • پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • حکومت کا سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ
  • کراچی اور حیدر آباد میں 500 الیکٹرک بسیں متعارف کرائی جائیں گی، شرجیل میمن
  • پاک فوج کا تاریخی کارنامہ، خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ سے دو سپاہیوں کی بینائی بحال