بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’’یوم سیاہ‘‘ منا رہے ہیں۔
آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کردیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے۔
یوم سیاہ پر آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے کیےجائیں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز
اس دن کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پہلگام حملے کے حوالے سے عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا خصوصی انٹرویو
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا دہشتگرد "گودی میڈیا" ہے، جو کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے انکو مارے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملہ نے ایک بار پھر اس جنت نظیر وادی کو خون آلود کر دیا ہے۔ اس دہشتگردانہ حملے میں 27 مسلم و غیر مسلم سیاح مارے گئے۔ حملے کی خبر ملتے ہی بھارتی میڈیا نے اس کا ذمہ دار حسب روایت کشمیریوں اور پاکستان کو ٹھہرایا۔ اس خبر کو بار بار چلایا گیا کہ دہشتگردوں نے سیاحوں میں سے "ہندو" مرد تلاش کرکے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ "گودی میڈیا" کے اس مذموم پروپیگنڈہ کو دیکھ کر اور سیاحوں کی حفاظت و حمایت میں کشمیری عوام سڑکوں پر آئے اور دہشتگردی اور گودی میڈیا کی مذمت کی۔ کشمیریوں نے اپنے گھروں اور مسجدوں کے دروازے کھول دیئے، خوفزدہ سیاحوں کو کھانا کھلایا، ہسپتالوں میں خون کا عطیہ دیا، سیاحوں کو پانی اور مشروبات پیش کئے، اپنی گاڑیوں میں انہیں پہلگام سے سرینگر اور یہاں سے ایئرپورٹ پہنچانے کیلئے مفت بندوبست کیا۔ حملے میں ہلاک ہونیوالے واحد کشمیری مسلمان سید عادل حسین شاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ حملہ آوروں سے کچھ سیاحوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، تبھی انہیں گولیاں لگیں۔
ادھر بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ظلم و ستم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ بھارتی فورسز نے جاری سرچ آپریشنز کے دوران مختلف اضلاع میں گھروں پر چھاپے مار کر ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی فورسز نے بارودی مواد سے دو گھروں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا اور تاحال متعدد علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ پہلگام حملے کو لیکر اسلام ٹائمز کے نمائندے نے جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا دہشتگرد گودی میڈیا ہے، جو کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے انکو مارے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے قتل عام میں گودی میڈیا برابر ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھر میں کشمیری طلاب غیر محفوظ ہیں، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری طلاب کو تحفظ فراہم کرے۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial