پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، راناثنا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےرانا ثنا نے کہاکہ پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے ، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ پی ٹی آئی مذاکرات کرے تاکہ ملکی حالات بہتر رہیں، مذاکرات کے ذریعے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے، پی ٹی آئی کےلیے بھی بہتر یہی ہے کہ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہر کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پنجاب ایک جماعت کی جاگیر ہے، یہ تاثر ختم کرنا ہوگا، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کا رویہ متکبرانہ اور سیاسی حق تلفیوں پرمبنی ہے، ن لیگ پنجاب کے مینڈیٹ کی داعی ہے تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرواتی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیرہے، پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی عوام کا حق ہے۔
شرجیل میمن نے استفسار کیا کہ پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، اس نے بلدیاتی اداروں کی بات کی تو کیا غلط کہا؟